🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابٌ فِيمَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ
ان لوگوں کا بیان، جنہوں نے غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10123
قُلْتُ: وَقَدْ سَمَّى ابْنُ شِهَابٍ جَمَاعَةً اسْتُشْهِدُوا يَوْمَ أُحُدٍ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ، تَقَدَّمَ كَثِيرٌ مِنْهُمْ فِيمَنْ شَهِدَ بَدْرًا، وَأَذْكُرُ مَنْ بَقِيَ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ شِهَابٍ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
1 - فَمِنْهُمْ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: أَوْسُ بْنُ الْأَرْقَمِ.
2 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: أُنَيْسُ بْنُ قَتَادَةَ.
3 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّبِيتِ: إِيَاسُ بْنُ أَوْسٍ.
4 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ: ثَعْلَبَةُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَالِكٍ.
5 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ، وَهُوَ الَّذِي غَسَّلَتْهُ الْمَلَائِكَةُ.
6 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّبِيتِ: الْحَارِثُ بْنُ أَوْسِ بْنِ رَافِعٍ.
7 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: ذَكْوَانُ بْنُ عَبْدِ قَيْسٍ.
8 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَوَّادٍ: رِفَاعَةُ بْنُ عَمْرٍو.
9 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ: سَعْدُ بْنُ الرَّبِيعِ.
10 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: سَعْدُ بْنُ سُوِيدٍ.
11 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَوَّادٍ: سَعْدُ بْنُ قَيْسِ بْنِ أَبِي كَعْبِ بْنِ الْقَيْنِ.
12 - وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ.
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابن شہاب نے چند ایسے لوگوں کے نام ذکر کیے ہیں، جنہوں نے غزوہ اُحد میں جام شہادت نوش کیا تھا، انہوں نے ایک سند کے ساتھ انہیں نقل کیا ہے، ان میں سے زیادہ تر کے نام اس میں گزر چکے ہیں، جنہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی ہے، جو باقی رہ جانے والے ہیں، ان کا میں ذکر کروں گا، ابن شہاب تک ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
1- ان میں سے ایک، انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے سیدنا اوس بن ارقم رضی اللہ عنہ ہیں۔
2- انصار کی شاخ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا انیس بن قتادہ رضی اللہ عنہ ہیں۔
3- انصار کی شاخ بنو نبیت سے تعلق رکھنے والے سیدنا ایاس بن اوس رضی اللہ عنہ ہیں۔
4- انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثعلبہ بن سعید بن مالک رضی اللہ عنہ ہیں۔
5 - انصار کی شاخ بنو زریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا حنظلہ بن ابوعامر رضی اللہ عنہ ہیں، یہ وہ ہیں، جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا۔
6 - انصار کی شاخ بنو نبیت سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارث بن اوس بن رافع ہیں۔
7 - انصار کی شاخ بنوزریق سے تعلق رکھنے والے سیدنا ذکوان بن عبدقیس رضی اللہ عنہ ہیں۔
8 - انصار کی شاخ بنو سواد سے تعلق رکھنے والے سیدنا رفاعہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ہیں۔
9 - انصار کی شاخ بنو حارث سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ ہیں۔
10 - انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن سوید رضی اللہ عنہ ہیں۔
11- انصار کی شاخ بنو سواد سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن قیس بن ابوکعب بن القین رضی اللہ عنہ ہیں۔
12- انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10123]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10123M
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ عَبْدِ الدَّارِ بْنِ قُصَيٍّ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ.
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مصعب بن عمیر بن ہاشم بن عبد مناف بن عبد الدار بن قصی (رضی اللہ عنہ) سابقینِ اولین مہاجرین میں سے ہیں، اور وہ غزوہِ احد کے دن شہید ہوئے تھے۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10123M]


Majma al-Zawa'id Hadith 10123 in Urdu