🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. بَابٌ فِيمَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ
بئر معونہ کے دن، جن حضرات نے جام شہادت نوش کیا، ان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10133
عَنْ عُرْوَةَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْسُ بْنُ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَالْحَكَمُ بْنُ كَيْسَانَ الْمَخْزُومِيُّ، وَالْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّةِ، وَسَهْلُ بْنُ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنُ عَمْرِو بْنِ ثَقَبٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ: عَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ.
وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ إِذَا تُوبِعَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عروہ نے ”بئر معونہ“ کے دن جام شہادت نوش کرنے والے صحابہ کرام کے اسماء بیان کیے ہیں (جو یہ ہیں:) سیدنا اوس بن معاذ انصاری رضی اللہ عنہ، سیدنا حکم بن کیسان مخزومی رضی اللہ عنہ، سیدنا حارث بن صمہ رضی اللہ عنہ، سیدنا سہل بن عامر بن سعد بن عمرو بن ثقیف انصاری رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنوتیم بن مرہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے، جب اُس کی متابعت کی گئی ہو اور اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10133]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5646)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10134
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ: الْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّةِ.
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن شہاب زہری نے ”بئر معونہ“ کے دن، جام شہادت کرنے والے مسلمانوں کے ناموں میں، سیدنا حارث بن صمہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10134]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10135
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ: نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ وَرْقَاءَ الْخُزَاعِيُّ.
محمد بن اسحاق نے ”بئر معونہ“ کے دن جام شہادت نوش کرنے والے صحابہ کرام کے اسماء میں، سیدنا نافع بن یزید بن ورقاء خزاعی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10135]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10136
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِيَّاكُمْ وَالشَّهَادَاتِ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَاشْهَدُوا لِسَرِيَّةٍ بَعَثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُصِيبُوا، فَنَزَلَ فِيهِمُ الْقُرْآنُ: أَنْ أَبْلِغُوا عَنَّا قَوْمَنَا: أَنْ قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا، فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم گواہیاں دینے سے بچو! اگر تم نے ضرور ایسا کرنا ہو، تو اس مہم کے حق میں گواہی دو، جن لوگوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تھا، اور پھر انہیں شہادت نصیب ہوئی، اُن کے بارے میں قرآن نازل ہوا: ”(انہوں نے کہا:) تم ہماری طرف سے ہماری قوم کو یہ پیغام پہنچا دو! کہ ہم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو چکے ہیں، وہ ہم سے راضی ہے، اور اس نے ہمیں راضی کر دیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10294) اخرجه احمد فى المسند (416/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10294»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں