الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابٌ فِيمَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ
بئر معونہ کے دن، جن حضرات نے جام شہادت نوش کیا، ان کا بیان
حدیث نمبر: 10136
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِيَّاكُمْ وَالشَّهَادَاتِ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَاشْهَدُوا لِسَرِيَّةٍ بَعَثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُصِيبُوا، فَنَزَلَ فِيهِمُ الْقُرْآنُ: أَنْ أَبْلِغُوا عَنَّا قَوْمَنَا: أَنْ قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا، فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم گواہیاں دینے سے بچو! اگر تم نے ضرور ایسا کرنا ہو، تو اس مہم کے حق میں گواہی دو، جن لوگوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تھا، اور پھر انہیں شہادت نصیب ہوئی، اُن کے بارے میں قرآن نازل ہوا: ”(انہوں نے کہا:) تم ہماری طرف سے ہماری قوم کو یہ پیغام پہنچا دو! کہ ہم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو چکے ہیں، وہ ہم سے راضی ہے، اور اس نے ہمیں راضی کر دیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10136]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10294) اخرجه احمد فى المسند (416/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10294»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10136 in Urdu