الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ غَزْوَةِ حُنَيْنٍ
غزوہ حنین کا بیان
حدیث نمبر: 10274
وَعَنْ يَاسِرٍ قَالَ: كَانَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ يُحَدِّثُ، قَالَ:
كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ عَمْرَو بْنَ مُرَّةَ أَنْ يَقِفَ هُوَ وَقَوْمُهُ جُهَيْنَةُ بْنُ زَيْدٍ يَوْمَ هَوَازِنَ، فَقَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا مَعْشَرَ جُهَيْنَةَ، كُونُوا بِأَعْقَابِ بَنِي سُلَيْمٍ فَإِنْ جَاشُوا فَضَعُوا السِّلَاحَ بِأَقْفِيَتِهِمْ وَشِعَارِهِمْ".
فَجَاشَتْ يَوْمَئِذٍ قَبِيلَةٌ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُمْ: بَنُو عَصِيَّةَ ; لِأَنَّهُمْ عَصَوُا اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَقَتَلَتْهُمْ جُهَيْنَةُ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُهَيْنَةَ، فَتَقَدَّمَتْ إِلَى هَوَازِنَ وَصَرَفَ سُلَيْمًا عَنْ مَوْقِفِهِمْ، فَهَزَمَهُمُ اللَّهُ يَوْمَئِذٍ وَكَثُرَ الْقَتْلُ فِيهِمْ، وَقَتَلَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ يَوْمَئِذٍ ابْنَ ذِي الْبُرْدَيْنِ الْهِلَالِيَّ، وَكَانَ لِجُهَيْنَةَ فِيهِمْ بَلَاءٌ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

یاسر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ یہ حدیث بیان کرتے ہیں: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اور ان کی قوم جہینہ بن زید کے لوگ جنگ ہوازن کے دن ٹھہر جائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا جہینہ قبیلے کے لوگو تم بنوسلیم کے عقب میں رہنا اگر وہ سرکش ہوئے، تو تم ہتھیار ان کی گدی پر رکھنا، تو اس دن ان میں سے ایک قبیلہ سرکش ہو گیا، جس کا نام بنو عصیہ تھا کیونکہ ان لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تھی تو جہینہ قبیلے کے لوگوں نے انہیں قتل کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہینہ کو حکم دیا، تو وہ بڑھ کر ہوازن کی طرف گئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلیم قبیلے کو ان کی جگہ سے پھیر دیا اس دن اللہ تعالیٰ نے انہیں پسپا کر دیا اس دن بہت قتل و غارت گری ہوئی تھی، سیدنا عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ نے اس دن ابن ذی بردین ہلالی کو قتل کیا اور جہینہ قبیلے نے اس میں بڑی عمدہ بہادری دکھائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10274]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10274]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10275
وَعَنْ عِيَاضٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى هَوَازِنَ فِي اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا فَقَتَلَ مِنَّا مِنْ أَهْلِ الطَّائِفِ يَوْمَ حُنَيْنٍ مِثْلَ مَا قَتَلَ مِنْ قُرَيْشٍ يَوْمَ بَدْرٍ، وَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَفًّا مِنْ بَطْحَاءَ فَرَمَاهُ فِي وُجُوهِنَا فَهَزَمَنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيَاضٍ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيَاضٍ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بارہ ہزار افراد کے ساتھ ہوازن تشریف لائے غزوہ حنین کے موقع پر ہم اہل طائف میں سے اتنے افراد قتل ہوئے تھے جتنے غزوہ بدر کے موقع پر قریش کے افراد قتل ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کی مٹھی بھر مٹی لی اور وہ ہماری طرف پھینکی تو ہم پسپا ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیاض ہے ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے اس پر جرح نہیں کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10275]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (368/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10276
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: انْهَزَمَ النَّاسُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ فَقَالَ:" أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے دن لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر پیچھے ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نبی ہوں یہ بات جھوٹ نہیں ہے، اور میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10276]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10276]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5054)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5054»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10277
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ حُنَيْنٍ:" الْآنَ حَمِيَ الْوَطِيسُ" ثُمَّ قَالَ:" هُزِمُوا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں: میرے علم کے مطابق یہ بات سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کے دن یہ بات ارشاد فرمائی تھی اب بھٹی گرم ہو گئی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ لوگ پسپا ہو جائیں گے رب کعبہ کی قسم۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10277]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10277]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1832)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10278
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ السُّوَائِيِّ ; أَنَّهُ قَالَ عِنْدَ انْكِشَافَةٍ انْكَشَفَهَا الْمُسْلِمُونَ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَتَبِعَتْهُمُ الْكُفَّارُ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْضَةً مِنَ الْأَرْضِ فَرَمَى بِهَا وُجُوهَهُمْ وَقَالَ:" ارْجِعُوا شَاهَتِ الْوُجُوهُ".
فَمَا مِنَّا مِنْ أَحَدٍ يَلْقَى أَخَاهُ إِلَّا وَهُوَ يَشْكُو الْقَذَى وَيَمْسَحُ عَيْنَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
فَمَا مِنَّا مِنْ أَحَدٍ يَلْقَى أَخَاهُ إِلَّا وَهُوَ يَشْكُو الْقَذَى وَيَمْسَحُ عَيْنَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
اور سیدنا یزید بن عامر سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہِ حنین کے دن جب مسلمانوں میں بھگدڑ مچ گئی (اور وہ پیچھے ہٹ گئے) تو کفار نے ان کا پیچھا کیا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین سے ایک مٹھی مٹی لی اور اسے ان (کفار) کے چہروں پر پھینکا اور فرمایا:”لوٹ جاؤ! یہ چہرے ذلیل و رسوا ہو گئے“۔ (چونکہ یزید بن عامر اس وقت کافروں کے لشکر میں تھے، اس لیے وہ بتاتے ہیں کہ اس مٹھی کا اثر یہ تھا کہ) ہم میں سے جو بھی اپنے کسی ساتھی سے ملتا تھا تو وہ آنکھ میں کرکری (مٹی یا تنکا) پڑنے کی شکایت کر رہا ہوتا تھا اور اپنی آنکھیں مل رہا ہوتا تھا۔
(اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں)۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10278]
(اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں)۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10278]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (237/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10279
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ السُّوَائِيِّ - وَكَانَ شَهِدَ حُنَيْنًا مَعَ الْمُشْرِكِينَ ثُمَّ أَسْلَمَ - قَالَ: سَأَلْنَاهُ عَنِ الرُّعْبِ الَّذِي أَلْقَاهُ اللَّهُ فِي قُلُوبِهِمْ يَوْمَ حُنَيْنٍ كَيْفَ كَانَ؟ فَأَخَذَ حَصَاةً فَرَمَى بِهَا طَسْتًا فَطَنَّ، قَالَ: كُنَّا نَجِدُ فِي أَجْوَافِنَا مِثْلَ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا یزید بن عامر سوائی رضی اللہ عنہ جو غزوہ حنین میں مشرکین کے ساتھ شریک ہوئے تھے اور پھر بعد میں انہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا راوی کہتے ہیں: ہم نے ان سے اس رعب کے بارے میں دریافت کیا: جو غزوہ حنین کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے دلوں میں ڈال دیا تھا وہ کیسا تھا؟ تو سیدنا یزید بن عامر سوائی رضی اللہ عنہ نے ایک کنکری لی اور اسے طشت پر پھینکا تو اس کی آواز آئی، تو انہوں نے فرمایا: ہمیں اپنے پیٹ میں اس کی مانند محسوس ہو رہا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10279]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10279]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (237/22)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4621»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10280
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: رَأَيْتُ يَوْمَ حُنَيْنٍ شَيْئًا أَسْوَدَ مِثْلَ الْبِجَادِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، فَلَمَّا دُفِعَ إِلَى الْأَرْضِ فَشَا [ فِي الْأَرْضِ ] ذَرًّا وَانْهَزَمَ الْمُشْرِكُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا عَبَّادُ بْنُ آدَمَ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا عَبَّادُ بْنُ آدَمَ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے دن میں نے آسمان اور زمین کے درمیان چادر کی مانند ایک سیاہ چیز دیکھی جب وہ زمین کی طرف آئی، تو زمین میں ذروں کی طرح پھیل گئی اور مشرکین پسپا ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں سے ایک سند میں ایک راوی عباد بن آدم ہے کسی نے اس کی توثیق نہیں کی اور اس پر جرح نہیں کی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10280]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (2592)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2592»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10281
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ حَصًى" فَنَاوَلْتُهُ فَرَمَى بِهِ فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ، فَمَا بَقِيَ فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ إِلَّا مُلِئَتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحَصَى، فَنَزَلَتْ: (وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے مٹھی بھر کنکریاں پکڑاؤ وہ میں نے آپ کو پکڑائیں وہ آپ نے دشمن کی طرف پھینکیں تو دشمن میں سے ہر ایک کی آنکھوں میں کنکریاں بھر گئیں اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی: ”جب تم نے کنکریاں پھینکیں تھیں تو وہ تم نے نہیں پھینکیں تھیں بلکہ وہ اللہ نے پھینکیں تھیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10281]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10281]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5498»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10282
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ نَاوَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التُّرَابَ فَرَمَى بِهِ وُجُوهَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ حُنَيْنٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَيْفٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَيْفٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مٹی پکڑائی تھی جو آپ نے مشرکین کی طرف پھینکی تھی یہ جنگ حنین کے موقع پر ہوا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اسماعیل بن سیف کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10282]
یہ روایت امام بزار نے اسماعیل بن سیف کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10282]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10283
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا انْهَزَمَ الْمُسْلِمُونَ يَوْمَ حُنَيْنٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَغْلَتِهِ الشَّهْبَاءِ يُقَالُ لَهَا: دُلْدُلٌ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دُلْدُلُ اسْدِي". فَأَلْزَقَتْ بَطْنَهَا بِالْأَرْضِ حَتَّى أَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِفْنَةً مِنْ تُرَابٍ، فَرَمَى بِهَا وُجُوهَهُمْ، فَقَالَ:" حم،لَا يُنْصِرُونَ".
فَانْهَزَمَ الْقَوْمُ وَمَا رَمَيْنَاهُمْ بِسَهْمٍ، وَلَا طَعَنَّاهُمْ بِرُمْحٍ، وَلَا ضَرَبْنَا بِسَيْفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر جب مسلمان پسپا ہو گئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے شہباء خچر پر سوار تھے جس کا نام دلدل تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے دلدل تم بیٹھ جاؤ تو اس نے اپنا پیٹ زمین کے ساتھ ملا لیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹھی بھر مٹی لی اور وہ ان لوگوں کی طرف پھینکی آپ نے فرمایا: حم لا ینصرون تو دشمن پسپا ہو گیا حالانکہ ہم نے نہ انہیں کوئی تیر مارا تھا نہ کوئی نیزہ مارا تھا نہ انہیں تلوار کے ذریعے ضرب لگائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن محمد بن قاسم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10283]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن محمد بن قاسم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10283]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3990»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف