🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِي الثُّدَيَّةِ وَأَهْلِ النَّهْرَوَانِ
ذوثدیہ اور اہل نہروان کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10448
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: مَنْ قَتَلَ ذَا الثُّدَيَّةِ، عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَتْ: أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" يَخْرُجُ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، عَلَامَتُهُمْ رَجُلٌ مُخْدَجُ الْيَدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: ذوثدیہ کو کس نے قتل کیا تھا؟ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کچھ لوگ نکلیں گے، جو قرآن پڑھیں گے، لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں جائے گا وہ دین سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے، اور ان کی مخصوص نشانی ایک شخص ہو گا جس کا ایک ہاتھ نا مکمل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ/حدیث: 10448]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5409»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10449
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ:
لَقَدْ عَلِمَ أُولُو الْعِلْمِ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ، وَعَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ. فَسَأَلُوهَا أَنَّ أَصْحَابَ ذِي الثُّدَيَّةِ مَلْعُونُونَ عَلَى لِسَانِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي رِوَايَةٍ: إِنَّ أَصْحَابَ النَّهْرَوَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آل سے تعلق رکھنے والے صاحبان علم اور سیدہ عائشہ بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما یہ بات جانتے ہیں کہ ذوثدیہ کے ساتھیوں کو نبی امی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ملعون قرار دیا گیا ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نہروان والے لوگوں کو (امی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ملعون قرار دیا گیا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ/حدیث: 10449]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (433) أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1792)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3567»

الحكم على الحديث:
رواه الطبراني في الصغير والأوسط بإسنادين، ورجال أحدهما ثقات.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10450
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا اعْتَزَلَتِ الْحَرُورِيَّةُ وَكَانُوا عَلَى حِدَتِهِمْ، قُلْتُ لِعَلِيٍّ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَبْرِدْ عَنِ الصَّلَاةِ لَعَلِّي آتِي هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ، فَأُكَلِّمُهُمْ، قَالَ: إِنِّي أَتَخَوَّفُهُمْ عَلَيْكَ. قُلْتُ: كَلَّا إِنَّ شَاءَ اللَّهُ، فَلَبِسْتُ أَحْسَنَ مَا قَدَرْتُ عَلَيْهِ مِنْ هَذِهِ الْيَمَانِيَّةِ، ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَيْهِمْ وَهُمْ قَائِلُونَ فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ، فَدَخَلْتُ عَلَى قَوْمٍ لَمْ أَرَ قَوْمًا أَشَدَّ اجْتِهَادًا مِنْهُمْ، أَيْدِيهِمْ كَأَنَّهَا ثِفَنُ الْإِبِلِ، وَوُجُوهُهُمْ مُعْلَنَةٌ مِنْ آثَارِ السُّجُودِ، فَدَخَلْتُ فَقَالُوا: مَرْحَبًا بِكَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، مَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: جِئْتُ أُحَدِّثُكُمْ عَنْ أَصْحَابِ رِسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَزَلَ الْوَحْيُ وَهُمْ أَعْلَمُ بِتَأْوِيلِهِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَا تُحَدِّثُوهُ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَنُحَدِّثَنَّهُ.
قَالَ: قُلْتُ: أَخْبِرُونِي مَا تَنْقِمُونَ عَلَى ابْنِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَتَنِهِ، وَأَوَّلِ مَنْ آمَنَ بِهِ، وَأَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُ؟ قَالُوا: نَنْقِمُ عَلَيْهِ ثَلَاثًا، قُلْتُ: مَا هُنَّ؟ قَالُوا: أَوَّلُهُنَّ أَنَّهُ حَكَّمَ الرِّجَالَ فِي دِينِ اللَّهِ، وَقَدْ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ.
قُلْتُ: وَمَاذَا؟ قَالُوا: قَاتَلَ وَلَمْ يَسْبِ وَلَمْ يَغْنَمْ، لَئِنْ كَانُوا كُفَّارًا لَقَدْ حَلَّتْ أَمْوَالُهُمْ، وَإِنْ كَانُوا مُؤْمِنِينَ لَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْهِ دِمَاؤُهُمْ.
قَالَ: قُلْتُ: وَمَاذَا؟ قَالُوا: وَمَحَا نَفْسَهُ مِنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ فَهُوَ أَمِيرُ الْكَافِرِينَ.
قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ قَرَأْتُ عَلَيْكُمْ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ الْمُحْكَمِ، وَحَدَّثْتُكُمْ مِنْ سُنَّةِ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا لَا تُنْكِرُونَ أَتَرْجِعُونَ؟ قَالُوا: نَعَمْ.
قَالَ: قُلْتُ: أَمَّا قَوْلُكُمْ: إِنَّهُ حَكَّمَ الرِّجَالَ فِي دِينِ اللَّهِ، فَإِنَّهُ تَعَالَى يَقُولُ: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ. إِلَى قَوْلِهِ: يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ، وَقَالَ فِي الْمَرْأَةِ وَزَوْجِهَا: وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا. أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ، أَفَحُكْمُ الرِّجَالِ فِي دِمَائِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ وَصَلَاحِ ذَاتِ بَيْنِهِمْ أَحَقُّ أَمْ فِي أَرْنَبٍ ثَمَنُهَا رُبُعُ دِرْهَمٍ؟ قَالُوا: اللَّهُمَّ فِي حَقْنِ دِمَائِهِمْ، وَصَلَاحِ ذَاتِ بَيْنِهِمْ. قَالَ: أَخَرَجَتْ مِنْ هَذِهِ؟ قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ.
وَأَمَّا قَوْلُكُمْ: إِنَّهُ قَتَلَ وَلَمْ يَسْبِ وَلَمْ يَغْنَمْ، أَتَسْبُونَ أُمَّكُمْ؟ أَمْ تَسْتَحِلُّونَ مِنْهَا مَا تَسْتَحِلُّونَ مِنْ غَيْرِهَا؟ فَقَدْ كَفَرْتُمْ. وَإِنْ زَعَمْتُمْ أَنَّهَا لَيْسَتْ بِأُمِّكُمْ فَقَدْ كَفَرْتُمْ، وَخَرَجْتُمْ مِنَ الْإِسْلَامِ ; إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقُولُ: النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ وَأَنْتُمْ تَتَرَدَّدُونَ بَيْنَ ضَلَالَتَيْنِ، فَاخْتَارُوا أَيَّهُمَا شِئْتُمْ، أَخَرَجَتْ مِنْ هَذِهِ؟ قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ.
وَأَمَّا قَوْلُكُمْ: مَحَا نَفْسَهُ مِنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا قُرَيْشًا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ عَلَى أَنْ يَكْتُبَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ كِتَابًا، فَقَالَ:" اكْتُبْ: هَذَا مَا قَاضَى عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" فَقَالُوا: وَاللَّهِ لَوْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ مَا صَدَدْنَاكَ عَنِ الْبَيْتِ وَلَا قَاتَلْنَاكَ، وَلَكِنِ اكْتُبْ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ. فَقَالَ:" وَاللَّهِ إِنِّي لَرَسُولُ اللَّهِ، وَإِنْ كَذَّبْتُمُونِي، اكْتُبْ يَا عَلِيُّ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ". وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ أَفْضَلَ مِنْ عَلِيٍّ، أَخَرَجَتْ مِنْ هَذِهِ؟ قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ.
فَرَجَعَ مِنْهُمْ عِشْرُونَ أَلْفًا، وَبَقِيَ مِنْهُمْ أَرْبَعَةُ آلَافٍ فَقُتِلُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِبَعْضِهِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب حروریہ نے علیحدگی اختیار کی اور وہ الگ ہو گئے، تو میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: اے امیر المؤمنین آپ نماز میں ذرا تاخیر کریں تاکہ میں ان لوگوں کے پاس سے ہو آؤں اور ان سے بات چیت کروں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ وہ تمہیں نقصان نہ پہنچا دیں میں نے کہا: اگر اللہ نے چاہا تو ایسا نہیں ہو گا پھر میں نے اپنے پاس موجود سب سے عمدہ یمانی لباس پہنا اور میں ان لوگوں کے پاس گیا اس وقت وہ لوگ دوپہر کے وقت آرام کر رہے تھے میں ان لوگوں کے پاس آیا میں نے اس طرح کے محنتی لوگ کبھی نہیں دیکھے ان کے ہاتھ، اونٹ کے سخت نشان کی طرح تھے، اور ان کے چہروں پر سجدوں کے نشانات تھے میں داخل ہوا تو انہوں نے کہا: اے ابن عباس آپ کو خوش آمدید ہے آپ کس سلسلے میں آئے ہیں؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں تمہارے ساتھ اللہ کے رسول کے اصحاب کے بارے میں بات چیت کرنے کے لئے آیا ہوں وحی نازل ہو چکی ہے، اور اس کے مفہوم کے بارے میں یہ لوگ زیادہ بہتر جانتے ہیں ان لوگوں میں سے کچھ نے یہ کہا: کہ تم لوگ ان کے ساتھ بات نہ کرو اور کچھ نے کہا: ہم ان کے ساتھ ضرور بات کریں گے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں نے کہا: تم لوگ مجھے بتاؤ کہ تمہیں اللہ کے رسول کے چچازاد اور ان کے داماد پر کیا اعتراض ہے، جو سب سے پہلے ان پر ایمان لائے تھے اور پھر اللہ کے رسول کے اصحاب بھی ان کے ساتھ ہیں؟ ان لوگوں نے کہا: ہمیں ان پر تین اعتراضات ہیں میں نے دریافت کیا: وہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: پہلی بات تو یہ ہے کہ انہوں نے اللہ کے دین کے بارے میں انسانوں کو ثالث مقرر کیا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”حکم صرف اللہ کا ہو گا“۔ میں نے دریافت کیا: اور کیا ہے؟ انہوں نے کہا: انہوں نے جنگ کی لیکن دشمن کو قیدی نہیں بنایا اور اس کے مال کو غنیمت شمار نہیں کیا اگر دوسرے گروہ کے لوگ کافر تھے، تو ان کے اموال بھی حلال ہونے چاہیے تھے اور اگر وہ مومن تھے، تو ان کے خون بھی ان پر حرام ہونے چاہیے تھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں نے دریافت کیا: اور کیا اعتراض ہے؟ انہوں نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی ذات سے امیر المؤمنین کا لفظ مٹا دیا تھا اگر وہ امیر المؤمنین نہیں ہیں، تو پھر وہ امیرالکافرین ہوں گے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں نے کہا: اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر میں تمہارے سامنے اللہ کی محکم کتاب کی آیات تلاوت کروں اور تمہیں تمہارے نبی کی وہ سنت بیان کروں، جس کا تم انکار نہ کر سکو، تو کیا تم رجوع کر لو گے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے کہا: جہاں تک تمہاری اس بات کا تعلق ہے کہ انہوں نے اللہ کے دین کے بارے میں انسانوں کو حکم مقرر کیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے ایمان والو جب تم احرام کی حالت میں ہو، تو تم شکار کو نہ مارو“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اس کے بارے میں تم میں سے دو عادل لوگ فیصلہ دیں“۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے عورت اور اس کے شوہر کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”اگر تم لوگوں کو ان کے درمیان ناچاقی کا اندیشہ ہو، تو ایک ثالث مرد کے گھر والوں کی طرف سے اور ایک ثالث عورت کے گھر والوں کی طرف سے بھیج دو“۔ (پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:) میں تم لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ لوگوں کی جانوں اور خون کے بارے میں انسانوں کو ثالث مقرر کرنا تاکہ لوگوں کے درمیان بہتری ہو یہ زیادہ حق رکھتا ہے یا ایک خرگوش کے بارے میں ثالث مقرر کرنا زیادہ حق رکھتا ہے، جس کی قیمت چوتھائی درہم ہو گی لوگوں نے کہا: اللہ جانتا ہے کہ لوگوں کی جان کو محفوظ کرنا اور ان کے درمیان صلح کرنا یہ زیادہ حق رکھتا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے اس اعتراض کا جواب پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا: اللہ جانتا ہے جی ہاں۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جہاں تک تمہاری اس بات کا تعلق ہے کہ انہوں نے قتل کیا اور قیدی نہیں بنایا اور مال کو غنیمت قرار نہیں دیا، تو کیا تم لوگ اپنی ماں کو قیدی بناؤ گے یا ان کے حوالے سے اس چیز کو حلال قرار دو گے، جس چیز کو تم ان کے علاوہ دیگر خواتین کے حوالے سے حلال قرار دیتے ہو اگر تم ایسا کرو گے، تو تم کفر کے مرتکب ہو گے، اور اگر تم یہ گمان کرتے ہو کہ وہ تمہاری ماں نہیں ہے، تو بھی تم کفر کے مرتکب ہو گے، اور اسلام سے نکل جاؤ گے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”نبی، مومنین کے نزدیک ان کی جان سے زیادہ قریب ہیں، اور نبی کی ازواج ان کی مائیں ہیں“۔ تو تم لوگ دو قسم کی گمراہیوں کے درمیان لڑھکتے پھرو گے ان دونوں میں سے جسے تم چاہو اختیار کر لو کیا میں نے اس اعتراض کا جواب دے دیا: انہوں نے کہا: اللہ جانتا ہے۔ جی ہاں! (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:) جہاں تک تمہاری اس بات کا تعلق ہے کہ انہوں نے اپنی ذات کے لئے لفظ امیر المؤمنین مٹوا دیا تھا تو حدیبیہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کو یہ دعوت دی کہ آپ ان کے اور اپنے درمیان معاہدہ تحریر کر لیتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: تم یہ تحریر کرو کہ یہ وہ معاہدہ ہے، جو اللہ کے رسول سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کر رہے ہیں تو مشرکین نے کہا: اللہ کی قسم اگر ہمیں یہ علم ہوتا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، تو ہم نے آپ کو بیت اللہ تک جانے سے نہیں روکنا تھا، اور آپ کے ساتھ جنگ نہیں کرنی تھی اور آپ یہ لکھیں کہ محمد بن عبداللہ (یہ معاہدہ کر رہے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم میں اللہ کا رسول ہوں اگرچہ تم لوگ مجھے جھٹلاتے ہو: اے علی! تم یہ لکھو محمد بن عبدالله (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا:) کیا اللہ کے رسول سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتے تھے؟ کیا میں نے اس اعتراض کا جواب بھی دے دیا؟ ان لوگوں نے کہا: اللہ جانتا ہے جی ہاں راوی بیان کرتے ہیں: تو ان میں سے بیس ہزار افراد نے رجوع کر لیا اور چار ہزار افراد اپنے مسلک پر باقی رہے، اور پھر وہ قتل ہوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ/حدیث: 10450]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10598) اخرجه احمد فى المسند (2187)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10451
وَعَنْ جُنْدَبٍ قَالَ:
لَمَّا فَارَقَتِ الْخَوَارِجُ عَلِيًّا خَرَجَ فِي طَلَبِهِمْ، وَخَرَجْنَا مَعَهُ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى عَسْكَرِ الْقَوْمِ، وَإِذَا لَهُمْ دَوِيٌّ كَدَوِيِّ النَّحْلِ مِنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ، وَإِذَا فِيهِمْ أَصْحَابُ الثَّفِنَاتِ، وَأَصْحَابُ الْبَرَانِسِ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُمْ دَخَلَنِي مِنْ ذَلِكَ شِدَّةٌ، فَتَنَحَّيْتُ فَرَكَزْتُ رُمْحِي، وَنَزَلْتُ عَنْ فَرَسِي، وَوَضَعْتُ بُرْنُسِي، فَنَثَرْتُ عَلَيْهِ دِرْعِي، وَأَخَذْتُ بِمِقْوَدِ فَرَسِي، فَقُمْتُ أُصَلِّي إِلَى رُمْحِي، وَأَنَا أَقُولُ فِي صَلَاتِي: اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ قِتَالُ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَكَ طَاعَةً فَأْذَنْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كَانَ مَعْصِيَةً فَأَرِنِي بَرَاءَتَكَ. قَالَ: فَإِنَّا كَذَلِكَ إِذْ أَقْبَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى بَغْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا حَاذَانِي، قَالَ: تَعَوَّذْ بِاللَّهِ، تَعَوَّذْ بِاللَّهِ يَا جُنْدَبُ مِنْ شَرِّ الشَّكِّ، فَجِئْتُ أَسْعَى إِلَيْهِ، وَنَزَلَ فَقَامَ يُصَلِّي، إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ عَلَى بِرْذَوْنٍ يَقْرُبُ بِهِ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: أَلَكَ حَاجَةٌ فِي الْقَوْمِ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: قَدْ قَطَعُوا النَّهْرَ. قَالَ: مَا قَطَعُوهُ؟ قُلْتُ: سُبْحَانَ اللَّهِ. ثُمَّ جَاءَ آخَرُ أَرْفَعُ مِنْهُ فِي الْجَرْيِ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: مَا تَشَاءُ؟ قَالَ: أَلَكَ حَاجَةٌ فِي الْقَوْمِ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: قَدْ قَطَعُوا النَّهْرَ، فَذَهَبُوا، قُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، قَالَ عَلِيٌّ: مَا قَطَعُوهُ.
ثُمَّ جَاءَ آخَرُ يَسْتَحْضِرُ بِفَرَسِهِ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: مَا تَشَاءُ؟ قَالَ: أَلَكَ حَاجَةٌ فِي الْقَوْمِ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: قَدْ قَطَعُوا النَّهْرَ، قَالَ: مَا قَطَعُوهُ وَلَا يَقْطَعُوهُ، وَلَيُقْتَلُنَّ دُونَهُ، عَهْدٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ.
قُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ قُمْتُ فَأَمْسَكْتُ لَهُ بِالرِّكَابِ، فَرَكِبَ فَرَسَهُ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى دِرْعِي فَلَبِسْتُهَا، وَإِلَى قَوْسِي فَعَلَّقْتُهَا، وَخَرَجْتُ أُسَايِرُهُ. فَقَالَ لِي: يَا جُنْدَبُ، قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: أَمَّا أَنَا، فَأَبْعَثُ إِلَيْهِمْ رَجُلًا يَقْرَأُ الْمُصْحَفَ، يَدْعُو إِلَى كِتَابِ اللَّهِ رَبِّهِمْ، وَسُنَّةِ نَبِيِّهِمْ، فَلَا يُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ حَتَّى يَرْشُقُوهُ بِالنَّبْلِ، يَا جُنْدَبُ، أَمَا إِنَّهُ لَا يُقْتَلُ مِنَّا عَشَرَةٌ، وَلَا يَنْجُو مِنْهُمْ عَشَرَةٌ.
فَانْتَهَيْنَا إِلَى الْقَوْمِ وَهُمْ فِي مُعَسْكَرِهِمُ الَّذِي كَانُوا فِيهِ لَمْ يَبْرَحُوا، فَنَادَى عَلِيٌّ فِي أَصْحَابِهِ فَصَفَّهُمْ، ثُمَّ أَتَى الصَّفَّ مِنْ رَأْسِهِ ذَا إِلَى رَأْسِهِ ذَا مَرَّتَيْنِ، وَهُوَ يَقُولُ: مَنْ يَأْخُذُ هَذَا الْمُصْحَفَ، فَيَمْشِي بِهِ إِلَى هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ فَيَدْعُوهُمْ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ رَبِّهِمْ، وَسُنَّةِ نَبِيِّهِمْ، وَهُوَ مَقْتُولٌ وَلَهُ الْجَنَّةُ؟ فَلَمْ يُجِبْهُ إِلَّا شَابٌّ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، فَلَمَّا رَأَى عَلِيٌّ حَدَاثَةَ سِنِّهِ، قَالَ لَهُ: ارْجِعْ إِلَى مَوْقِفِكَ.
ثُمَّ نَادَى الثَّانِيَةَ فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِ إِلَّا ذَلِكَ الشَّابُّ.
ثُمَّ نَادَى الثَّالِثَةَ فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِ إِلَّا ذَلِكَ الشَّابُّ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: خُذْ، فَأَخَذَ الْمُصْحَفَ، فَقَالَ لَهُ: أَمَا إِنَّكَ مَقْتُولٌ، وَلَسْتَ مُقْبِلًا عَلَيْنَا بِوَجْهِكَ حَتَّى يَرْشُقُوكَ بِالنَّبْلِ.
فَخَرَجَ الشَّابُّ بِالْمُصْحَفِ إِلَى الْقَوْمِ، فَلَمَّا دَنَا مِنْهُمْ حَيْثُ يَسْمَعُونَ قَامُوا وَنَشَّبُوا الْفَتَى قَبْلَ أَنْ يَرْجِعَ، قَالَ: فَرَمَاهُ إِنْسَانٌ، فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَعَدَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: دُونَكُمُ الْقَوْمُ، قَالَ جُنْدَبٌ: فَقَتَلْتُ بِكَفِّي هَذِهِ بَعْدَ مَا دَخَلَنِي مَا كَانَ دَخَلَنِي ثَمَانِيَةً، قَبْلَ أَنْ أُصَلِّيَ الظُّهْرَ، وَمَا قُتِلَ مِنَّا عَشَرَةٌ، وَلَا نَجَا مِنْهُمْ عَشَرَةٌ كَمَا قَالَ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي السابِعَةِ، عَنْ جُنْدَبٍ، وَلَمْ أَعْرِفْ أَبَا السَّابِعَةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب خوارج نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے علیحدگی اختیار کی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کا پیچھا کرتے ہوئے نکلے ان کے ساتھ ہم بھی روانہ ہوئے ہم دشمن کے لشکر کے پاس پہنچ گئے قرآن کی تلاوت کی آواز یوں آ رہی تھی جس طرح شہد کی مکھی کی بھنبھناہٹ ہوتی ہے ان کے درمیان وہ لوگ بھی تھے جن کی جلد پر سخت نشان (یا گٹھے) تھے، کچھ برانس والے (یعنی عبادت گزار) تھے، جب میں نے ان لوگوں کو دیکھا تو مجھے اس حوالے سے الجھن کا احساس ہوا میں ایک طرف ہٹ گیا میں نے اپنا نیزہ زمین میں گاڑ دیا اپنے گھوڑے سے اتر آیا اور اپنی ٹوپی اتار دی اس پر اپنی ذرہ رکھ دی میں نے اپنے گھوڑے کی چھڑی کو پکڑا اور نیزے کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرنے لگا میں نماز کے دوران یہ دعا کر رہا تھا: اے اللہ اگر ان لوگوں کے ساتھ قتال کرنا تیری اطاعت ہے، تو مجھے اس کی اجازت دے اور اگر یہ معصیت ہے، تو مجھے لاتعلقی موقع فراہم کر راوی کہتے ہیں: ابھی میں اسی حالت میں تھا کہ اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خچر پر سوار ہو کر تشریف لائے جب وہ میرے مد مقابل آئے، تو انہوں نے فرمایا: تم اللہ کی پناہ مانگو تم اللہ کی پناہ مانگو اے جندب شک کے شر سے (پناہ مانگو) میں دوڑتا ہوا ان کی طرف گیا وہ سواری سے نیچے اترے اور کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے اسی دوران ایک شخص گھوڑے پر سوار ہو کر آیا اور بولا: اے امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا بات ہے اس نے کہا: آپ دشمن کی طرف توجہ نہیں دیں گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا ہوا اس نے کہا: انہوں نے نہر کاٹ دی ہے (یا پار کر لی ہے) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا۔ انہوں نے اسے پار کر لیا ہے میں نے کہا: سبحان اللہ پھر اس کے بعد ایک اور شخص آیا جس کی آواز زیادہ اونچی تھی اس نے کہا: اے امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کیا چاہتے ہو۔ اس نے کہا: کیا آپ دشمن کی طرف توجہ نہیں دیں گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا ہوا ہے اس نے بتایا: ان لوگوں نے نہر پار کر لی ہے، اور وہ چلے گئے ہیں میں نے کہا: اللہ اکبر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ اسے پار نہیں کر سکتے پھر ایک اور شخص اپنے گھوڑے کو دوڑاتا ہوا آیا اور بولا: اے امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا ہوا اس نے کہا: آپ دشمن کی طرف توجہ نہیں دیں گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا ہوا اس نے بتایا: ان لوگوں نے نہر پار کر لی ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ اسے پار نہیں کر سکتے ہیں، اور نہ ہی اسے آگے کر سکیں گے وہ اس سے پہلے ہی قتل ہو جائیں گے یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے عہد ہے میں نے کہا: اللہ اکبر پھر میں اٹھا میں نے ان کے لئے رکاب کو پکڑا وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوے میں اپنی ذرہ کی طرف واپس آیا میں نے اسے پہنا میں نے اپنی کمان لی اور اسے لٹکایا اور پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ چلتا ہوا نکلا انہوں نے مجھ سے فرمایا: اے جندب میں نے کہا: اے امیر المؤمنین میں حاضر ہوں۔ انہوں نے فرمایا: جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے، تو ان کی طرف ایک شخص کو بھیجوں گا، جو قرآن پڑھے گا اور انہیں اللہ کی کتاب کی طرف دعوت دے گا، جو ان کا پروردگار اور ان کے نبی کی سنت کی طرف دعوت دے گا اور وہ ہماری طرف رخ نہیں کریں گے، یہاں تک کہ اس شخص کو تیروں کے ذریعے زخمی کر دیں گے۔ اے جندب! ہماری طرف سے دس آدمی بھی قتل نہیں ہوں گے، اور ان کی طرف سے دس آدمی بھی نہیں بچیں گے راوی کہتے ہیں: ہم لوگ ان تک پہنچ گئے وہ لوگ اپنے لشکر میں موجود تھے جس میں پہلے تھے اور وہ اسی حالت میں تھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے اصحاب میں آواز بلند کی اور ان لوگوں کی صفیں بنوائیں پھر وہ صف کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک آئے ایسا انہوں نے دو مرتبہ کیا وہ یہ کہہ رہے تھے کون شخص یہ قرآن لے کر ان لوگوں کی طرف جائے گا اور انہیں اللہ کی کتاب کی طرف جو ان کا پروردگار ہے، اور ان کے نبی کی سنت کی طرف دعوت دے گا وہ شخص قتل ہو جائے گا اور اسے جنت مل جائے گی کسی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو جواب نہیں دیا بنو عامر بن صعصعہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے انہیں جواب دیا: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کی کم عمری ملاحظہ کی تو اس سے فرمایا: تم اپنی جگہ پر واپس چلے جاؤ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دوسری مرتبہ یہی اعلان کیا، تو کوئی نکل کر ان کی طرف نہیں آیا صرف وہی نوجوان آیا پھر انہوں نے تیسری مرتبہ اعلان کیا، تو صرف وہی نوجوان نکل کر ان کی طرف آیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم یہ لو! اس نے مصحف لیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم قتل ہو جاؤ گے، اور تم ہمارے پاس واپس نہیں آؤ گے وہ لوگ تمہیں تیروں کے ذریعے زخمی کر دیں گے (یا قتل کر دیں گے) وہ نوجوان قرآن مجید لے کر دشمن کی طرف گیا جب وہ ان کے اتنا قریب ہوا جہاں وہ اس کی آواز سن سکتے تھے، تو وہ کھڑا ہوا اس نوجوان کے واپس آنے سے پہلے ان لوگوں نے اس پر تیر اندازی کی ایک شخص نے اسے تیر مارا اس نوجوان نے ہماری طرف رخ کیا اور بیٹھ گیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ان پر حملہ کر دو سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں پہلے ان لوگوں کے بارے میں میرے ذہن میں جو بھی خیال آیا تھا اس کے بعد یہ حال ہوا کہ میں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے آٹھ لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھنے سے پہلے قتل کر دیا، اور ہم میں سے دس آدمی بھی قتل نہیں ہوئے، اور ان میں سے دس آدمی بھی نہیں بچے جیسا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابوسابعہ کے حوالے سے سیدنا جندب سے نقل کی ہے میں ابوسابعہ سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ/حدیث: 10451]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10452
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ مَوْلَى عَلِيٍّ قَالَ:
شَهِدْتُ مَعَ عَلِيٍّ عَلَى النَّهْرِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قَتْلِهِمْ، قَالَ: اطْلُبُوا الْمُخْدَجَ، فَطَلَبُوهُ فَلَمْ يَجِدُوهُ، وَأَمَرَ أَنْ يُوضَعَ عَلَى كُلِّ قَتِيلٍ قَصَبَةٌ، فَوَجَدُوهُ فِي وَهْدَةٍ فِي مُنْتَقَعِ مَاءٍ، رَجُلٌ أَسْوَدُ مُنْتِنُ الرِّيحِ، فِي مَوْضِعِ يَدِهِ كَهَيْئَةِ الثَّدْيِ عَلَيْهِ شَعَرَاتٌ. فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ قَالَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَسَمِعَ أَحَدَ ابْنَيْهِ - إِمَّا الْحَسَنَ أَوِ الْحُسَيْنَ - يَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَرَاحَ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ هَذِهِ الْعِصَابَةِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا ثَلَاثَةٌ، لَكَانَ أَحَدُهُمْ عَلَى رَأْيِ هَؤُلَاءِ، إِنَّهُمْ لَفِي أَصْلَابِ الرِّجَالِ، وَأَرْحَامِ النِّسَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے غلام ابوجعفر فراء بیان کرتے ہیں: میں نہر کے پاس سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا جب وہ ان لوگوں کو قتل کر کے فارغ ہوئے، تو انہوں نے فرمایا: اس شخص کو تلاش کرو جس کا ایک ہاتھ نا مکمل ہو لوگوں نے انہیں تلاش کیا، تو وہ انہیں نہیں ملا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ حکم دیا کہ ہر مقتول پر سرکنڈا رکھا جائے، تو وہ شخص انہیں ایک نشیبی جگہ پر پانی کے قریب انہیں مل گیا وہ ایک سیاہ فام شخص تھا جس کی ظاہری حالت بدبودار تھی اور اس کے ایک ہاتھ کی جگہ چھاتی کی مانند تھی جس پر کچھ بال تھے جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کی طرف دیکھا تو ارشاد فرمایا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے دونوں صاحبزادوں میں سے کسی شاید سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کو یا شاید سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ یہ کہتے ہوئے سنا ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت کو اس گروہ سے نجات عطا کر دی ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت میں سے صرف تین افراد باقی رہ جائیں تو ان میں سے کوئی ایک شخص ان لوگوں کے مسلک پر ہو گا اور یہ لوگ ابھی مردوں کی پشتوں میں اور عورتوں کے رحموں میں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ/حدیث: 10452]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10453
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُدَيْسٍ الْبَلَوِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" يَخْرُجُ أُنَاسٌ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، يُقْتَلُونَ بِجَبَلِ لُبْنَانَ أَوْ بِجَبَلِ الْخَلِيلِ".
قَالَ ابْنُ لَهِيعَةَ: فَقُتِلَ ابْنُ عُدَيْسٍ بِجَبَلِ لُبْنَانَ أَوْ بِجَبَلِ الْخَلِيلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ، وَهُوَ مُقَارِبُ الْحَالِ، وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ أَوْ صَحِيحٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عدیس بلوی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کچھ لوگ نکلیں گے، جو دین سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے انہیں جبل لبان (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جبل خلیل کے پاس قتل کیا جائے گا“۔ ابن لہیعہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن عدیس کو جبل لبان یا شاید جبل کے خلیل کے پاس شہید کیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ مقارب الحال ہے اسے ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن یا صحیح ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ/حدیث: 10453]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں