🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. بَابُ الدِّيَاتِ فِي الْأَعْضَاءِ وَغَيْرِهَا .
اعضاء اور دیگر کی دیتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10769
عَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فِي الْأَنْفِ إِذَا اسْتَوْعَبَ جَدْعُهُ الدِّيَةُ، وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ، وَفِي الْيَدِ خَمْسُونَ، وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُونَ، وَفِي الْجَائِفَةِ ثُلُثُ النَّفْسِ، وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسَ عَشْرَةَ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ، وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ، وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِمَّا هُنَالِكَ عَشْرٌ عَشْرٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب ناک کو مکمل طور پر کاٹ دیا جائے، تو اس میں پوری دیت کی ادائیگی لازم ہو گی آنکھ میں پچاس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی ہاتھ میں پچاس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی ٹانگ (یا پاؤں) میں پچاس کی ادائیگی لازم ہو گی جائفہ زخم میں جان کی دیت کا ایک تہائی حصہ لازم ہو گا منقلہ زخم میں پندرہ کی ادائیگی لازم ہو گی موضحہ میں پانچ کی ادائیگی لازم ہو گی دانت میں پانچ کی ادائیگی لازم ہو گی ہر ایک انگلی میں دس دس کی ادائیگی لازم ہو گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10769]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1531)، أخرجه مسند البزار برقم: 261»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10770
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى فِي دِيَةِ الْعُظْمَى الْمُغَلَّظَةِ بِثَلَاثِينَ حِقَّةً، وَثَلَاثِينَ جَذَعَةً، وَعِشْرِينَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرِينَ بَنِي لَبُونٍ ذُكُورٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی مغلظہ دیت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ تیس حقہ تیس جذعہ بیس بنت لبون اور بیس بنو لبون مذکر کی ادائیگی کی جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اسحاق بن یحییٰ نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10770]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10771
وَعَنْ عُبَادَةَ قَالَ: وَقَضَى - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي دِيَةِ الْكُبْرَى الْمُغَلَّظَةِ ثَلَاثِينَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَثَلَاثِينَ حِقَّةً، وَأَرْبَعِينَ خَلِفَةً. وَقَضَى فِي الدِّيَةِ الصُّغْرَى ثَلَاثِينَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَثَلَاثِينَ حِقَّةً، وَعِشْرِينَ ابْنَةَ مَخَاضٍ، وَعِشْرِينَ بَنِي مَخَاضٍ ذُكُورٍ.
ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ، فَقَوَّمَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - إِبِلَ الدِّيَةِ سِتَّةَ آلَافِ دِرْهَمٍ حِسَابُ أُوقِيَّةٍ لِكُلِّ بَعِيرٍ. ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ وَهَانَتِ الْوَرِقُ فَزَادَ عُمَرُ أَلْفَيْنِ حِسَابَ أُوقِيَّتَيْنِ لِكُلِّ بَعِيرٍ. ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ وَهَانَتِ الدَّرَاهِمُ فَأَتَمَّهَا عُمَرُ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا حِسَابَ ثَلَاثِ أَوَاقٍ لِكُلِّ بَعِيرٍ.
قَالَ: فَزَادَ ثُلُثُ الدِّيَةِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ، وَثُلُثًا آخَرَ فِي الْبَلَدِ الْحَرَامِ. قَالَ: فَتَمَّتِ دِيَةُ الْحَرَمَيْنِ عِشْرِينَ أَلْفًا. قَالَ: فَكَانَ يُقَالُ: يُؤْخَذُ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ مِنْ مَاشِيَتِهِمْ وَلَا يُكَلَّفُونَ الْوَرِقَ، وَلَا الذَّهَبَ، وَيُؤْخَذُ مِنْ كُلِّ قَوْمٍ مَا لَهُمْ فِي الْعَدْلُ فِي أَمْوَالِهِمْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ فِي زِيَادَاتِهِ عَلَى أَبِيهِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي الْأَحْكَامِ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی مغلظہ دیت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے کہ تیس بنت لبون تیس حقہ اور چالیس خلفہ ادا کیے جائیں گے۔ جب کہ چھوٹی دیت میں انہوں نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ تیس بنت لبون تیس حقہ بیس بنت مخاض اور بیس بنو مخاض مذکر ادا کیے جائیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد اونٹوں کی قیمتیں زیادہ ہو گئیں اور درہموں کی قیمتیں کم ہو گئیں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اونٹ کی دیت کو چھ ہزار درہم کے برابر قرار دیا جس میں ہر ایک اونٹ کی قیمت ایک اوقیہ کا حساب بنتا تھا۔ پھر اونٹوں کی قیمت زیادہ ہو گئی اور چاندی کی قیمت کم ہو گئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دو ہزار درہم کا اضافہ کر دیا جو ہر اونٹ کے لئے دو اوقیہ کا حساب بنتا ہے پھر اونٹوں کی قیمتیں اور زیادہ ہو گئیں اور درہم کی قیمت کم ہو گئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے مکمل بارہ ہزار کر دیا جس میں ہر اونٹ کی قیمت تین اوقیہ بنتی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: حرمت والے مہینے میں ایک تہائی دیت اضافی ہو گی اور بلد حرام (حرمت والے شہر) میں مزید ایک تہائی زیادہ ہو گی۔ راوی کہتے ہیں: حرمین کی دیت مکمل بیس ہزار ہو گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات کہی جاتی ہے کہ دیہاتی علاقوں کے لوگوں سے ان کے جانور وصول کیے جائیں گے ان کو چاندی یا سونے (درہم یا دینار) کی شکل میں ادائیگی کا پابند نہیں کیا جائے گا اور ہر قوم سے انصاف کے مطابق ان کے مخصوص مال میں سے وصولی کی جائے گی۔
یہ روایت عبداللہ نامی راوی نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے جو انہوں نے اپنے والد سے اضافی روایات نقل کی ہیں، اور یہ ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے جو کتاب الاحکام میں پہلے گزر چکی ہے اسحاق بن یحیی نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10771]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22272»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10772
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: كَانَتِ الدِّيَةُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ: أَرْبَعَةُ أَسْنَانٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ.
حَتَّى كَانَ عُمَرُ وَمَصَّرَ الْأَمْصَارَ، فَقَالَ عُمَرُ: لَيْسَ كُلُّ النَّاسِ يَجِدُونَ الْإِبِلَ، فَتُقَوَّمُ الْإِبِلُ أُوقِيَّةً أُوقِيَّةً أَرْبَعَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ. ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ فَقَالَ عُمَرُ: قَوِّمُوا الْإِبِلَ أُوقِيَّةً وَنِصْفًا، فَكَانَتْ سِتَّةَ آلَافِ دِرْهَمٍ.
ثُمَّ غَلَتِ الْإِبِلُ فَقَالَ عُمَرُ: قَوِّمُوا الْإِبِلَ فَقُوِّمَتْ ثَلَاثَ أَوَاقٍ، فَكَانَتِ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا، فَجَعَلَ عَلَى أَهْلِ الْوَرِقِ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا، وَعَلَى أَهْلِ الْإِبِلِ مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ، وَعَلَى أَهْلِ الذَّهَبِ أَلْفَ دِينَارٍ، وَعَلَى أَهْلِ الْحُلَلِ مِائَتَيْ حُلَّةٍ كُلُّ حُلَّةٍ خَمْسَةُ دَنَانِيرَ، وَعَلَى أَهْلِ الضَّأْنِ أَلْفَ ضَائِنَةٍ، وَعَلَى أَهْلِ الْمَعِزِ أَلْفَيْ مَاعِزَةٍ، وَعَلَى أَهْلِ الْبَقَرِ مِائَتَيْ بَقَرَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ، وَصَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دیت ایک سو اونٹ ہوتی تھی جو چار مختلف قسموں کی عمروں کے ہوتے تھے پچیس حقہ ہوتے تھے پچیس جذعہ ہوتے تھے پچیس بنت مخاض ہوتی تھیں اور پچیس بنت لبون ہوتی تھیں۔ یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آ گیا اور سلطنت پھیل گئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سب کے پاس اونٹ نہیں ہوتے ہیں تو ایک اونٹ کی قیمت ایک اوقیہ مقرر کی گئی اور اس اعتبار سے دیت چار ہزار درہم قرار پائی۔ پھر اونٹوں کی قیمتیں زیادہ ہو گئیں تو پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اونٹ کی قیمت کا تعین کرو اور وہ ڈیڑھ اوقیہ کرو تو اس اعتبار سے قیمت چھ ہزار درہم ہو گئی، پھر اونٹوں کی قیمتیں زیادہ ہو گئیں تو پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اونٹوں کی قیمت کا تعین کرو تو ان کی قیمت تین اوقیہ مقرر کی گئی تو دیت بارہ ہزار درہم ہو گئی تو چاندی والوں پر بارہ ہزار کی ادائیگی لازم قرار دی گئی اونٹ والوں پر ایک سو اونٹوں کی ادائیگی لازم قرار دی گئی اور سونے کی شکل میں ادائیگی کرنے والوں پر ایک ہزار دینار کی ادائیگی لازم قرار دی گئی اور کپڑا تیار کرنے والوں پر دو سو حلوں کی ادائیگی لازم قرار دی گئی جن میں سے ہر ایک حلہ پانچ دینار کا ہو اور بھیڑ والوں پر ایک ہزار بھیڑوں کی ادائیگی لازم قرار دی گئی اور بکریوں والوں پر دو ہزار بکریوں کی ادائیگی لازم قرار دی گئی اور گائے والوں پر دو سو گائیوں کی ادائیگی لازم قرار دی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، اور ایک راوی صالح بن ابوخضر ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10772]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (6664)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6664»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10773
وَعَنْ الشِّفَاءِ أُمِّ سُلَيْمَانَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَعْمَلَ أَبَا جَهْمِ بْنَ حُذَيْفَةَ عَلَى الْمَغَانِمِ، فَأَصَابَ رَجُلًا بِقَوْسِهِ فَشَجَّهُ مُنَقِّلَةً، فَقَضَى فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخَمْسَ عَشْرَةَ فَرِيضَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ ام سلیمان شفاء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوجہم بن حذیفہ رضی اللہ عنہ کو مال غنیمت کا عامل مقرر کیا انہوں نے ایک شخص کو کمان ماری اور اسے منقلہ زخم لگا دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں پندرہ حصوں کی ادائیگی لازم قرار دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن الیاس ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10773]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (313/24)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9109»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10774
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: لَمْ يَقْضِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا ثَلَاثَ قَضِيَّاتٍ فِي الْآمَّةِ، وَالْمُنَقِّلَةِ، وَالْمُوضِحَةِ: فِي الْآمَّةِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسَ عَشْرَةَ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسًا.
وَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عَيْنِ الدَّابَّةِ رُبُعُ ثَمَنِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف تین فیصلے دیے ہیں آمہ نامی زخم منقلہ نامی زخم اور موضحہ نامی زخم آمہ زخم میں تینتیس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی منقلہ میں پندرہ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی اور موضحہ میں پانچ کی ادائیگی لازم ہو گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کی آنکھ کے بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے کہ جانور کی قیمت کا ایک چوتھائی حصہ ادا کرنا لازم ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10774]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4878)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4878»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10775
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْأَصَابِعِ عَشْرًا عَشْرًا، وَفِي الْيَدِ بِخَمْسِينَ فَرِيضَةً. قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ" الْأَصَابِعُ سَوَاءٌ" فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیوں میں دس دس اونٹوں کی ادائیگی کا فیصلہ دیا ہے اور ہاتھ میں پچاس اونٹوں کی ادائیگی کا فیصلہ دیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس صحابی کے حوالے سے صرف انگلیوں کے بارے میں حکم منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10775]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10699)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10699»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10776
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: الْعَيْنَانِ سَوَاءٌ، وَالْأَصَابِعُ سَوَاءٌ، وَالْأَسْنَانُ سَوَاءٌ، وَالْيَدَانِ سَوَاءٌ، وَالرِّجْلَانِ سَوَاءٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دونوں آنکھیں برابر کی حیثیت رکھتی ہیں تمام انگلیاں برابر کی حیثیت رکھتی ہیں تمام دانت برابر کی حیثیت رکھتے ہیں دونوں ہاتھ برابر کی حیثیت رکھتے ہیں دونوں پاؤں برابر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ امام شعبی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10776]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9732)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10777
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: كُلُّ زَوْجَيْنِ فَفِيهِمَا الدِّيَةُ، وَكُلُّ وَاحِدٍ فَفِيهِ الدِّيَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بن قیس بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (جسم کا) ہر وہ (عضو) جو جوڑے کی شکل میں ہو، تو ان دونوں میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی اور ان میں سے ہر ایک میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10777]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9731)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10778
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَقِيتُ عُمَرَ وَهُوَ بِالْمَوْسِمِ فَنَادَيْتُهُ مِنْ وَرَاءِ الْفُسْطَاطِ: أَلَا إِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ الْجُرْمِيَّ، وَابْنَ أُخْتٍ لَنَا عَانٍ فِي بَنِي فُلَانٍ، وَقَدْ عَرَضْنَا عَلَيْهِ فَرِيضَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَرَفَعَ عُمَرُ جَانِبَ الْفُسْطَاطِ، وَقَالَ: أَتَعْرِفُ صَاحِبَكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، هُوَ ذَاكَ. قَالَ: انْطَلِقَا بِهِ حَتَّى تُنَفِّذَ قَضِيَّةَ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قَالَ: وَكُنَّا نُحَدَّثُ أَنَّ الْقَضِيَّةَ أَرْبَعٌ مِنَ الْإِبِلِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عاصم بن کلیب نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے میری ملاقات حج کے موقع پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے خیمے کے پیچھے سے پکار کر کہا: خبردار! میں فلاں بن فلاں جرمی ہوں اور ہمارا بھانجا، فلاں شخص کے پاس قید ہے، ہم نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقرر کردہ فریضہ پیش کیا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے خیمے کا کونہ اٹھایا اور بولے: کیا تم اپنے متعلقہ فرد کو جانتے ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں وہ وہاں ہیں تو انہوں نے فرمایا: پھر تم دونوں اس کو لے کر آؤ تاکہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کو نافذ کریں۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ وہ ادائیگی چار اونٹوں کی تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10778]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (169)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 270»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں