الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الدِّيَاتِ فِي الْأَعْضَاءِ وَغَيْرِهَا .
اعضاء اور دیگر کی دیتوں کا بیان
حدیث نمبر: 10779
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: شِبْهُ الْعَمْدِ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بِنْتَ مَخَاضٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ ابْنَةَ لَبُونٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: شبہ عمد میں پچیس حقہ پچیس جذعہ پچیس بنت مخاض اور پچیس بنت لبون ادا کیے جائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی، اور ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10779]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9729)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10780
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: فِي الْخَطَأِ عِشْرُونَ حِقَّةً، وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَعِشْرُونَ بِنْتَ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ ابْنَ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ ابْنَةَ لَبُونٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا ہے ”قتل خطاء میں بیس حقہ بیس جذعہ بیس بنت مخاض بیس ابن مخاض بیس بنت لبون ادا کیے جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں تاہم ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10780]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9730)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10781
وَعَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ فِي الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ: هُمَا سَوَاءٌ إِلَى خَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ. وَقَالَ عَلِيٌّ: النِّصْفُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مرد اور عورت پانچ اونٹوں تک کی ادائیگی میں برابر شمار ہوں گے“۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہر چیز کے حوالے سے (عورت مرد کا) نصف شمار ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ مجاہد نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10781]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9733)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10782
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" دِيَةُ الذِّمِّيِّ دِيَةُ الْمُسْلِمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو كُرْزٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَهَذَا أَنْكَرُ حَدِيثٍ رَوَاهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ذمی کی دیت، مسلمان کی دیت (کے برابر) ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوکرز ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور یہ اس کی نقل کردہ سب سے زیادہ منکر حدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10782]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (795)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 795»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منکر
حدیث نمبر: 10783
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ دِيَةَ الْمُعَاهَدِ نِصْفُ دِيَةِ الْمُسْلِمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ذمی کی دیت مسلمان کی دیت کا نصف ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10783]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10783]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10784
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دِيَةُ الْمُعَاهَدِ مِثْلُ دِيَةِ الْمُسْلِمِ. وَقَالَهُ عَلِيٌّ أَيْضًا. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ وَلَا مِنْ عَلِيٍّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ”ذمی کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہو گی“۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بھی یہی بات ارشاد فرمائی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ مجاہد نامی راوی نے نہ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے، اور نہ ہی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10784]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (9738)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10785
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي دِيَةِ الْجَنِينِ إِذَا كَانَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ بِغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ، فَقَضَى بِذَلِكَ فِي امْرَأَةِ حَمَلِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الْهُذَلِيِّ.
وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کی دیت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا جب وہ ماں کے پیٹ میں موجود ہو (اور اسی دوران مر جائے) تو اس میں جرمانے کے طور پر ایک غلام یا کنیز دی جائے گی آپ نے سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ ہذلی کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”اسلام میں شغار کی کوئی حیثیت نہیں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10785]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10785]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7026)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6987»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10786
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ شَهِدَ قَضَاءَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ذَلِكَ فَجَاءَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ، فَقَالَ: كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِمِسْطَحٍ، فَقَتَلَتْهَا وَجَنِينَهَا، فَقَضَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جَنِينِهَا بِغُرَّةِ عَبْدٍ، وَأَنْ تُقْتَلَ.
قُلْتُ: حَدِيثُ حَمَلٍ فِي السُّنَنِ الثَّلَاثَةِ مِنْ طَرِيقٍ حَمَلٍ نَفْسِهِ، وَأَخْرَجَتْهُ لِرِوَايَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عُمَرَ: أَنَّهُ شَهِدَ قَضَاءَ النَّبِيِّ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ اس صورت حال کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے وقت موجود تھے حمل بن مالک بن نابغہ آئے اور بولے: میری دو بیویاں ہیں ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی ماری اور اس کو اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کو قتل کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں جرمانے کے طور پر ایک غلام کی ادائیگی کا فیصلہ دیا اور یہ فیصلہ دیا (کہ عورت کے بدلے میں) اس کو قتل کر دیا جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا حمل بن مالک رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث تینوں ”سنن“ میں سیدنا حمل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہی منقول ہے، اور میں نے یہاں اس کو اس لئے نقل کیا ہے کیونکہ اسے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے وقت موجود تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10786]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10786]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى المسند (3439 و 16789)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3429، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2381، وأخرجه فتح الباري برقم: 6508»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10787
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ مِنْ هُذَيْلٍ قَتَلَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى.... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: وَكَانَتْ حُبْلَى، قَالَتْ عَاقِلَةُ الْمَقْتُولَةِ: إِنَّهَا كَانَتْ حُبْلَى، وَأَلْقَتْ جَنِينًا.
قَالَ: فَخَافَ عَاقِلَةُ الْمَقْتُولَةِ أَنْ يُضَمِّنَهُمْ، قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا شَرِبَ، وَلَا أَكَلَ وَلَا صَاحَ فَاسْتَهَلَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسَجْعُ الْجَاهِلِيَّةِ؟!". فَقَضَى فِي الْجَنِينِ غُرَّةَ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هَذِهِ الطَّرِيقُ أَحَادِيثُهَا صَالِحَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ ضَعَّفَ مُجَالِدًا جَمَاعَةٌ، وَالْحَدِيثُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَابْنِ مَاجَهْ دُونَ ذِكْرِ: سَجْعِ الْجَاهِلِيَّةِ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والی دو عورتوں میں سے ایک نے دوسری کو قتل کر دیا۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس میں وہ آگے چل کر یہ بات بیان کرتے ہیں کہ قتل ہونے والی عورت حاملہ تھی مقتول عورت کے خاندان والوں نے یہ بات بتائی کہ یہ عورت حاملہ تھی اور اس کے پیٹ سے بچہ مردہ پیدا ہوا ہے قتل کرنے والی عورت کے خاندان کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان پر دیت کی ادائیگی لازم قرار نہ دے دیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بچے نے تو کچھ پیا نہیں کچھ کھایا نہیں چیخا نہیں چیخ کر رویا نہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا یہ زمانہ جاہلیت کی مسجع گفتگو کی جا رہی ہے پھر آپ نے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں غلام یا کنیز کی ادائیگی کا فیصلہ دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مجالد بن سعید کے حوالے سے امام شعبی سے نقل کی ہے ابن عدی کہتے ہیں: اس طریق کی روایات صالح ہوتی ہیں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں مجالد نامی راوی کو ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے
یہ روایت امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے جس میں زمانہ جاہلیت کی سجع ہونے کے الفاظ نہیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10787]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1823)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4575، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3407/1، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3086»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10788
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ الْهُذَلِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ فِينَا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ لَهُ امْرَأَتَانِ: إِحْدَاهُمَا هُذَلِيَّةٌ، وَالْأُخْرَى عَامِرِيَّةٌ، فَضَرَبَتِ الْهُذَلِيَّةُ بَطْنَ الْعَامِرِيَّةِ بِعَمُودِ خِبَاءٍ أَوْ فُسْطَاطٍ فَأَلْقَتْ جَنِينًا مَيِّتًا، فَانْطَلَقَ بِالضَّارِبَةِ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهَا أَخٌ لَهَا، يُقَالُ لَهُ: عِمْرَانُ بْنُ عُوَيْمِرٍ، فَلَمَّا قَصُّوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقِصَّةَ، قَالَ:" دُوهُ".
فَقَالَ عِمْرَانُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَنَدِي مَا لَا أَكَلَ وَلَا شَرِبَ، وَلَا صَاحَ فَاسْتَهَلَّ، مِثْلُ هَذَا يُطَلُّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعْنِي مِنْ رَجَزِ الْأَعْرَابِ، فِيهِ غُرَّةُ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ، أَوْ خَمْسُمِائَةٍ، أَوْ فَرَسٌ، أَوْ عِشْرُونَ وَمِائَةُ شَاةٍ".
فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لَهَا ابْنَيْنِ هُمَا سَادَةُ الْحَيِّ، وَهُمْ أَحَقُّ أَنْ يَعْقِلُوا عَنْ أُمِّهِمْ، قَالَ:" أَنْتَ أَحَقُّ أَنْ تَعْقِلَ عَنْ أُخْتِكَ مِنْ وَلَدِهَا". قَالَ: مَا لِي شَيْءٌ أَعْقِلُ فِيهِ؟ قَالَ:" يَا حَمَلَ بْنَ مَالِكٍ". وَهُوَ يَوْمَئِذٍ عَلَى صَدَقَاتٍ لِهُذَيْلٍ وَهُوَ زَوْجُ الْمَرْأَةِ وَأَبُو الْجَنِينِ الْمَقْتُولِ:" اقْبِضْ مِنْ تَحْتِ يَدِكَ مِنْ صَدَقَاتِ هُذَيْلٍ عِشْرِينَ وَمِائَةَ شَاةٍ". فَفَعَلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَفِيهِ الْمِنْهَالُ بْنُ خَلِيفَةَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

ابوملیح ہذلی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ہمارے درمیان ایک شخص تھا، جس کا نام حمل بن مالک بن نابغہ تھا اس کی دو بیویاں تھیں جن میں سے ایک ہذیل قبیلے سے تعلق رکھتی تھی اور دوسری بنو عامر سے تعلق رکھتی تھی ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والی عورت نے عامر قبیلے سے تعلق رکھنے والی عورت کے پیٹ پر خیمے کی لکڑی کے ذریعے ضرب لگائی تو دوسری عورت نے مردہ بچے کو جنم دیا حمل بن مالک ضرب لگانے والی عورت کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے اس عورت کے ساتھ اس عورت کا بھائی بھی تھا، جس کا نام عمران بن عویمر تھا جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پورا واقعہ سنایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی دیت دو تو عمران بن عویمر نے کہا: اے اللہ کے نبی! کیا ہم اس کی دیت دیں گے جس نے کچھ کھایا نہیں کچھ پیا نہیں وہ چیخا نہیں چیخ کے رویا نہیں اس طرح کا خون تو رائیگاں جاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ دیہاتیوں کی سی لفاظی مجھ سے دور رکھو! اس میں غلام یا کنیز کو ادا کرنا لازم ہو گا یا پانچ سو یا ایک گھوڑا یا ایک سو بیس بکریاں ادا کی جائیں گی“۔ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس عورت کے دو بیٹے ہیں، اور وہ دونوں قبیلے کے سردار ہیں، اور وہ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ وہ اپنی ماں کی طرف سے دیت ادا کریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس عورت کی اولاد کے مقابلے میں تم اس بات کے زیادہ حق دار ہو کہ اپنی بہن کی طرف سے دیت ادا کرو۔ اس شخص نے عرض کی: میرے پاس تو ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو میں دیت کے طور پر ادا کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے حمل بن مالک راوی بیان کرتے ہیں: وہ صاحب ان دنوں ہذیل قبیلے کے صدقات کے نگران تھے اور وہ اس عورت کے شوہر اور عورت کے پیٹ میں موجود مقتول بچے کے والد بھی تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے پاس موجود ہذیل قبیلے کے صدقات میں سے ایک سو بیس بکریاں حاصل کر لو تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منہال بن خلیفہ ہے جس کو امام ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے۔ ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الدِّيَاتِ/حدیث: 10788]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1533) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (514 و 515)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3408»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف