الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا کہ جن سے وہ محبت رکھتا ہو گا اور اس سے محبت رکھتے ہوں گے“
حدیث نمبر: 10976
عَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُمْ قَوْمُ هَذَا". يَعْنِي أَبَا مُوسَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: تو عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا جن سے وہ محبت رکھتا ہو گا اور وہ لوگ اس سے محبت رکھتے ہوں گے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ اس کی قوم کے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10976]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (371/17)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3273»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10977
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ قَالَ:" هُمْ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ مِنَ الْيَمَنِ، ثُمَّ مِنْ كِنْدَةَ، ثُمَّ مِنَ السَّكُونِ، ثُمَّ مِنَ التَّجِيبِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا گیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آئے گا کہ وہ جو ان سے محبت رکھتا ہو گا، اور وہ لوگ اس سے محبت رکھتے ہوں گے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ یمن سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں جو کندہ سے تعلق رکھتے ہوں گے سکون سے تعلق رکھتے ہوں گے اور تجیب سے تعلق رکھتے ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10977]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 10977]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطراني فى المعجم الأوسط (1414)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1414»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔