الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. قَوْلُهُ تَعَالَى : ﴿فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا کہ جن سے وہ محبت رکھتا ہو گا اور اس سے محبت رکھتے ہوں گے“
حدیث نمبر: 10976
عَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُمْ قَوْمُ هَذَا". يَعْنِي أَبَا مُوسَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: تو عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا جن سے وہ محبت رکھتا ہو گا اور وہ لوگ اس سے محبت رکھتے ہوں گے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ اس کی قوم کے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10976]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (371/17)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3273»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10976 in Urdu