🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

125. قَوْلُهُ تَعَالَى: مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص ایک نیکی کرے گا، اسے اس کا دس گنا (اجر و ثواب) ملے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11010
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي الْأَعْرَابِ مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا. فَقَالَ رَجُلٌ: فَمَا لِلْمُهَاجِرِينَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: مَا هُوَ أَفْضَلُ مِنْ ذَلِكَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِنْ تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي مُضَاعَفَةِ الْحَسَنَةِ إِلَى أَلْفَيْ أَلْفٍ فِي كِتَابِ التَّوْبَةِ وَالْأَذْكَارِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت دیہاتیوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”جو شخص ایک نیکی کرے گا اُسے اس کا دس گنا اجر ملے گا“۔ ایک صاحب بولے: اے ابوعبدالرحمن مہاجرین کو کیا اجر و ثواب حاصل ہو گا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ اس سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو گا (جس کا ذکر اس آیت میں ہے) ”بے شک اللہ تعالیٰ ذرے کے وزن جتنا بھی ظلم نہیں کرے گا اگر کوئی نیکی ہو گی تو وہ اس کو دگنا کر دے گا اور اپنی طرف سے عظیم اجر بھی عطا کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ نیکیوں کے کئی گنا ہونے یہاں تک کہ ان کے بیس لاکھ ہونے کے بارے میں حدیث کتاب التوبہ اور کتاب الاذکار میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11010]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں