الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. 29 - 8 - سُورَةُ الْأَعْرَافِ
سورت اعراف کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو کہ کس نے اللہ کی زینت کو حرام قرار دیا ہے“
حدیث نمبر: 11011
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ قُرَيْشٌ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ وَهُمْ عُرَاةٌ، يُصَفِّرُونَ وَيُصَفِّقُونَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ فَأُمِرُوا بِالثِّيَابِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے قریش بیت اللہ کا برہنہ ہو کر طواف کرتے تھے وہ سیٹیاں بجاتے تھے، اور تالیاں بجایا کرتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم یہ فرما دو کہ کس نے اللہ کی زینت کو حرام قرار دیا ہے“۔ تو ان لوگوں کو کپڑے پہنے کا حکم دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11011]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12324)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف