🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

170. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک نیکیاں گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11079
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى عُمَرَ قَالَ: امْرَأَةٌ جَاءَتْ تُبَايِعُهُ فَأَدْخَلْتُهَا الدَّوْلَجَ، فَأَصَبْتُ مِنْهَا مَا دُونَ الْجِمَاعِ؟ فَقَالَ: وَيْحَكَ، لَعَلَّهَا مُغِيبَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَائْتِ أَبَا بَكْرٍ فَاسْأَلْهُ، فَقَالَ: لَعَلَّهَا مُغِيبَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ: فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ عُمَرَ. ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ: لَعَلَّهَا مُغِيبَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ وَنَزَلَ الْقُرْآنُ أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِي خَاصَّةً أَمْ لِلنَّاسِ عَامَّةً؟ فَضَرَبَ عُمَرُ صَدْرَهُ بِيَدِهِ، فَقَالَ: لَا وَلَا نَعْمَةَ عَيْنٍ، بَلْ لِلنَّاسِ عَامَّةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقَ عُمَرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ فِيهِ: فَرَفَعَ عُمَرُ يَدَهُ فَضَرَبَ صَدْرَهُ فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ وَلَا كَرَامَةً، وَلَكِنْ لِلنَّاسِ عَامَّةً، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" صَدَقَ عُمَرُ"، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ وَالْكَبِيرِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادُ الْأَوْسَطِ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: ایک عورت اس کے پاس سودا کرنے کے لئے آئی وہ اسے لے کر ایک کوٹھڑی میں داخل ہوا اور صحبت کرنے کے علاوہ اس کے ساتھ برا کام کیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو شاید وہ کوئی ایسی عورت ہو گی جس کا شوہر اللہ کی راہ میں گیا ہوا ہو گا اس نے کہا: جی ہاں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے اس بارے میں دریافت کرو وہ شخص ان کے پاس آیا اور ان سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: شاید وہ ایسی عورت ہو گی جس کا شوہر اللہ کی راہ میں گیا ہوا ہو گا، پھر انہوں نے بھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول کی مانند ارشاد فرمایا: پھر وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کی خدمت میں یہ بات بیان کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شاید وہ ایسی عورت ہو گی جس کا شوہر اللہ کی راہ میں گیا ہوا ہو گا، پھر اس دوران قرآن کا یہ حکم نازل ہو گیا۔ ”دن کے دونوں حصوں میں اور رات کے ایک حصے میں نماز قائم کرو“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ میرے لئے مخصوص ہے یا لوگوں کے لئے عمومی ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا جی نہیں تمہاری آنکھیں ٹھنڈی نہ ہوں بلکہ یہ لوگوں کے لئے عمومی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمر نے ٹھیک کہا: ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ بلند کیا، اور اس کے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا جی نہیں اللہ کی قسم! کوئی کرامت نہیں ہے بلکہ یہ حکم لوگوں کے لئے عمومی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور ارشاد فرمایا: عمر نے ٹھیک کہا: ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام أحمد اور معجم کبیر کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اور وہ ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور معجم اوسط کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11079]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12931) اخرجه احمد فى المسند (2296)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2207»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11080
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ أَحْمَدَ: أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ رَجُلًا تَشْتَرِي مِنْهُ شَيْئًا، فَقَالَ: ادْخُلِي الدَّوْلَجَ حَتَّى أُعْطِيَكِ. فَدَخَلَتْ فَقَبَّلَهَا وَغَمَزَهَا، فَقَالَتْ: إِنِّي مُغِيبٌ، فَتَرَكَهَا.
امام أحمد کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک عورت اس سے کوئی چیز خریدنے کے لئے آئی اس نے کہا: تم گودام میں داخل ہو جاؤ تاکہ میں وہ چیز تمہیں دے دوں عورت اندر داخل ہوئی تو اس شخص نے اس کا بوسہ لیا اور اسے ساتھ لگا لیا اس عورت نے کہا: میں ایسی عورت ہوں کہ میرا شوہر موجود نہیں ہے، تو اس شخص نے اسے چھوڑ دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11080]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2430)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11081
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ تَحْتَهُ امْرَأَةٌ، فَاسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَاجَةٍ فَأَذِنَ لَهُ، فَانْطَلَقَ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ، فَإِذَا بِالْمَرْأَةِ عَلَى غَدِيرِ مَاءٍ تَغْتَسِلُ، فَلَمَّا جَلَسَ مِنْهَا مَجْلِسَ الرَّجُلِ مِنَ الْمَرْأَةِ ذَهَبَ يُحَرِّكُ ذَكَرَهُ، فَإِذَا بِهِ هُدْبَةُ، فَقَامَ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلِّ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ". فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ - الْآيَةَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کی اہلیہ تھی ان صاحب نے کسی کام کے سلسلے میں جانے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی وہ صاحب ایک بارش والے دن چلے گئے وہاں ایک عورت ایک کنویں کے پاس غسل کر رہی تھی جب وہ صاحب اس عورت کے پاس اتنا قریب ہو گئے جس طرح کوئی مرد صحبت کرتے وقت عورت کے پاس ہوتا ہے، اور وہ اپنی شرمگاہ کو حرکت دینے لگے، تو وہ شرمگاہ منتشر نہیں ہوئی وہ صاحب اٹھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم چار رکعت ادا کرو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”تم دن کے دونوں حصوں میں اور رات کے کچھ حصے میں نماز قائم کرو بے شک نیکیاں گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11081]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2219)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11082
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَمْ أَرَ شَيْئًا أَحْسَنَ طَلَبًا وَلَا أَسْرَعَ إِدْرَاكًا مِنْ مُصِيبَةٍ حَدِيثَةٍ لِذَنْبٍ قَدِيمٍ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَالِكُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَمْرٍو النُّكْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَكَذَلِكَ أَبُوهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے اس سے زیادہ اچھے طریقے سے پیچھا کرنے والی اور تیزی سے پہنچنے والی کوئی چیز نہیں دیکھی جتنی تیزی کے ساتھ پرانے گناہ کی پاداش میں نئی مصیبت پہنچتی ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک نیکیاں گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں یہ بات نصیحت حاصل کرنے والوں کے لئے نصیحت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مالک بن یحییٰ بن عمرو نکری ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کے باپ کی بھی یہی حالت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12798)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12798»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں