الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
171. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تمہارا پروردگار کسی بستی کو ظلم کے طور پر ہلاکت کا شکار کرنے والا نہیں ہے جبکہ اس بستی کے رہنے والے لوگ بھلائی کرنے والے ہوں“
حدیث نمبر: 11083
عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ قَالَ: وَأَهْلُهَا يُنْصِفُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ؛ وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْكُوفِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تمہارا پروردگار کسی بستی کو ظلم کے طور پر ہلاک کرنے والا نہیں ہے جبکہ وہاں کے رہنے والے لوگ اصلاح کرنے والے ہوں“۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: وہاں کے رہنے والے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ انصاف سے کام لیتے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم کوفی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11083]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم کوفی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11083]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً