الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
208. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور سورج ڈھلنے سے لے کر رات پھیلنے تک نماز قائم کرو“
حدیث نمبر: 11133
عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" دُلُوكُ الشَّمْسِ: زَوَالُهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَعْرُوفُ بِسَنْدَلٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سورج کے دلوک سے مراد اس کا ڈھل جانا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن قیس ہے جو سندل کے نام سے معروف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11133]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن قیس ہے جو سندل کے نام سے معروف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11133]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2227)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11134
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ - يَعْنِي النَّخَعِيَّ - قَالَ: صَلَّى عَبْدُ اللَّهِ [ ذَاتَ يَوْمٍ ] ، وَجَعَلَ رَجُلٌ يَنْظُرُ هَلْ غَابَتِ الشَّمْسُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا تَنْظُرُونَ؟ هَذَا - وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ - مِيقَاتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ، لِقَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ: أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَهَذَا دُلُوكُ الشَّمْسِ وَهَذَا غَسَقُ اللَّيْلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن یزید نخعی بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی ایک شخص دیکھنے لگا کہ کیا سورج غروب ہو چکا ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کیا دیکھ رہے ہو؟ اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے یہ اس نماز کا وقت ہے اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ”سورج ڈھلنے سے لے کر رات پھیلنے تک نماز قائم کرو“۔ تو یہ سورج کا ڈھلنا ہے، اور یہ رات کا پھیلنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11134]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11134]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9132)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11135
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ قَالَ: الْعِشَاءُ الْآخِرَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَفِيهِمَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَجَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”رات کے پھیلنے تک“۔ سے مراد عشاء کی نماز کا وقت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے ان میں ایک راوی یحیی حمانی اور ایک راوی جابر جعفی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11135]
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے ان میں ایک راوی یحیی حمانی اور ایک راوی جابر جعفی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11135]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (9141)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف