الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
208. قَوْلُهُ تَعَالَى : أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور سورج ڈھلنے سے لے کر رات پھیلنے تک نماز قائم کرو“
حدیث نمبر: 11134
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ - يَعْنِي النَّخَعِيَّ - قَالَ: صَلَّى عَبْدُ اللَّهِ [ ذَاتَ يَوْمٍ ] ، وَجَعَلَ رَجُلٌ يَنْظُرُ هَلْ غَابَتِ الشَّمْسُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا تَنْظُرُونَ؟ هَذَا - وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ - مِيقَاتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ، لِقَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ: أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَهَذَا دُلُوكُ الشَّمْسِ وَهَذَا غَسَقُ اللَّيْلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن یزید نخعی بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی ایک شخص دیکھنے لگا کہ کیا سورج غروب ہو چکا ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کیا دیکھ رہے ہو؟ اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے یہ اس نماز کا وقت ہے اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ”سورج ڈھلنے سے لے کر رات پھیلنے تک نماز قائم کرو“۔ تو یہ سورج کا ڈھلنا ہے، اور یہ رات کا پھیلنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11134]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11134]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9132)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11134 in Urdu