الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
270. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک جس نے تم پر قرآن نازل کیا ہے، وہ تمہیں لوٹنے کی جگہ کی طرف واپس کر دے گا“
حدیث نمبر: 11256
عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قَالَ: مَعَادُهُ آخِرَتُهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
امام باقر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک وہ ذات، جس نے تم پر قرآن نازل کیا ہے، وہ تمہیں لوٹنے کی جگہ کی طرف، واپس کر دے گا“ تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ کے لوٹنے کی جگہ سے مراد، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخرت ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11256]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11256]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1131)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11257
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قَالَ: مَعَادُكَ إِلَى الْجَنَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک وہ ذات، جس نے تم پر قرآن نازل کیا ہے، وہ تمہیں لوٹنے کی جگہ کی طرف، واپس کر دے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: (اس سے مراد یہ ہے کہ) تمہارے لوٹنے کی جگہ ”جنت“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11257]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12032)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11258
وَفِي رِوَايَةٍ: إِلَى مَعَادٍ قَالَ: الْمَوْتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ خُصَيْفٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”لوٹنے کی جگہ“ سے مراد، موت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خصیف کا معاملہ مختلف ہے، ویسے وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11258]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خصیف کا معاملہ مختلف ہے، ویسے وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11258]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12268)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن