الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
271. 29 - 30 - سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ .
سورت عنکبوت کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک نماز برائیوں سے روکتی ہے“
حدیث نمبر: 11259
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ فُلَانًا يُصَلِّي بِاللَّيْلِ فَإِذَا أَصْبَحَ سَرَقَ، فَقَالَ:" سَيَنْهَاهُ مَا تَقُولُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ قَالَ: أَرَى أَبَا صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: فلاں شخص رات کے وقت (نفل) نماز ادا کرتا ہے، لیکن صبح ہو، تو وہ چوری کر لیتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ (نماز) اُس شخص کو اس چیز سے روک دے گی جو تم بیان کر رہے ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اعمش نے یہ کہا: ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اسے ابوصالح نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11259]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9486»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح