الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
337. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَى حَرَجٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”نابینا لوگوں پر کوئی حرج نہیں ہے“
حدیث نمبر: 11345
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنِّي لَوَاضِعٌ الْقَلَمَ عَلَى أُذُنِي إِذْ أَمَرَ بِالْقِتَالِ، إِذْ جَاءَ أَعْمَى فَقَالَ: كَيْفَ بِي وَأَنَا ذَاهِبُ الْبَصَرِ؟ فَنَزَلَتْ لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَى حَرَجٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے (قرآن مجید کی) کتابت کرتا تھا اور میں نے اپنا قلم اپنے کان پر رکھا ہوا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد (کے حکم سے متعلق آیت تحریر کرنے) کا حکم دیا، اُسی دوران ایک نابینا شخص آیا، اس نے عرض کی: میرا کیا بنے گا؟ جبکہ میری بینائی رخصت ہو چکی ہے، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”نابینا شخص پر کوئی حرج نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے اور وہ ضعیف ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11345]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے اور وہ ضعیف ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11345]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4926)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4926»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف