الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
338. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَوْلَا رِجَالٌ مُؤْمِنُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اگر مومن مرد نہ ہوتے“
حدیث نمبر: 11346
عَنْ أَبِي جُمُعَةَ الْأَنْصَارِيِّ جُنَيْدِ بْنِ سَبْعٍ قَالَ: قَاتَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوَّلَ النَّهَارِ كَافِرًا، وَقَاتَلْتُ مَعَهُ آخِرَ النَّهَارِ مُسْلِمًا، وَكُنَّا ثَلَاثَةَ رِجَالٍ وَتِسْعَ نِسْوَةٍ وَفِينَا نَزَلَتْ وَلَوْلَا رِجَالٌ مُؤْمِنُونَ وَنِسَاءٌ مُؤْمِنَاتٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوجمعہ انصاری جنید بن سبع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے کافر ہونے کے عالم میں، دن کے ابتدائی حصے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ کی، اور دن کے آخری حصے میں مسلمان ہونے کے طور پر، آپ کے ساتھ مل کر جنگ کی، ہم تین افراد تھے اور نو خواتین تھیں، ہمارے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اگر مومن مرد اور مومن خواتین نہ ہوتے۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11346]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11346]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1560) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2204)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح