الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
349. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور قوم عاد میں (بھی ایک نشانی ہے) جب ہم نے ان پر خشک آندھی بھیجی“
حدیث نمبر: 11366
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا فَتَحَ اللَّهُ عَلَى عَادٍ مِنَ الرِّيحِ [ الَّتِي أُهْلِكُوا فِيهَا ] إِلَّا مِثْلَ مَوْضِعِ الْخَاتَمِ، فَمَرَّتْ بِأَهْلِ الْبَادِيَةِ فَحَمَلَتْ مَوَاشِيَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَهْلُ الْحَاضِرِ قَالُوا: هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا، فَأَلْقَتْ أَهْلَ الْبَادِيَةِ وَمَوَاشِيَهُمْ عَلَى أَهْلِ الْحَاضِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جب قوم عاد پر وہ ہوا بھیجی، جس میں وہ ہلاکت کا شکار ہوئے، تو اس کے صرف اتنے حصے کو کھولا گیا تھا، جتنی ایک انگوٹھی کی جگہ ہوتی ہے، وہ دیہاتی لوگوں کے پاس سے گزری، تو اس نے ان کے جانور اور اموال، زمین اور آسمان کے درمیان اٹھا لیے، جب شہری لوگوں نے اس ہوا کو دیکھا تو انہوں نے کہا: یہ تو بادل ہے جو ہم پر بارش نازل کرے گا تو اس ہوا نے دیہاتی لوگوں کو اور ان کے جانوروں کو شہری لوگوں پر ڈال دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11366]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13553)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13553، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5818، 5819»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11367
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا فَتَحَ اللَّهُ عَلَى عَادٍ مِنَ الرِّيحِ إِلَّا مِثْلَ مَوْضِعِ الْخَاتَمِ، أُرْسِلَتْ عَلَيْهِمْ فَحَمَلَتِ الْبَدْوَ إِلَى الْحَضَرِ، فَلَمَّا رَآهَا أَهْلُ الْحَضَرِ قَالُوا: هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا مُسْتَقْبِلُ أَوْدِيَتِنَا. وَكَانَ أَهْلُ الْبَوَادِي فِيهَا، فَأُلْقِيَ أَهْلُ الْبَادِيَةِ عَلَى أَهْلِ الْحَاضِرِ حَتَّى هَلَكُوا". قَالَ:" عَتَتْ عَلَى خُزَّانِهَا حَتَّى خَرَجَتْ مِنْ خِلَالِ الْأَبْوَابِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے قوم عاد پر جو ہوا بھیجی تھی، وہ صرف اتنی جگہ تھی، جتنی انگوٹھی جتنی جگہ ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ نے ان پر وہ ہوا بھیجی اس نے دیہاتی لوگوں کو اٹھایا اور شہر کی طرف لے آئی، جب شہر والوں نے اس کو دیکھا، تو انہوں نے کہا: یہ تو بادل لگتا ہے، جو ہم پر بارش کرے گا، جو ہماری وادیوں کی طرف آ رہا ہے، اور اس ہوا میں دیہاتی لوگ تھے، تو اس ہوا نے دیہاتی لوگوں کو شہری لوگوں پر ڈال دیا یہاں تک کہ وہ لوگ ہلاکت کا شکار ہو گئے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ہوا نے اپنے نگران فرشتوں کی نافرمانی کی، یہاں تک کہ وہ دروازوں کے درمیان میں سے نکل آئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11367]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11367]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12416)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12416»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف