🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

350. 29 - 51 - سُورَةُ وَالطُّورِ
سورت طور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11368
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبَيْتُ الْمَعْمُورُ فِي السَّمَاءِ يُقَالُ لَهُ الصُّرَاحُ، عَلَى مِثْلِ الْبَيْتِ الْحَرَامِ بِحِيَالِهِ، لَوْ سَقَطَ لَسَقَطَ عَلَيْهِ، يَدْخُلُهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ لِمَ يَرَوْنَهُ قَطُّ، وَإِنَّ لَهُ فِي السَّمَاءِ حُرْمَةً عَلَى قَدْرِ حُرْمَةِ مَكَّةَ". قَالَ:" وَيَدْخُلُ الْبَيْتَ الْمَعْمُورَ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلِكٍ لَا يَدْخُلُونَهُ أَبَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ بِشْرٍ أَبُو حُذَيْفَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیت المعمور آسمان میں ہے اسے ”صراح“ کہا: جاتا ہے اور یہ ”بیت الحرام“ کے بالکل مد مقابل ہے اگر وہ گرے، تو اس کے اوپر آ کے گرے گا، اس میں روزانہ ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں، جنہوں نے پہلے اُسے کبھی نہیں دیکھا ہوتا اور آسمان میں اس کو وہی احترام حاصل ہے، جس طرح مکہ کو (روئے زمین پر) احترام حاصل ہے“۔ آپ نے ارشاد فرمایا: بیت المعمور میں روزانہ ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں، اور وہ دوبارہ اس میں کبھی داخل نہیں ہو پائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن بشر ابوحذیفہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11368]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12186)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12185»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں