الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
355. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تحقیق اس نے اپنے پروردگار کی بڑی نشانیوں کو دیکھا“
حدیث نمبر: 11374
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَرَاهُ فِي صُورَتِهِ، فَقَالَ: ادْعُ رَبَّكَ. فَدَعَا رَبَّهُ فَطَلَعَ عَلَيْهِ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ، فَجَعَلَ يَرْتَفِعُ وَيُشِيرُ، فَلَمَّا رَآهُ صَعِقَ فَأَتَاهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْكِرْمَانِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَإِدْرِيسُ ابْنُ بِنْتِ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ يَكْتُبُ حَدِيثَهُ فِي الرِّقَاقِ كَمَا قَالَ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے یہ کہا: کہ آپ انہیں اصل شکل و صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: آپ اپنے پروردگار سے دعا کریں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار سے دعا کی تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام مشرق کی طرف سے آپ کے سامنے آئے، وہ بلند ہو کے چل رہے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا، تو آپ گر پڑے پھر وہ آپ کے پاس آئے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن حسن کرمانی سے نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ادریس، جو وہب بن منبہ کا نواسہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کو، دلوں کو نرم کرنے والے موضوعات کے بارے میں نوٹ کیا جائے گا، جیسا کہ یحیی بن معین نے یہ بات کہی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11374]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن حسن کرمانی سے نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ادریس، جو وہب بن منبہ کا نواسہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کو، دلوں کو نرم کرنے والے موضوعات کے بارے میں نوٹ کیا جائے گا، جیسا کہ یحیی بن معین نے یہ بات کہی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11374]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2261)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2959، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11033»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11375
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ قَدْ ] رَأَى رَبَّهُ. قَالَ عِكْرِمَةُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، أَلَيْسَ يَقُولُ اللَّهُ: لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَا أُمَّ لَكَ، إِنَّمَا ذَلِكَ إِذَا تَجَلَّى بِكَيْفِيَّةٍ لَمْ يَقُمْ لَهُ بَصَرٌ. قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کا دیدار کیا ہے۔ عکرمہ نے کہا: اے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما! کیا اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی ہے؟ ”بصارت، اُس کا ادراک نہیں کر سکتی، اور وہ بصارت کا ادراک کر سکتا ہے“۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تمہاری ماں نہ رہے، مراد یہ ہے کہ جب وہ اپنی مخصوص کیفیت کے حوالے سے تجلی کرتا ہے، تو اُس کے سامنے نگاہ ٹھہر نہیں سکتی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) ان کے حوالے سے ایک حدیث، امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حکم بن ابان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11375]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حکم بن ابان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11375]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11619)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً