الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
355. قَوْلُهُ تَعَالَى : لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تحقیق اس نے اپنے پروردگار کی بڑی نشانیوں کو دیکھا“
حدیث نمبر: 11375
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ قَدْ ] رَأَى رَبَّهُ. قَالَ عِكْرِمَةُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، أَلَيْسَ يَقُولُ اللَّهُ: لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَا أُمَّ لَكَ، إِنَّمَا ذَلِكَ إِذَا تَجَلَّى بِكَيْفِيَّةٍ لَمْ يَقُمْ لَهُ بَصَرٌ. قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کا دیدار کیا ہے۔ عکرمہ نے کہا: اے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما! کیا اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی ہے؟ ”بصارت، اُس کا ادراک نہیں کر سکتی، اور وہ بصارت کا ادراک کر سکتا ہے“۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تمہاری ماں نہ رہے، مراد یہ ہے کہ جب وہ اپنی مخصوص کیفیت کے حوالے سے تجلی کرتا ہے، تو اُس کے سامنے نگاہ ٹھہر نہیں سکتی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) ان کے حوالے سے ایک حدیث، امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حکم بن ابان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11375]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حکم بن ابان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11375]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11619)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 11375 in Urdu