🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

419. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذَا الْمَوْؤُودَةُ سُئِلَتْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب زندہ دفن کر دی جانے والی لڑکی سے پوچھا جائے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11469
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَسُئِلَ عَنْ قَوْلِهِ وَإِذَا الْمَوْؤُودَةُ سُئِلَتْ قَالَ: جَاءَ قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ وَأَدْتُ بَنَاتٍ لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ:" اعْتِقْ عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ رَقَبَةً". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي صَاحِبُ إِبِلٍ، قَالَ:" فَانْحَرْ عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ بَدَنَةً". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حُسَيْنِ بْنِ مَهْدِيٍّ الْأَيْلِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُن سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب زندہ دفن کی جانے والی لڑکی سے سوال کیا جائے گا“۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بتایا: ایک مرتبہ قیس بن عاصم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! میں نے زمانہ جاہلیت میں، اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُن میں سے ہر ایک کی طرف سے ایک گردن کو آزاد کرو، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اونٹوں کا مالک ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان میں سے ہر ایک کی طرف سے اونٹ قربان کرو۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسین بن مہدی ایلی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11469]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2280) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (337/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11470
وَعَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ قَيْسَ بْنَ عَاصِمٍ قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنِّي وَأَدْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ بِنْتًا أَوْ ثَلَاثَةَ عَشَرَ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اعْتِقْ عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ نَسَمَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
خلیفہ بن حصین بیان کرتے ہیں: سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں نے زمانہ جاہلیت میں اپنی بارہ، یا شاید تیرہ بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: ”تم ان میں سے ہر ایک کی طرف سے ایک جان آزاد کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11470]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (338/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں