الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
419. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَإِذَا الْمَوْؤُودَةُ سُئِلَتْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب زندہ دفن کر دی جانے والی لڑکی سے پوچھا جائے گا“
حدیث نمبر: 11469
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَسُئِلَ عَنْ قَوْلِهِ وَإِذَا الْمَوْؤُودَةُ سُئِلَتْ قَالَ: جَاءَ قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ وَأَدْتُ بَنَاتٍ لِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ:" اعْتِقْ عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ رَقَبَةً". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي صَاحِبُ إِبِلٍ، قَالَ:" فَانْحَرْ عَنْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ بَدَنَةً". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حُسَيْنِ بْنِ مَهْدِيٍّ الْأَيْلِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُن سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب زندہ دفن کی جانے والی لڑکی سے سوال کیا جائے گا“۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بتایا: ایک مرتبہ قیس بن عاصم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! میں نے زمانہ جاہلیت میں، اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُن میں سے ہر ایک کی طرف سے ایک گردن کو آزاد کرو، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اونٹوں کا مالک ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان میں سے ہر ایک کی طرف سے اونٹ قربان کرو۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسین بن مہدی ایلی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11469]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسین بن مہدی ایلی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11469]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2280) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (337/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11469 in Urdu