🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11565
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قرآن، سات حروف پر نازل ہوا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، بزار اور طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11565]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (301/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19666، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 75، 5551، 5554، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8336، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8010، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3077، 3095، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5929/3، 5930/6»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11566
عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَقِيتُ جِبْرِيلَ عِنْدَ أَحْجَارِ الْمِرَاءِ، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، إِنِّي أُرْسِلْتُ إِلَى أُمَّةٍ أُمِّيَّةٍ، الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ وَالْغُلَامُ وَالْجَارِيَةُ وَالشَّيْخُ الْقَاسِي الَّذِي لَمْ يَقْرَأْ كِتَابًا قَطُّ، قَالَ: إِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ".
امام أحمد کی سند کے ساتھ، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”احجار مراء“ کے مقام پر، میری ملاقات جبرائیل سے ہوئی، میں نے کہا: اے جبرائیل! مجھے ایک ایسی اُمت کی طرف بھیجا گیا ہے، جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے، اس میں مرد ہیں، خواتین ہیں، بچے ہیں، بچیاں ہیں، بڑی عمر کے لوگ ہیں، جنہوں نے کبھی کوئی تحریر نہیں پڑھی، تو جبرائیل نے کہا: بے شک قرآن، سات حروف پر نازل ہوا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11566]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (400/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11567
وَعَنْ حُذَيْفَةَ أَيْضًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقِيَ جِبْرِيلَ عِنْدَ أَحْجَارِ الْمِرَاءِ، فَقَالَ:" إِنِّي أُرْسِلْتُ إِلَى أُمَّةٍ أُمِّيَّةٍ وَإِلَى مَنْ لَمْ يَقْرَأْ كِتَابًا قَطُّ". قَالَ جِبْرِيلُ: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكَ أَنْ تَقْرَأَ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ. فَقَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ. فَقَالَ: اقْرَأْ عَلَى حَرْفَيْنِ. فَقَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ. حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات ”احجار مراء“ کے مقام پر، سیدنا جبرائیل سے ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے ایک ایسی امت کی طرف مبعوث کیا گیا ہے جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے ہیں اور ان لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا جنہوں نے کبھی کوئی تحریر نہیں پڑھی تو سیدنا جبرائیل نے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ آپ ایک حرف کے مطابق قرآن پڑھیں سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیئے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا:) تو سیدنا جبرائیل نے کہا: آپ دو حروف پر پڑھ لیں سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیئے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید کے بارے میں کہا:) یہاں تک کہ وہ سات حروف تک پہنچ گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11567]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2310)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22889، وأخرجه مسند البزار برقم: 2908»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11568
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، عَلَى أَيِّ حَرْفٍ قَرَأْتُمْ أَصَبْتُمْ، فَلَا تُمَارُوا فَإِنَّ الْمِرَاءَ فِيهِ كُفْرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ”قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے تم جس بھی حرف کے مطابق تلاوت کرو گے ٹھیک کرو گے تم بحث کا شکار نہ ہونا، کیونکہ اس کے بارے میں بحث کفر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11568]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (204/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19666، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 75، 5551، 5554، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8336، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8010، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3077، 3095، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5929/3، 5930/6»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11569
وَعَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: سَمِعَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ رَجُلًا يَقْرَأُ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ، فَقَالَ: مَنْ أَقْرَأَكَهَا؟ قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَقَدْ أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى غَيْرِ هَذَا. فَذَهَبَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آيَةُ كَذَا وَكَذَا، ثُمَّ قَرَأَهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَكَذَا أُنْزِلَتْ". وَقَالَ الْآخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَرَأَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: أَلَيْسَ هَكَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" هَكَذَا أُنْزِلَتْ". فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَأَيُّ ذَلِكَ قَرَأْتُمْ فَقَدْ أَصَبْتُمْ، وَلَا تُمَارُوا فِيهِ فَإِنَّ الْمِرَاءَ فِيهِ كُفْرٌ أَوْ إِنَّهُ الْكُفْرُ بِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے غلام ابوقیس بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو قرآن کی ایک آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا، تو اس سے دریافت کیا: تمہیں یہ کس نے پڑھائی ہے؟ اس نے بتایا: اللہ کے رسول نے، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول نے مجھے تو یہ اس سے مختلف طور پر پڑھائی ہے، پھر وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان دونوں میں سے ایک نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں، فلاں آیت، پھر ان صاحب نے وہ آیت تلاوت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اسی طرح نازل ہوئی ہے، پھر دوسرے صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وہی آیت پڑھی اور دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ اس طرح نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اسی طرح نازل ہوئی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ قرآن، سات حروف پر نازل ہوا ہے، تو تم جس بھی قرأت کو کر لو گے، تم درست کرو گے، تم اس کے بارے میں بحث کا شکار نہ ہونا، کیونکہ اس کے بارے میں بحث کرنا کفر ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ایسا کرنا اس کا کفر کرنے کے مترادف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11569]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (205/5)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5929/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11570
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: قَرَأَ رَجُلٌ عِنْدَ عُمَرَ فَغَيَّرَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: قَرَأْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يُغَيِّرْ عَلَيَّ. قَالَ: فَاجْتَمَعَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَقَرَأَ أَحَدُهُمَا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ:" أَحْسَنْتَ". قَالَ: فَكَأَنَّ عُمَرَ وَجَدَ فِي نَفْسِهِ مِنْ ذَلِكَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عُمَرُ، إِنَّ الْقُرْآنَ كُلَّهُ صَوَابٌ مَا لَمْ يُجْعَلْ مَغْفِرَةٌ عَذَابًا أَوْ عَذَابٌ مَغْفِرَةً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں تلاوت کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس حوالے سے اس پر اعتراض کیا، اس نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کو پڑھا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں کروائی راوی بیان کرتے ہیں: پھر وہ دونوں صاحبان، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہوئے، تو ان دونوں میں سے ایک نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کی تلاوت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم نے ٹھیک تلاوت کی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس حوالے سے الجھن محسوس ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! بے شک قرآن پورے کا پورا ٹھیک ہے، جب تک مغفرت کو عذاب، یا عذاب کو مغفرت نہ بنا دیا جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11570]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (30/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15931»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11571
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، اقْرَإِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ. قَالَ مِيكَائِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اسْتَزِدْهُ، فَاسْتَزَادَهُ. قَالَ: اقْرَأْ عَلَى حَرْفَيْنِ. قَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ، فَاسْتَزَادَهُ. قَالَ: اقْرَأْ عَلَى ثَلَاثَةِ أَحْرُفٍ. قَالَ مِيكَائِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اسْتَزِدْهُ، حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ. قَالَ: كُلٌّ شَافٍ كَافٍ مَا لَمْ يَخْتِمْ آيَةَ عَذَابٍ بِرَحْمَةٍ، أَوْ رَحْمَةٍ بِعَذَابٍ، نَحْوُ قَوْلِكَ: تَعَالَ وَأَقْبِلْ، وَهَلُمَّ وَاذْهَبْ، وَأَسْرِعْ وَاعْجَلْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَاذْهَبْ وَأَدْبِرْ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَقَدْ تُوبِعَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی: اے سیدنا محمد! آپ قرآن کو ایک حرف کے مطابق پڑھیں تو سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مزید کے بارے میں کہا:، تو سیدنا جبرائیل نے کہا: آپ اس کو دو حروف کے مطابق پڑھ لیں، سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مزید کے بارے میں کہا:، تو انہوں نے کہا: آپ تین حروف کے مطابق پڑھ لیں، سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیے، یہاں تک کہ سات حروف تک پہنچ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یا سیدنا جبرائیل نے) ارشاد فرمایا: سب کافی و شافی ہیں، جب تک عذاب سے متعلق آیت کو رحمت، یا رحمت سے متعلق آیت کو عذاب والی نہ بنا دیا جائے، جیسے آپ کا یہ کہنا: تعال، یا اقبل (دونوں کا مطلب یہی ہے کہ تم آ جاؤ) یا ھلم یا اذہب (دونوں کا مطلب یہی ہے کہ چلے جاؤ) یا اسرع، اور اعجل (دونوں کا مطلب یہی ہے کہ تم جلدی کرو)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”اذہب اور ادبر“ (یعنی تم چلے جاؤ) نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اس کی متابعت کی گئی ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11571]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (51/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19992، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1129»

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11572
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: لَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلَ، وَهُوَ عِنْدَ أَحْجَارِ الْمِرَاءِ، فَقَالَ:" إِنَّ أُمَّتُكَ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَمَنْ قَرَأَ مِنْهُمْ عَلَى حَرْفٍ فَلْيَقْرَأْ كَمَا عَلِمَ وَلَا يَرْجِعْ عَنْهُ"، وَقَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ:" إِنَّ مِنْ أُمَّتِكَ الضَّعِيفَ فَمَنْ قَرَأَ عَلَى حَرْفٍ فَلَا يَتَحَوَّلْ إِلَى غَيْرِهِ رَغْبَةً عَنْهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات، سیدنا جبرائیل سے ہوئی، آپ اس وقت ”احجار مراء“ کے مقام پر تھے، سیدنا جبرائیل نے کہا: آپ کی امت قرآن کو سات حروف پر تلاوت کرے گی، ان میں سے جو شخص، جس بھی حرف کے مطابق تلاوت سیکھے گا، وہ اس کے مطابق تلاوت کرے، جس کی اس نے تعلیم حاصل کی ہے اور اس کو نہ چھوڑے۔ ابن مہدی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آپ کی امت میں کمزور لوگ بھی ہیں، تو جو شخص ایک مخصوص حرف کے مطابق تلاوت سیکھے، تو وہ اس کو چھوڑ کر دوسری کی طرف منتقل نہ ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11572]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22762»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11573
وَعَنْ أَبِي الْجُهَيْمِ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَلَفَا فِي آيَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ، قَالَ هَذَا: تَلَقَّيْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الْآخَرُ: تَلَقَّيْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَسَأَلَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" الْقُرْآنُ يُقْرَأُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَلَا تُمَارُوا فِي الْقُرْآنِ فَإِنَّ مِرَاءً فِي الْقُرْآنِ كُفْرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوجہیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمیوں کے درمیان قرآن کی ایک آیت کے بارے میں اختلاف ہو گیا، ایک نے کہا: میں نے یہ آیت خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھی ہے، دوسرے نے کہا: میں نے بھی یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھی ہے، ان دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کو سات حروف پر پڑھا جا سکتا ہے، تو تم لوگ قرآن کے بارے میں اختلاف کا شکار نہ ہو، کیونکہ قرآن میں اختلاف کرنا (یا بحث کرنا) کفر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11573]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (169/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17091»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11574
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، الْمِرَاءُ فِي الْقُرْآنِ كُفْرٌ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَمَا عَرَفْتُمْ فَاعْمَلُوا بِهِ، وَمَا جَهِلْتُمْ مِنْهُ فَرَدُّوهُ إِلَى عَالِمِهِ"،
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے اور قرآن کے بارے میں اختلاف کرنا (یا بحث کرنا) کفر ہے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، جب تم اس کا علم حاصل کر لو، تو اس پر عمل کرو اور جس چیز سے تم نا واقف ہو، اُس کا حکم، اس کے عالم فرد کی طرف لوٹا دو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11574]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6016) اخرجه احمد فى المسند (7976)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7929، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8579»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں