الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
480. بَابٌ فِي كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ .
کتنے عرصے میں پورا قرآن پڑھا جائے؟
حدیث نمبر: 11711
عَنْ سَعْدِ بْنِ الْمُنْذِرِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي ثَلَاثٍ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: وَكَانَ يَقْرَؤُهُ حَتَّى تُوُفِّيَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ فِي كِتَابِ الصَّلَاةِ.
سیدنا سعد بن منذر انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں تین دن میں پورا قرآن پڑھ لیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: تو وہ اپنے انتقال تک، اسی طرح قرآن پڑھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے ایسی احادیث کتاب الصلوۃ میں گزر چکی ہیں کہ کتنے عرصے میں پورا قرآن پڑھنا چاہیے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11711]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5481)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5481»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن