الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِيمَنْ كَذَبَ فِي حُلْمِهِ .
اس شخص کا بیان، جو جھوٹا خواب بیان کرے
حدیث نمبر: 11729
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفْرَى الْفِرَى، مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَأَفْرَى الْفِرَى أَرَى عَيْنَيْهِ مَا لَمْ تَرَ وَمَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو عُثْمَانَ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَصْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص، اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے، اور سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی آنکھوں کو وہ چیز دکھائے، جو انہوں نے نہ دیکھی ہو (یعنی جھوٹا خواب بیان کرے) اور کوئی شخص زمین کے (حد بندی کے) نشانات تبدیل کرے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوعثمان عباس بن فضل بصری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11729]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوعثمان عباس بن فضل بصری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11729]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5962»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11730
وَعَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ كَذَبَ فِي الرُّؤْيَا مُتَعَمِّدًا كُلِّفَ عَقْدَ شَعِيرَةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ:" مُتَعَمِّدًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَامِرٍ الثَّعْلَبِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جان بوجھ کر، خواب کے بارے میں جھوٹ بولے: گا، قیامت کے دن اُسے اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ جو (کے دانوں میں) گرہ لگائے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”جان بوجھ کر“ کے الفاظ نقل نہیں کیے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن عامر ثعلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11730]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2281، وأخرجه مسند أحمد برقم: 791، 1091، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2145، وأخرجه مسند البزار برقم: 594، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8245»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11731
وَعَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنْ أَعْتَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ مَنْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، أَوْ طَلَبَ بِدَمِ الْجَاهِلِيَّةِ فِي الْإِسْلَامِ، أَوْ بَصَّرَ عَيْنَيْهِ فِي النَّوْمِ مَا لَمْ تُبْصِرْ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ:" أَوْ بَصَّرَ عَيْنَيْهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے بارے میں، لوگوں میں سب سے زیادہ سرکش وہ شخص ہے، جو اپنے قاتل کے علاوہ کسی کو قتل کرے، یا زمانہ اسلام میں زمانہ جاہلیت کے کسی خون کا بدلہ طلب کرے، یا اپنی آنکھوں کو نیند کے حوالے سے وہ چیز دکھائے، جو انہوں نے نہیں دیکھی (یعنی جھوٹا خواب بیان کرے)“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”وہ اپنی آنکھوں کو دکھائے۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11731]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (191/22) اخرجه احمد فى المسند (32/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15943»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح