🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. بَابُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةِ
نیک خوابوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11714
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَبْقَى بَعْدِي مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْمُبَشِّرَاتُ؟ قَالَ:" الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْعَبْدُ أَوْ تُرَى لَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يَرَاهَا الرَّجُلُ الصَّالِحُ"، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”میرے بعد نبوت میں سے صرف مبشرات باقی رہ گئے ہیں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مبشرات کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ نیک خواب، جنہیں کوئی بندہ خود دیکھتا ہے، یا جو (کسی اور کو) اس کے بارے میں دکھائے جاتے ہیں“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”انہیں نیک آدمی دیکھتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11714]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (129/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24456، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6024/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11715
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نیک خواب، نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11715]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2123) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2598) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11727) اخرجه احمد فى المسند (2896)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2889، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11727»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11716
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیک خواب، نبوت کا چھیالیسواں جزء ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11716]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2361) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11627)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11727»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11717
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَرِيبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُؤْيَا الرَّجُلِ - أَحْسَبُهُ قَالَ - الْمُؤْمِنِ بُشْرَى مِنَ اللَّهِ هِيَ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". قَالَ: فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قَالَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جُزْءٌ مِنْ خَمْسِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ خَالِيًا عَنْ حَدِيثِ الْعَبَّاسِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى شِبْهُ الْمَرْفُوعِ، وَلَكِنَّهُ قَالَ:" سِتِّينَ جُزْءًا"، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سلیمان بن عریب، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن شخص کے خواب، اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں اور یہ نبوت کا چھیالیسواں جزء ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث بیان کی، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: سیدنا ء اس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نبوت کے پچاس اجزاء، میں سے ایک ہیں (یعنی پچاسواں جزء ہیں)“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے اور اس میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے ”ساٹھویں جزء“ کے الفاظ نقل کیے ہیں، اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11717]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2124) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6706) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11627)، أخرجه مسند البزار برقم: 2743، 1298»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11718
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي" - وَقَالَ ابْنُ فُضَيْلٍ مَرَّةً:" لَا يَتَخَيَّلُ بِي" -" وَإِنَّ رُؤْيَا الْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ الصَّادِقَةِ الصَّالِحَةِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" سَبْعِينَ جُزْءًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ كُلَيْبُ بْنُ شِهَابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اُس نے مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان میری شکل اختیار نہیں کر سکتا ہے“۔ ابن فضیل نامی راوی نے، ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ میری صورت اختیار نہیں کر سکتا ہے“۔ ”اور مومن بندے کا وہ خواب، جو سچا اور نیک ہو، وہ نبوت کا سترواں جزء ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”سترواں جزء“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کلیب بن شہاب ہے اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11718]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7168)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7128، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 253»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11719
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" رُؤْيَا الرَّجُلِ الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنَ النُّبُوَّةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مومن شخص کا خواب“ نبوت کا ایک جزء ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11719]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (342/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14271»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11720
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا نُبُوَّةَ بَعْدِي إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْمُبَشِّرَاتُ؟ قَالَ:" الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ - أَوْ قَالَ: الصَّالِحَةُ -". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد نبوت نہیں ہے، صرف مبشرات ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مبشرات سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھے خواب (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) نیک خواب“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11720]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (454/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23283»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11721
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَهَبَتِ النُّبُوَّةُ فَلَا نُبُوَّةَ بَعْدِي إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ". قِيلَ: وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ؟ قَالَ:" الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الرَّجُلُ أَوْ تُرَى لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نبوت رخصت ہو گئی، میرے بعد نبوت نہیں ہے، صرف مبشرات ہوں گے، عرض کی گئی: مبشرات سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ نیک خواب، جنہیں آدمی خود دیکھتا ہے، یا جو (کسی اور کو) اس کے بارے میں دکھائے جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11721]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2121) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3051)، أخرجه مسند البزار برقم: 2804، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3051، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 262، وأخرجه شرح السنة برقم: 3273»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11722
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا:" إِنَّ أَبَا بَكْرٍ تَأَوَّلَ الرُّؤْيَا، وَإِنَّ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةَ حَظٌّ مِنَ النُّبُوَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يَتَأَوَّلُ الرُّؤْيَا"، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ سَاقِطٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے: ”ابوبکر خوابوں کی تعبیر کر لیتا ہے، اور نیک خواب، نبوت کا ایک حصہ ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ خوابوں کی تاویل کر لیتا ہے“۔ امام طبرانی کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں، امام بزار کی سند ساقط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11722]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2120) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7057)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11723
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الرُّؤْيَا الصَّادِقَةُ أَوِ الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَسَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَقَالَ فِيهِ:" جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا"، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سچے خواب (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) نیک خواب، نبوت کے 76 اجزاء میں سے ایک جزء ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”70 اجزاء میں سے ایک جزء ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے، معجم صغیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11723]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (928) أخرجه البزار فى المسند (2122) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15040)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10540، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 891»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں