🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابٌ: تَحَاجِّ آدَمَ وَمُوسَى - صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا - وَغَيْرِهِمَا .
حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بحث کا بیان اللہ تعالیٰ کا درود، اُن دونوں پر، اور دیگر انبیاء کرام پر نازل ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11802
عَنْ جُنْدُبٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - وَغَيْرِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى، فَقَالَ مُوسَى: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ، فَأَخْرَجْتَ النَّاسَ مِنَ الْجَنَّةِ، فَقَالَ آدَمُ: أَنْتَ مُوسَى الَّذِي كَلَّمَكَ اللَّهُ نَجِيًّا، وَآتَاكَ التَّوْرَاةَ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ كُتِبَ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي!"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى".
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور دیگر اصحاب یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک مرتبہ سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے درمیان بحث ہو گئی، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: آپ وہی سیدنا آدم علیہ السلام ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دست قدرت کے ذریعے پیدا کیا اور فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا اور اپنی جنت میں آپ کو ٹھہرایا، اور پھر آپ نے لوگوں کو جنت سے نکلوا دیا؟ سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: تم وہی موسیٰ ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ سرگوشی میں بات چیت کی، اور تمہیں تورات عطا کی، تم ایک ایسے معاملے کے حوالے سے مجھے ملامت کر رہے ہو؟ جو اللہ تعالیٰ نے میری تخلیق سے پہلے ہی میرے بارے میں طے کر دیا تھا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو سیدنا آدم علیہ السلام، سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11802]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1521) أخرجه احمد فى المسند (464/4)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1663، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11238، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 206/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11803
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ - يَعْنِي آدَمَ: فَأَنَا أَقْدَمُ أَمِ الذِّكْرُ؟".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے یعنی سیدنا آدم علیہ السلام نے یہ کہا: میں پہلے ہوں؟ یا ذکر (یعنی لوح محفوظ) پہلے ہے؟
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور طبرانی نے نقل کی ہے اور ان روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11803]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1528)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11804
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - فَقَالَ مُوسَى: يَا آدَمُ، خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ، وَأَمَرَ الْمَلَائِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ فَأَغْوَيْتَ النَّاسَ وَأَخْرَجْتَهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ، فَقَالَ آدَمُ: يَا مُوسَى، اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِرِسَالَتِهِ، وَأَنْزَلَ عَلَيْكَ التَّوْرَاةَ، وَفَعَلَ بِكَ وَفَعَلَ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ قَدَّرَهُ اللَّهُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي! قَالَ: فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ مَرْفُوعًا، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے درمیان بحث ہو گئی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے سیدنا آدم علیہ السلام! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے دست مبارک کے ذریعے پیدا کیا، آپ میں اپنی روح کو پھونکا،، اُس نے فرشتوں کو حکم دیا تو فرشتوں نے آپ کو سجدہ کیا، اُس نے آپ کو اپنی جنت میں ٹھہرایا، اور پھر آپ نے لوگوں کو بھٹکا دیا، اور انہیں جنت سے نکلوا دیا، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: اے موسیٰ! اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنی رسالت کے حوالے سے منتخب کیا، تم پر تورات کو نازل کیا، تمہارے ساتھ یہ کیا اور یہ کیا، تم مجھے ایک ایسے معاملے کے حوالے سے ملامت کر رہے ہو؟ جو اللہ تعالیٰ نے مجھے تخلیق کرنے سے پہلے میری تقدیر میں طے کر دیا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو یوں سیدنا آدم علیہ السلام سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11804]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2147) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1204)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11805
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُنَا عَلَى بَابِ الْحُجُرَاتِ، إِذْ أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَمَعَهُمَا فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ يُجَاوِبُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا وَيَرُدُّ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَلَمَّا رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَكَتُوا، فَقَالَ:" مَا كَلَامٌ سَمِعْتُهُ آنِفًا جَاوَبَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا وَيَرُدُّ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ؟"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زَعَمَ أَبُو بَكْرٍ أَنَّ الْحَسَنَاتِ مِنَ اللَّهِ وَالسَّيِّئَاتِ مِنَ الْعِبَادِ، وَقَالَ عُمَرُ: الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ مِنَ اللَّهِ، فَتَابَعَ هَذَا قَوْمٌ وَهَذَا قَوْمٌ، فَأَجَابَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا وَرَدَّ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَالْتَفَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ:" كَيْفَ قُلْتَ؟"، قَالَ قَوْلَهُ الْأَوَّلَ، وَالْتَفَتَ إِلَى عُمَرَ، فَقَالَ قَوْلَهُ الْأَوَّلَ، فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمْ بِقَضَاءِ إِسْرَافِيلَ بَيْنَ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ، فَهُمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ أَوَّلُ خَلْقِ اللَّهِ تَكَلَّمَ فِيهِ، فَقَالَ مِيكَائِيلُ بِقَوْلِ أَبِي بَكْرٍ، وَقَالَ جِبْرِيلُ بِقَوْلِ عُمَرَ، فَقَالَ جِبْرِيلُ لِمِيكَائِيلَ: إِنَّا مَتَى يَخْتَلِفْ أَهْلُ السَّمَاءِ يَخْتَلِفْ أَهْلُ الْأَرْضِ فَلْنَتَحَاكَمْ إِلَى إِسْرَافِيلَ، فَتَحَاكَمَا إِلَيْهِ فَقَضَى بَيْنَهُمَا بِحَقِيقَةِ الْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ حُلْوِهِ وَمُرِّهِ، كُلُّهُ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَنَا قَاضٍ بَيْنَكُمَا"، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَوْ أَرَادَ أَنْ لَا يُعْصَى لَمْ يَخْلُقْ إِبْلِيسَ"، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عُمَرُ بْنُ الصُّبْحِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَشَيْخُ الْبَزَّارِ السَّكَنُ بْنُ سَعِيدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي مَوَاضِعِهَا مِنْ هَذَا النَّحْوِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجروں کے دروازے کے پاس ہمارے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آ گئے، ان کے ساتھ کچھ لوگ آ گئے، جو ایک دوسرے کے ساتھ بحث کر رہے تھے، جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو خاموش ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کلام کیا تھا؟ جو میں ابھی سن رہا تھا، جو تم ایک دوسرے کے ساتھ بحث مباحثہ کر رہے تھے، اور ایک دوسرے کو جواب دے رہے تھے، تو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا ہے کہ نیکیاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہیں اور برائیاں بندوں کی طرف سے ہوتی ہیں، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ نیکیاں اور برائیاں (دونوں ہی) اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی ہوتی ہیں، تو کچھ لوگ ان کی پیروی کر رہے تھے اور کچھ لوگ ان کی پیروی کر رہے تھے اور وہ ایک دوسرے کو جواب دے رہے تھے، اور ایک دوسرے کی بات مسترد کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہو کر دریافت کیا: تم کیا کہتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: وہی بات جو پہلے کی گئی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے، تو انہوں نے بھی وہی بات بیان کی، جو پہلے بیان ہو چکی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں تمہارے درمیان وہی فیصلہ دوں گا، جو سیدنا اسرافیل علیہ السلام نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام اور سیدنا میکائیل علیہ السلام کے درمیان دیا تھا، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ دونوں فرشتے اللہ کی مخلوق میں پہلے لوگ تھے، جنہوں نے اس مسئلے کے بارے میں کلام کیا، سیدنا میکائیل علیہ السلام کی رائے وہی تھی، جو ابوبکر کی رائے ہے، اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی رائے وہی تھی، جو عمر کی رائے ہے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے سیدنا میکائیل علیہ السلام سے کہا: اگر ہم آسمان والے اختلاف کریں گے، تو زمین والے بھی اختلاف کریں گے، تو ہم اسرافیل علیہ السلام کو ثالث بنا لیتے ہیں، پھر ان دونوں نے سیدنا اسرافیل علیہ السلام کو ثالث بنایا، تو سیدنا اسرافیل علیہ السلام نے ان دونوں کے درمیان یہ فیصلہ دیا، جو تقدیر کی حقیقت کے بارے میں تھا کہ وہ اچھی ہو یا بری ہو، میٹھی ہو یا کڑوی ہو، ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اور میں بھی تم لوگوں کے درمیان یہی فیصلہ دیتا ہوں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! اگر اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرتا کہ اُس کی نافرمانی نہ کی جائے، تو اُس نے ابلیس کو پیدا ہی نہیں کرنا تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ اُن کے نقل کردہ ہیں، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عمر بن صبیح ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، امام بزار کے استاد سکن بن سعید ہیں، میں ان سے واقف نہیں ہوں، امام بزار کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور ان کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث ان کے مخصوص مقامات پر آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11805]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2153)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2669»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں