الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابٌ : تَحَاجِّ آدَمَ وَمُوسَى - صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا - وَغَيْرِهِمَا .
حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بحث کا بیان اللہ تعالیٰ کا درود، اُن دونوں پر، اور دیگر انبیاء کرام پر نازل ہو
حدیث نمبر: 11802
عَنْ جُنْدُبٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - وَغَيْرِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى، فَقَالَ مُوسَى: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ، فَأَخْرَجْتَ النَّاسَ مِنَ الْجَنَّةِ، فَقَالَ آدَمُ: أَنْتَ مُوسَى الَّذِي كَلَّمَكَ اللَّهُ نَجِيًّا، وَآتَاكَ التَّوْرَاةَ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ كُتِبَ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي!"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى".
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور دیگر اصحاب یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک مرتبہ سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے درمیان بحث ہو گئی، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: آپ وہی سیدنا آدم علیہ السلام ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دست قدرت کے ذریعے پیدا کیا اور فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا اور اپنی جنت میں آپ کو ٹھہرایا، اور پھر آپ نے لوگوں کو جنت سے نکلوا دیا؟ سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: تم وہی موسیٰ ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ سرگوشی میں بات چیت کی، اور تمہیں تورات عطا کی، تم ایک ایسے معاملے کے حوالے سے مجھے ملامت کر رہے ہو؟ جو اللہ تعالیٰ نے میری تخلیق سے پہلے ہی میرے بارے میں طے کر دیا تھا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو سیدنا آدم علیہ السلام، سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11802]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1521) أخرجه احمد فى المسند (464/4)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1663، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11238، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 206/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11802 in Urdu