🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

15. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ وَمَسَائِلِهِمْ وَالزَّنَادِقَةِ .
اس شخص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، جو تقدیر کو جھٹلاتا ہے اور اس کے مسائل کا بیان اور زندیقوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11866
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَمْ يَكُنْ شْرَكٌ مُنْذُ أَهْبَطَ اللَّهُ آدَمَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ إِلَّا كَانَ بَدْؤُهُ التَّكْذِيبَ بِالْقَدَرِ، وَمَا أَشْرَكَتْ أُمَّةٌ إِلَّا بِتَكْذِيبٍ بِالْقَدَرِ، وَإِنَّكُمْ سَتُبْتَلَوْنَ بِهِ أَيَّتُهَا الْأُمَّةُ، فَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَكُونُوا أَنْتُمْ سَائِلِينَ، وَلَا تُمَكِّنُوهُمْ مِنَ الْمَسْأَلَةِ فَيُدْخِلُوا عَلَيْكُمُ الشُّبُهَاتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ، ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ أَحْمَدُ، وَابْنُ الْمُبَارَكِ، وَمَنْ بَعْدَهُمْ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب سے اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو آسمان سے زمین کی طرف نازل کیا ہے، اس کے بعد شرک صرف اس وقت ہوا، جب اس سے پہلے تقدیر انکار کیا گیا، اور کسی بھی امت نے تقدیر کی تکذیب کے ذریعے ہی شرک کیا، اے امت! تم لوگ بھی اس کے حوالے سے آزمائش میں مبتلا ہو گے، جب تم ایسے لوگوں سے ملو، تو تم سوال کرنے والے ہونا، تم انہیں سوالات اُٹھانے کا موقع نہ دینا، ورنہ وہ تم پر شبہات وارد کر دیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلم بن سالم ہے، جسے جمہور ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے جیسے امام أحمد، امام ابن مبارک اور ان کے بعد والے ائمہ، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11866]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7627، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 222»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11867
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا هَلَكَتْ أُمَّةٌ قَطُّ إِلَّا بِالْأَنْوَاءِ، وَمَا كَانَ بَدْءُ إِشْرَاكِهَا إِلَّا التَّكْذِيبَ بِالْقَدَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَا هَلَكَتْ أُمَّةٌ قَطُّ حَتَّى تُشْرِكَ بِاللَّهِ، وَلَا أَشْرَكَتْ أُمَّةٌ بِاللَّهِ حَتَّى يَكُونَ أَوَّلُ شِرْكِهَا التَّكْذِيبَ بِالْقَدَرِ".
وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ النَّصْرِيُّ مَنْ بَنِي نَصْرٍ، ضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُعْتَبَرُ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی امت ستاروں پر یقین رکھنے کی وجہ سے ہی ہلاکت کا شکار ہوئی اور اس کے شرک میں مبتلا ہونے کا آغاز، ہمیشہ تقدیر کو جھٹلانے کے ذریعے ہوا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”کوئی بھی امت اس وقت تک ہلاکت کا شکار نہیں ہوئی، جب تک اس نے اللہ کا شریک نہیں ٹھہرایا، اور کسی بھی اُمت نے اللہ کا شریک اُس وقت تک نہیں ٹھہرایا، جب تک ان کے شرک کے آغاز میں تقدیر کو جھٹلانا نہیں آیا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن یزید نصری ہے، جس کا تعلق بن بنو نصر سے ہے، جسے ابن حبان نے ضعیف قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: اس پر اعتبار کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11867]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1059)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1015»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11868
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا قَطُّ إِلَّا وَفِي أُمَّتِهِ قَدَرِيَّةٌ وَمُرْجِئَةٌ يُشَوِّشُونَ عَلَيْهِ أَمْرَ أُمَّتِهِ، أَلَا وَإِنَّ اللَّهَ قَدْ لَعَنَ الْقَدَرِيَّةَ وَالْمُرْجِئَةَ عَلَى لِسَانِ سَبْعِينَ نَبِيًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَيَزِيدُ بْنُ حُصَيْنٍ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا تو اس کی امت میں قدریہ فرقے کے لوگ مرجئہ فرقے کے لوگ ہوتے ہیں، جو اس کی امت کے معاملے کو تشویش کا شکار کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے ستر انبیاء کرام کی زبانی قدریہ لوگوں اور مرجئہ لوگوں (کے فرقے) پر لعنت کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ کمزور ہے اور ایک راوی یزید بن حصین ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11868]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (117/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11869
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّ رَجُلًا قَدِمَ عَلَيْنَا يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ، قَالَ: دُلُّونِي عَلَيْهِ وَهُوَ يَوْمَئِذٍ قَدْ عَمِيَ قَالَ: مَا تَصْنَعُ بِهِ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ؟ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَئِنِ اسْتَمْكَنْتُ مِنْهُ لَأَعُضَّنَّ أَنْفَهُ حَتَّى أَقْطَعَهُ، وَلَئِنْ وَقَعَتْ عُنُقُهُ فِي يَدَيَّ لَأَدُقَنَّهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كَأَنِّي بِنِسَاءِ بَنِي فِهْرٍ يَطُفْنَ بِالْخَزْرَجِ، تَصْطَفِقُ أَلْيَاتُهُنَّ مُشْرِكَاتٍ، هَذَا أَوَّلُ شِرْكِ هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتَنْتَهِيَنَّ بِهِمْ سَوْرَاتُهُمْ حَتَّى يُخْرِجُوا اللَّهَ مِنْ أَنْ يَكُونَ قَدَّرَ خَيْرًا كَمَا أَخْرَجُوهُ مِنْ أَنْ يَكُونَ قَدَّرَ شَرًّا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَفِيهِمَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَكِّيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِي إِحْدَاهُمَا رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَسَمَّاهُ فِي الْأُخْرَى الْعَلَاءَ بْنَ الْحَجَّاجِ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَقَالَ فِي الْمُسْنَدِ: إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَيْدٍ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ.
محمد بن عبید، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ کہا: گیا: ایک شخص ہمارے پاس آیا ہے، جو تقدیر کو جھٹلاتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: مجھے اس شخص کے پاس لے کر جاؤ! راوی بیان کرتے ہیں: وہ اس وقت نابینا ہو چکے تھے، ایک شخص نے دریافت کیا: اے ابن عباس! آپ اس کے ساتھ کیا کریں گے؟ انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر میں نے اس پر ق ابوپا لیا، تو میں اس کی ناک کو کاٹ دوں گا اور اگر اس کی گردن تک میرا ہاتھ پہنچ گیا، تو میں اس کی گردن کو توڑ دوں گا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے نظر آ رہا ہے کہ بنوفہر کی خواتین، خزرج کا طواف کریں گی، اور ان کے جسم شرک کرتے ہوئے حرکت کریں گے، یہ اس امت میں پہلا شرک ہو گا اور اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، ان لوگوں کی رائے کی خرابی انہیں روک دے گی، یہاں تک کہ وہ لوگ اللہ تعالیٰ کو اس چیز سے نکال دیں گے کہ اس نے بھلائی کو پیدا کیا ہے، جس طرح انہوں نے پہلے اللہ تعالیٰ کو اس چیز سے نکال دیا ہو گا کہ اس نے برائی کو مقدر کیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبید مکی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ان دونوں روایات میں سے ایک کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، دوسری سند میں انہوں نے اس کا نام علاء بن حجاج بیان کیا ہے جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے ”مسند“ میں انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: محمد بن عبید نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11869]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3055 و 3056)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3046»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11870
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: كُنْتُ فِي حَلْقَةٍ فِيهَا ابْنُ عَبَّاسٍ فَذَكَرْنَا الْقَدَرَ، فَغَضِبَ ابْنُ عَبَّاسٍ غَضَبًا شَدِيدًا وَقَالَ: لَوْ أَعْلَمُ أَنَّ فِي الْقَوْمِ أَحَدًا مِنْهُمْ لَأَخَذْتُهُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا قَطُّ ثُمَّ قَبَضَهُ إِلَّا جَعَلَ بَعْدَهُ فَتْرَةً، وَمَلَأَ مِنْ تِلْكَ الْفَتْرَةِ جَهَنَّمَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَدَقَةَ بْنِ سَابِقٍ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَزَادَ" وَهُمُ الْقَدَرِيَّةُ".
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: میں ایک حلقے میں موجود تھا، جس میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے، ہم نے تقدیر کا ذکر کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما شدید غصے میں آ گئے اور بولے: اگر مجھے پتہ چل جائے کہ لوگوں میں، اُن میں سے کوئی ایک فرد ہے (جو تقدیر کا انکار کرتے ہیں) تو میں اُسے پکڑ لوں گا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب بھی اللہ تعالیٰ نے کسی نبی کو مبعوث کیا اور پھر اسے اُٹھا لیا، تو اللہ تعالیٰ نے اس نبی کے بعد ایک زمانہ ایسا رکھا، جس میں کوئی نبی نہیں آیا، اور اس زمانے کے لوگ جہنم میں جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف صدقہ بن سابق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اور وہ لوگ قدریہ ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11870]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12515»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11871
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَّا كَانَتْ بَعْدَهُ وَقْفَةٌ تُمْلَأُ بِهَا جَهَنَّمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب بھی اللہ تعالیٰ نے کسی نبی کو مبعوث کیا، تو اس نبی کے بعد ایک وقفہ آیا اور یہ وہ لوگ ہیں، جن کے ذریعے جہنم کو بھرا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد اعمیٰ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11871]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12742)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12742»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11872
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَعَلَّكَ تَبْقَى بَعْدِي حَتَّى تُدْرِكَ قَوْمًا يُكَذِّبُونَ بِقَدَرِ اللَّهِ الذُّنُوبَ عَلَى عِبَادِهِ، اسْتَقُوا كَلَامَهُمْ ذَلِكَ مِنَ النَّصْرَانِيَّةِ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَابْرَأْ إِلَى اللَّهِ مِنْهُمْ"، وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَرْفَعُ يَدَيْهِ وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَبْرَأُ إِلَيْكَ مِنْهُمْ كَمَا أَمَرَ نَبِيُّكَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادِ بْنِ سَمْعَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”ہو سکتا ہے کہ تم میرے بعد زندہ رہو، یہاں تک کہ تم ایک ایسی قوم کے زمانے تک پہنچ جاؤ، جو اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ تقدیر کو جھٹلاتے ہوں گے، کہ گناہوں کی نسبت وہ بندوں کی طرف کرتے ہوں گے، انہوں نے یہ کلام عیسائیوں سے لیا ہو گا، جب اس طرح کی صورت حال ہو، تو تم اللہ تعالیٰ کے سامنے اُن لوگوں سے لاتعلق ہونے کا اظہار کرنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما دونوں ہاتھ بلند کر کے یہ کہتے تھے: ”اے اللہ! میں ان لوگوں سے لاتعلق ہونے کا اظہار کرتا ہوں، جس طرح تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن زیاد بن سمعان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11179)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11179»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11873
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْقَدَرِيَّةُ وَالْمُرْجِئَةُ مَجُوسُ هَذِهِ الْأُمَّةِ، فَإِنْ مَرِضُوا فَلَا تَعُودُوهُمْ، وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هَارُونَ بْنِ مُوسَى الْفَرْوِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قدریہ فرقے کے لوگ اور مرجئہ فرقے کے لوگ، اس امت کے مجوسی ہیں، اگر وہ بیمار ہو جائیں، تو تم ان کی عیادت نہ کرو، اگر وہ مر جائیں، تو تم اُن کے جنازے میں شریک نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہارون بن موسیٰ فروی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11873]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11874
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْقَدَرِيَّةُ مَجُوسُ هَذِهِ الْأُمَّةِ، إِنْ مَرِضُوا فَلَا تَعُودُوهُمْ، وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قدریہ فرقے کے لوگ اس امت کے مجوسی ہیں، اگر وہ بیمار ہو جائیں، تو تم ان کی عیادت نہ کرو اور اگر وہ مر جائیں، تو تم ان کے جنازے میں شریک نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن منظور ہے، جسے أحمد بن صالح اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11874]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (2515)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11875
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَعَنَ اللَّهُ أَهْلَ الْقَدَرِ الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِقَدَرٍ وَيُصَدِّقُونَ بِقَدَرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے قدریہ فرقے کے لوگوں پر لعنت کی ہے، جو تقدیر (کے کچھ حصے) کو جھٹلاتے ہیں اور تقدیر (کے کچھ حصے) کی تصدیق کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11875]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1688) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2883)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3138»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں