الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِي ذَرَارِيِّ الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں کے بچوں کا بیان
حدیث نمبر: 11950
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا يَعْلَمُ - مُوسَى بْنُ وَرْدَانَ يَشُكُّ - قَالَ:" ذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ فِي الْجَنَّةِ يَكْفُلُهُمْ إِبْرَاهِيمُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتٍ، وَثَّقَهُ الْمَدِينِيُّ، وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتٍ، وَثَّقَهُ الْمَدِينِيُّ، وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا: ”مسلمانوں کے بچے جنت میں ہوں گے اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام اُن کے کفیل ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت ہے، جسے علی بن مدینی اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11950]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (326/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8125، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3451، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7446»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11951
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُمْ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُمْ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون جنت میں ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نبی جنت میں جائے گا، شہید جنت میں جائے گا، کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جنہیں ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے انہیں ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11951]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (838)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20062، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 838»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11952
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: مَنْ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْءُدَةُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالِجٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالِجٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کون جنت میں جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نبی جنت میں جائے گا، شہید جنت میں جائے گا، کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا، زندہ دفن کی جانے والی بچی جنت میں جائے گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن معاویہ بن صالح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11952]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن معاویہ بن صالح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11952]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2168) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12468)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11953
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْءُدَةُ فِي الْجَنَّةِ" وَذَكَرَ ثَالِثًا فَذَهَبَ عَنِّي.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُخْتَارُ بْنُ مُخْتَارٍ، تَكَلَّمَ فِيهِ الْأَزْدِيُّ، وَابْنُ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي النِّكَاحِ فِي حَقِّ الزَّوْجِ وَطَاعَةِ الْمَرْأَةِ لِزَوْجِهَا.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کمسنی میں مرنے والا بچہ جنت میں جائے گا، زندہ دفن کی جانے والی بچی جنت میں جائے گی۔“ راوی نے ایک اور بات بھی ذکر کی تھی، لیکن وہ اگلے راوی کو بھول گئی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مختار بن مختار ہے، جس کے بارے میں ازدی نے کلام کیا ہے اور ایک راوی ابن اسحاق ہے جو مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ دیگر احادیث نکاح سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں، جو شوہر کے حق اور عورت کے شوہر کی اطاعت کرنے سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11953]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2169)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف