الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ فِي أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ .
مشرکین کی اولاد کا بیان
حدیث نمبر: 11954
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَأَلْتُ رَبِّي عَنِ اللَّاهِينَ مِنْ ذُرِّيَّةِ الْبَشَرِ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ فَأَعْطَانِيهِمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُتَوَكِّلِ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَفْظُهَا" سَأَلْتُ اللَّهَ اللَّاهِينَ مِنْ ذُرِّيَّةِ الْبَشَرِ فَأَعْطَانِيهِمْ". وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي تَفْسِيرِ اللَّاهِينَ فِي بَابِ الْأَطْفَالِ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے پروردگار سے بنی نوع انسان کے بچوں کے بارے میں یہ دعا کی کہ وہ انہیں عذاب نہیں دے گا، تو اس نے یہ چیز مجھے عطا کر دی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن بن متوکل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”میں نے اللہ تعالیٰ سے بنی نوع انسان کے بچوں کے بارے میں دعا کی، تو اللہ تعالیٰ نے وہ چیز مجھے عطا کر دی۔“ اس سے پہلے بچوں سے متعلق باب میں لفظ ”لا ہین“ کی وضاحت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11954]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4102 و 4101 و 3570 و 3636)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11955
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ؟ قَالَ:" هُمْ خَدَمُ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَثَّقَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کی اولاد کے بارے میں سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اہل جنت کے خدمت گزار ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے، جسے یحیی القطان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11955]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2172) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6993)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6993»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11956
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَطْفَالُ خَدَمُ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُمَا قَالَا:" أَطْفَالُ الْمُشْرِكِينَ"، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ فِيهِ ابْنُ مَعِينٍ: رَجُلُ صِدْقٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بچے اہل جنت کے خدمت گزار ہوں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”مشرکین کے بچے۔“ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے، اُس کے بارے میں یحیی بن معین نے کہا: ہے: یہ سچا آدمی ہے، ابن عدی نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11956]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2171 و 2170) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4090)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2996، 5351»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف