الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
حدیث نمبر: 12051
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ أَهْدَى إِلَى أُنَاسٍ هَدَايَا، فَفَضَّلَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارِ الْهَدِيَّةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارِ الْهَدِيَّةِ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے لوگوں کو کچھ تحائف دیے اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو کچھ اضافی ادائیگی کی، اُن سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک باغی گروہ اسے قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں تحفہ دینے کا ذکر نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12051]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7342) أخرجه احمد فى المسند (197/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17312، 17324»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12052
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: كَانَ عَمَّارٌ قَدْ وَلِعَ بِقُرَيْشٍ وَوَلِعَتْ بِهِ، فَغَدَوْا عَلَيْهِ فَضَرَبُوهُ، فَخَرَجَ عُثْمَانُ بِعَصًا، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَا لِي وَلِقُرَيْشٍ، فَعَلَ اللَّهُ بِقُرَيْشٍ وَفَعَلَ، فَغَدَوْا عَلَى رَجُلٍ فَضَرَبُوهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَمَّارٍ:" تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ بِاخْتِصَارِ الْقِصَّةِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ الرَّمْلِيُّ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ بِاخْتِصَارِ الْقِصَّةِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ الرَّمْلِيُّ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کا قریش کے کچھ لوگوں سے جھگڑا ہو گیا، وہ لوگ ان کے پاس آئے اور ان کی پٹائی کی، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نکلے ان کے پاس عصا تھا، وہ منبر پر چڑھے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور پھر ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میرا قریش کے ساتھ کیا واسطہ؟ اللہ تعالیٰ قریش کے ساتھ یہ یہ کرے اور وہ کرے۔“ یہ لوگ ایک شخص کے پاس گئے اور اُس کی پٹائی کی، جس کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: آپ نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ایک باغی گروہ تمہیں قتل کر دے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں واقعہ کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن بدیل رملی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12052]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (516)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12053
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَبْنِي الْمَسْجِدَ، وَكَانَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ يَحْمِلُ صَخْرَتَيْنِ، فَقَالَ:" وَيْحَ ابْنَ سُمَيَّةَ، تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى مُنْقَطِعٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الْعَلَّافُ الرَّازِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى مُنْقَطِعٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الْعَلَّافُ الرَّازِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تعمیر کروا رہے تھے، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ دو پتھر اٹھا کے لا رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابن سمیہ کا ستیاناس ہو! ایک باغی گروہ اسے قتل کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کی سند منقطع ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی أحمد بن عمر علاف رازی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12053]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4181)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6311»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12054
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمْ أَجِدْنِي آسَى عَلَى شَيْءٍ إِلَّا أَنِّي لَمْ أُقَاتِلِ الْفِئَةَ الْبَاغِيَةَ مَعَ عَلِيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُهَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُهَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: مجھے کسی بھی چیز پر اتنا افسوس محسوس نہیں ہوتا، جتنا اس بات پر افسوس ہوتا ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ مل کر باغی گروہ کے ساتھ جنگ کیوں نہیں کی؟
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک (سند) کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12054]

إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12055
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: ضَرَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي خَاصِرَتِي، فَقَالَ:" خَاصِرَةٌ مُؤْمِنَةٌ، تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، آخِرُ زَادِكَ ضَيَاحٌ مِنْ لَبَنٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَأَسَانِيدُهُ كُلُّهَا فِيهَا ضَعْفٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا كَثِيرَةٌ فِي مَنَاقِبِ عَمَّارٍ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَأَسَانِيدُهُ كُلُّهَا فِيهَا ضَعْفٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا كَثِيرَةٌ فِي مَنَاقِبِ عَمَّارٍ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے میرے پہلو پر ہاتھ مارا اور فرمایا: ”یہ ایک مومن پہلو ہے، تمہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا اور تمہاری آخری خوراک پانی ملا ہوا، دودھ ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ان سب کی اسانید میں ضعف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی بہت سی احادیث سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12055]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6467»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12056
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارًا يَوْمَ صِفِّينَ شَيْخًا كَبِيرًا آدَمَ طِوَالًا، أَخَذَ الْحَرْبَةَ بِيَدِهِ وَيَدُهُ تُرْعِدُ، فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ قَاتَلْتُ بِهَذِهِ الرَّايَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَهَذِهِ الرَّابِعَةُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ ضَرَبُونَا حَتَّى بَلَغُوا بِنَا شَعَفَاتِ هَجَرَ، لَعَرَفْتُ أَنَّ مُصْلِحِينَا عَلَى الْحَقِّ وَأَنَّهُمْ عَلَى الضَّلَالَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ: لَقَدْ قَاتَلْتُ صَاحِبَ هَذِهِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَهَذِهِ الرَّابِعَةُ.

عبداللہ بن سلمہ بیان کرتے ہیں: جنگ صفین کے دن میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ ایک بوڑھے عمر رسیده، گندمی رنگت کے مالک، طویل القامت شخص تھے، انہوں نے اپنے ہاتھ میں نیزہ پکڑا ہوا تھا اور ان کا ہاتھ کانپ رہا تھا، انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں نے اس جھنڈے کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین جنگوں میں حصہ لیا ہے اور یہ چوتھی جنگ ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر وہ لوگ ہم پر حملہ کرتے ہوئے ہمیں لے کر ”ھجر“ کے بالائی حصے تک پہنچ جائیں، تو بھی میں یہ بات جانتا ہوں کہ ہم لوگ حق پر ہیں اور وہ لوگ گمراہی پر ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن سلمہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، البتہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر اس (جھنڈے) والے کے خلاف تین مرتبہ جنگ کی ہے اور یہ چوتھی مرتبہ ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12056]

إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12057
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: قِيلَ لِعَمَّارٍ: قَدْ هَاجَرَ أَبُو مُوسَى، وَاللَّهِ لَيُخْذَلَنَّ جُنْدُهُ، وَلَيَفِرَّنَّ جَهْدُهُ، وَلَيُنْقَضَنَّ عَهْدُهُ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرَى قَوْمًا لَيَضْرِبُنَّكُمْ ضَرْبًا يَرْتَابُ لَهُ الْمُبْطِلُونَ، وَاللَّهِ لَوْ قَاتَلُوا حَتَّى بَلَغُوا بِنَا شَعَفَاتِ هَجَرَ لَعَلِمْتُ أَنَّ صَاحِبَنَا عَلَى الْحَقِّ وَهُمْ عَلَى الْبَاطِلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن سلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے لاتعلقی اختیار کی ہے، تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! اس کا لشکر ضرور رسوائی کا شکار ہو گا، اس نے کوشش سے فرار اختیار کیا ہے اور اپنے عہد کو توڑ دیا ہے، اللہ کی قسم! میں دشمن کے بارے میں یہ رائے رکھتا ہوں کہ اگر وہ تمہیں ایسی ضرب لگائیں جو باطل لوگوں کو شک کا شکار کر دے اور وہ ہمارے ساتھ جنگ کرتے ہوئے ہمیں ”ھجر“ کے بالائی حصے تک لے جائیں، تو ہمیں یہ بات پتہ ہو گی کہ ہمارے ساتھی حق پر ہیں اور وہ لوگ باطل پر ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12057]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12057]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12058
وَعَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ قَالَ: قَالَتْ بَنُو عَبْسٍ لِحُذَيْفَةَ: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ قَدْ قُتِلَ، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: آمُرُكُمْ أَنْ تَلْزَمُوا عَمَّارًا. قَالُوا: إِنَّ عَمَّارًا لَا يُفَارِقُ عَلِيًّا. قَالَ: إِنَّ الْحَسَدَ هُوَ أَهْلَكَ الْجَسَدَ، وَإِنَّمَا يُنَفِّرُكُمْ مِنْ عَمَّارٍ قُرْبُهُ مِنْ عَلِيٍّ، فَوَاللَّهِ لَعَلِيٌّ أَفْضَلُ مِنْ عَمَّارٍ أَبْعَدَ مَا بَيْنَ التُّرَابِ وَالسَّحَابِ، وَإِنَّ عَمَّارًا لَمِنَ الْأَخْيَارِ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُمْ إِنْ لَزِمُوا عَمَّارًا كَانُوا مَعَ عَلِيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَعْرِفِ الرَّجُلَ الْمُبْهَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَعْرِفِ الرَّجُلَ الْمُبْهَمَ.
سیار ابوحکم بیان کرتے ہیں: بنو عبس نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا: امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے ہیں، تو آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں تمہیں یہ ہدایت کرتا ہوں کہ تم لوگ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہو، لوگوں نے بتایا: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے الگ نہیں ہوتے ہیں، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حسد، جسم کو ہلاک کر دیتا ہے، تم لوگ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے اس لئے متنفر ہو رہے ہو کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قریب ہیں، اللہ کی قسم! سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے اس سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں، جتنا مٹی (یعنی زمین) اور بادل کے درمیان فاصلہ ہے، اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نیک لوگوں میں سے ایک ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ یہ بات جانتے تھے کہ اگر وہ لوگ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے ساتھ جا کے ملیں گے، تو وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ میں مبہم شخص سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12058]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ میں مبہم شخص سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12058]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12059
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا اخْتَلَفَ النَّاسُ فَابْنُ سُمَيَّةَ مَعَ الْحَقِّ". ابْنُ سُمَيَّةَ هُوَ عَمَّارٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب لوگوں کے درمیان اختلاف ہو گا، تو سمیہ کا بیٹا حق کے ساتھ ہو گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سمیہ کے بیٹے سے مراد، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12059]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12059]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10071) اخرجه احمد فى المسند (3693)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12060
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوْلَعْتُهُمْ بِعَمَّارٍ، يَدْعُوهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ وَهُمْ يَدْعُونَهُ إِلَى النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں انہیں عمار کے حوالے سے تلقین کرتا ہوں، وہ ان لوگوں کو جنت کی طرف بلائے گا، اور وہ لوگ اُسے جہنم کی طرف بلائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالنور بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12060]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13457)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13457»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف