الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
حدیث نمبر: 12061
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: قَالَ عَمَّارٌ يَوْمَ صِفِّينَ: ائْتُونِي بِشَرْبَةِ لَبَنٍ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" آخِرُ شَرْبَةٍ تَشْرَبُهَا مِنَ الدُّنْيَا شَرْبَةُ لَبَنٍ". فَأُتِيَ بِشَرْبَةِ لَبَنٍ فَشَرِبَهَا، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَقُتِلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَبَيَّنَ أَنَّ الَّذِي سَقَاهُ أَبُو الْمُخَارِقِ، وَزَادَ فِيهِ: ثُمَّ نَظَرَ إِلَى لِوَاءِ مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ: قَاتَلْتُ صَاحِبَ هَذِهِ الرَّايَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ.

ابوبختری بیان کرتے ہیں: جنگ صفین کے دن سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے پاس دودھ لے کر آؤ! کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”دنیا میں، جو تم آخری چیز پیو گے، وہ دودھ ہو گا۔“ ان کے پاس دودھ لایا گیا، انہوں نے پیا پھر وہ آگے بڑھے اور پھر شہید ہو گئے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: انہیں ابومخارق نے دودھ پینے کے لئے دیا تھا اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: پھر انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے جھنڈے کی طرف دیکھا اور بولے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر اس جھنڈے والے شخص کے خلاف جنگ کی تھی۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ یہ روایت منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12061]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (319/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 12062
وَعَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ: كُنَّا بِوَاسِطِ الْقَصَبِ عِنْدَ عَبْدِ الْأَعْلَى [ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ] بْنِ عَامِرٍ، فَإِذَا عِنْدَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو الْغَادِيَةِ اسْتَسْقَى، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ مُفَضَّضٍ فَأَبَى أَنْ يَشْرَبَ، وَذَكَرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فَذَكَرَ [ هَذَا ] الْحَدِيثَ:" لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا أَوْ ضُلَّالًا - شَكَّ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ - يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". فَإِذَا رَجُلٌ يَسُبُّ فُلَانًا، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَئِنْ أَمْكَنَنِي اللَّهُ مِنْكَ فِي كَتِيبَةٍ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ إِذَا أَنَا بِهِ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ، قَالَ: فَفَطِنْتُ إِلَى الْفُرْجَةِ مِنْ جُرَيَانِ الدِّرْعِ فَطَعَنْتُهُ فَقَتَلْتُهُ، فَإِذَا هُوَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ. قَالَ: فَقُلْتُ: [ وَأَيُّ يَدٍ كَفَتَاهُ ] يَكْرَهُ أَنْ يَشْرَبَ فِي إِنَاءٍ مُفَضَّضٍ، وَقَدْ قَتَلَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا أَتَمَّ مِنْهُ، وَيَأْتِي فِي فَضْلِ عَمَّارٍ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا أَتَمَّ مِنْهُ، وَيَأْتِي فِي فَضْلِ عَمَّارٍ.
کلثوم بن جبر بیان کرتے ہیں: ہم ”واسط القصب“ کے مقام پر عبدالاعلیٰ بن عبداللہ بن عامر کے پاس موجود تھے، ان کے پاس ایک صاحب موجود تھے، جن کا نام ابوغادیہ تھا، انہوں نے پینے کے لئے کچھ مانگا، ان کے پاس ایک ایسے برتن میں پانی لایا گیا، جس پر چاندی لگی ہوئی تھی، تو انہوں نے اس میں پینے سے منع کر دیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے آپ کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ میرے بعد کافر (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) گمراہ نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو۔“ ان صاحب نے بتایا کہ ایک شخص فلاں صاحب کو برا کہہ رہا تھا، میں نے کہا: اللہ کی قسم! اگر کسی جنگ کے دوران اللہ تعالیٰ نے مجھے تم پر قابو دے دیا تو پھر دیکھنا، پھر جنگ صفین کا موقع آیا، تو وہ شخص میرے سامنے آ گیا، اس نے زرہ پہنی ہوئی تھی، مجھے زرہ کے درمیان میں سے ایک جگہ کھلی نظر آئی، تو میں نے وہاں نیزہ مار کے اسے قتل کر دیا، وہ شخص عمار بن یاسر تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: یہ بھی عجیب آدمی ہے کہ چاندی لگے ہوئے برتن میں پینے کو مکروہ سمجھتا ہے، اور اس نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو شہید بھی کر دیا۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، یہ روایت انہوں نے معجم کبیر میں بھی نقل کی ہے، جو اس سے زیادہ مکمل ہے اور وہ آگے چل کر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی فضیلت سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12062]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (76/4)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5814، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16257»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12063
وَعَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ خُوَيْلِدٍ الْعَنْبَرِيِّ قَالَ: بَيْنَا أَنَا عِنْدَ مُعَاوِيَةَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلَانِ يَخْتَصِمَانِ فِي رَأْسِ عَمَّارٍ، يَقُولُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا: أَنَا قَتَلْتُهُ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: لِيَطِبْ بِهِ أَحَدُكُمَا نَفْسًا لِصَاحِبِهِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: فَمَا بَالُكَ مَعَنَا؟ قَالَ: إِنَّ أَبِي شَكَانِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَطِعْ أَبَاكَ مَا دَامَ حَيًّا وَلَا تَعْصِهِ"، فَأَنَا مَعَكُمْ وَلَسْتُ أُقَاتِلُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حنظلہ بن خویلد عنبری بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، اسی دوران دو افراد ان کے پاس آئے وہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے سر کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے، ان میں سے ہر ایک کا یہ کہنا تھا: میں نے انہیں شہید کیا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے ساتھی کے مقابلے میں دست بردار ہو جائے، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک باغی گروہ اسے قتل کرے گا۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ ہمارے ساتھ کیوں ہیں؟ تو سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ اللہ نے بتایا: میرے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میری شکایت کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”تمہارا والد جب تک زندہ رہے گا، تم اس کی اطاعت کرتے رہنا اور اس کی نافرمانی نہ کرنا۔“ تو میں آپ لوگوں کے ساتھ آ تو گیا ہوں، لیکن میں نے جنگ میں حصہ نہیں لیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12063]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12063]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (164/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17312، 17324»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12064
وَعَنْ أَبِي غَادِيَةَ قَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ، فَأُخْبِرَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ قَاتِلَهُ وَسَالِبَهُ فِي النَّارِ". فَقِيلَ لِعَمْرٍو: فَإِنَّكَ هُوَ ذَا تُقَاتِلُهُ؟ قَالَ: إِنَّمَا قَالَ:" قَاتِلُهُ وَسَالِبُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ يَخْتَصِمَانِ فِي دَمِ عَمَّارٍ وَسَلَبِهِ، فَقَالَ: خَلِّيَا عَنْهُ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ قَاتِلَ عَمَّارٍ وَسَالِبَهُ فِي النَّارِ"، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

ابوغادیہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، پھر جب سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس (یعنی سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ) کو قتل کرنے والا اور اس کا سامان لینے والا شخص، جہنم میں جائے گا۔“ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: آپ بھی تو ان کے خلاف جنگ کر ہی رہے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمار کے قاتل اور اس کا سامان لینے والے کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے یہ بات منقول ہے کہ دو آدمی سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے قتل اور ان کے سامان کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے، تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا: ان کو چھوڑ دو! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عمار کا قاتل اور اُس کا سامان لینے والا شخص، جہنم میں جائے گا۔“ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12064]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (198/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17322، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5715»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12065
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ عَلِيٍّ قَالَ: فَكَانَ إِذَا شَهِدَ مَشْهَدًا أَوْ رَقِيَ عَلَى أَكَمَةٍ أَوْ هَبَطَ وَادِيًا قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَقُلْتُ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي يَشْكُرَ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ حَتَّى نَسْأَلَهُ عَنْ قَوْلِهِ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ؟ فَانْطَلَقْنَا إِلَيْهِ، فَقُلْنَا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، رَأَيْنَاكَ إِذَا شَهِدْتَ مَشْهَدًا، أَوْ هَبَطْتَ وَادِيًا، أَوْ أَشْرَفْتَ عَلَى أَكَمَةٍ قُلْتَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَهَلْ عَهِدَ إِلَيْكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا فِي ذَلِكَ؟ قَالَ: فَأَعْرَضَ عَنَّا، وَأَلْحَحْنَا عَلَيْهِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَالَ: وَاللَّهِ مَا عَهِدَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهْدًا إِلَّا شَيْئًا عَهِدَهُ إِلَى النَّاسِ، وَلَكِنَّ النَّاسَ وَقَعُوا فِي عُثْمَانَ فَقَتَلُوهُ، فَكَانَ غَيْرِي فِيهِ أَسْوَأَ حَالًا أَوْ فِعْلًا مِنِّي، ثُمَّ إِنِّي رَأَيْتُ أَنِّي أَحَقُّهُمْ بِهَذَا الْأَمْرِ، فَوَثَبْتُ عَلَيْهِ، فَاللَّهُ أَعْلَمُ أَصَبْنَا أَمْ أَخْطَأْنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ.
قیس بن عباد بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، وہ جب بھی کسی جنگ میں حصہ لیتے تھے، یا جب کسی ٹیلے پر چڑھتے تھے، یا کسی نشیبی علاقے میں اُتر رہے ہوتے تھے، تو یہ کہا: کرتے تھے: سبحان اللہ! اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے بنو یشکر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے کہا: تم ہمارے ساتھ امیرالمؤمنین کے پاس چلو! تاکہ ہم ان سے ان کے اس جملے کے بارے میں دریافت کریں کہ اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، راوی کہتے ہیں: ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ہم نے کہا: اے امیرالمؤمنین! ہم نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب آپ جنگ میں حصہ لیتے ہیں، یا جب کسی نشیبی جگہ پر اتر رہے ہوتے ہیں، یا جب کسی ٹیلے پر چڑھ رہے ہوتے ہیں، تو آپ یہ فرماتے ہیں: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، تو کیا اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو کوئی خصوصی تلقین کی ہے؟ راوی کہتے ہیں: انہوں نے ہم سے منہ پھیر لیا، ہم نے ان کی خدمت میں اہتمام سے گزارش کی، جب انہوں نے یہ چیز ملاحظہ فرمائی، تو یہ ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کوئی خصوصی تلقین نہیں کی، وہی امور ہیں، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو تلقین کیے تھے، لیکن جب لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف ہوئے اور انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا، تو میرے علاوہ دوسرے لوگ حالت کے اعتبار سے اور طرز عمل کے اعتبار سے زیادہ برے تھے، پھر میں نے یہ بات دیکھی کہ حکومت کا، میں ان سب سے زیادہ حق دار ہوں، تو میں نے حکومت کو اختیار کر لیا، اب اللہ بہتر جانتا ہے کہ میں نے ٹھیک کیا یا غلط کیا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے وہ خراب حافظے مالک ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12065]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1206)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12066
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ زُودِيٍّ قَالَ: خَطَبَهُمْ عَلِيٌّ، فَقَطَعُوا عَلَيْهِ خُطْبَتَهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا وَهَنْتُ يَوْمَ قُتِلَ عُثْمَانُ، وَضَرَبَ لَهُمْ مَثَلًا كَمَثَلِ ثَلَاثَةِ أَثْوَارٍ [ أَسَدٍ ] اجْتَمَعْنَ فِي أَجَمَةٍ أَسْوَدَ، وَأَحْمَرَ، وَأَبْيَضَ، فَكَانَ الْأُسْدُ إِذَا أَرَادُوا وَاحِدًا مِنْهُمُ اجْتَمَعْنَ عَلَيْهِ، فَامْتَنَعْنَ عَلَيْهِ، فَقَالَ الْأُسْدُ لِلْأَسْوَدِ، وَالْأَحْمَرِ: إِنَّمَا يَفْضَحُنَا وَيُشَهِّرُنَا فِي أَجَمَتِنَا هَذِهِ الْأَبْيَضُ، فَدَعَانِي حَتَّى آكُلَهُ، فَلَوْنُكُمَا عَلَى لَوْنِي، وَلَوْنِي عَلَى لَوْنِكُمَا، فَحَمَلَ عَلَيْهِ الْأَسَدُ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ قَتَلَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلْأَسْوَدِ: إِنَّمَا يَفْضَحُنَا فِي أَجَمَتِنَا هَذِهِ الْأَحْمَرُ، فَدَعْنِي حَتَّى آكُلَهُ، فَلَوْنِي عَلَى لَوْنِكَ، وَلَوْنُكَ عَلَى لَوْنِي، فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَقَتَلَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلْأَسْوَدِ: إِنِّي آكِلُكَ. قَالَ: دَعْنِي أُصَوِّتُ ثَلَاثَةَ أَصْوَاتٍ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ، أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ، أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ، أَلَا إِنَّمَا وَهَنْتُ يَوْمَ قُتِلَ عُثْمَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعُمَيْرٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ وَفِيهِ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعُمَيْرٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ وَفِيهِ خِلَافٌ.
عمیر بن زودی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو خطبہ دیا، پھر اس خطبہ کے دوران لوگوں نے ان کا خطبہ روک دیا تو وہ بولے: جس دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا اس دن میں کمزور ہو گیا تھا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے سامنے مثال بیان کی، جیسے تین بیل ہوتے ہیں اور ایک شیر ہوتا ہے، وہ ایک علاقے میں اکٹھے ہوتے ہیں، ایک بیل سیاہ رنگ کا ہے اور ایک سرخ رنگ کا ہے، ایک سفید رنگ کا ہے، شیر جب ان میں سے کسی پر حملہ کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اکٹھے ہو جاتے ہیں اور اسے روک دیتے ہیں، تو شیر سیاہ اور سرخ بیل سے یہ کہتا ہے: ہمارے اس علاقے میں یہ سفید بیل ہمیں رسوائی کا شکار کر رہا ہے، تو تم لوگ مجھے موقع دو کہ میں اسے کھا لوں، تم دونوں کا رنگ تو میرے جیسا ہے اور میرا رنگ تم دونوں کے رنگ جیسا ہے، پھر شیر اس پر حملہ کر کے اسے کھا لیتا ہے، تھوڑی دیر بعد وہ سیاہ بیل سے کہتا ہے: ہمارے اس علاقے میں یہ سرخ رنگ کا بیل ہمیں رسوائی کا شکار کر رہا ہے، تم مجھے موقع دو کہ میں اسے کھا لیتا ہوں، کیونکہ میرا اور تمہارا رنگ تو ایک جیسا ہے اور تمہارا اور میرا رنگ ایک جیسا ہے، پھر وہ اس بیل پر حملہ کر کے اسے بھی کھا لیتا ہے، پھر وہ سیاہ بیل سے کہتا ہے: اب میں تمہیں کھاؤں گا، تو سیاہ بیل کہتا ہے: تم مجھے موقع دو کہ میں تین مرتبہ بلند آواز میں کچھ کہوں، پھر وہ بیل کہتا ہے: میں اُسی دن کھایا گیا تھا، جس دن سفید بیل کھایا گیا تھا، خبردار! میں اُسی دن کھایا گیا تھا جس دن سفید بیل کھایا گیا تھا، خبردار! میں اسی دن کھایا گیا تھا، جس دن سفید بیل کھایا گیا تھا۔ (پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا): خبردار! میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے دن ہی کمزور ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عمیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مجالد بن سعید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کے بارے میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12066]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (113)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف