الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابٌ فِيمَنْ دَاهَنَ وَسَكَتَ عَنِ الْحَقِّ وَأَهْلِ زَمَانِهِمْ .
جو شخص مداھنت کرے اور حق سے خاموش رہے، اور اس کے اہل زمانہ کا بیان
حدیث نمبر: 12238
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى يُتْرَكُ الْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ وَهُمَا سَيِّدَا أَعْمَالِ أَهْلِ الْبِرِّ؟ قَالَ:" إِذَا أَصَابَكُمْ مَا أَصَابَ بَنِي إِسْرَائِيلَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا أَصَابَ بَنِي إِسْرَائِيلَ؟ قَالَ:" إِذَا دَاهَنَ خِيَارُكُمْ فُجَّارَكُمْ، وَصَارَ الْفِقْهُ فِي شِرَارِكُمْ، وَصَارَ الْمُلْكُ فِي صِغَارِكُمْ، فَعِنْدَ ذَلِكَ تَلْبَسُكُمْ فِتْنَةٌ تَكُرُّونَ وَيُكَرُّ عَلَيْكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ سَيْفٍ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا کب چھوڑیں گے؟ جبکہ یہ دونوں نیکوکار لوگوں کے اعمال کے سردار ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس وقت (چھوڑیں گے) جب تمہیں وہی چیز لاحق ہو گی، جو بنی اسرائیل کو لاحق ہوئی تھی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بنی اسرائیل کو کیا چیز لاحق ہوئی تھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تمہارے بہترین لوگ، تمہارے گنہگار لوگوں کے سامنے مداھنت کریں گے (یعنی جو اُن لوگوں کے من میں ہو گا اس کے برخلاف ظاہر کریں گے) اور علم، تمہارے بدترین لوگوں میں چلا جائے گا اور بادشاہی تمہارے کمسن لوگوں میں چلی جائے گی، تو اُس وقت تمہیں فتنے اپنی لپیٹ میں لے لیں گے، جو حملہ آور ہونے والے ہوں گے اور تم پر حملہ کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمار بن سیف ہے، جسے عجلی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12238]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمار بن سیف ہے، جسے عجلی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12238]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (144)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12239
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ أَقْوَامٌ إِخْوَانُ الْعَلَانِيَةِ أَعْدَاءُ السَّرِيرَةِ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يَكُونُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" بِرَغْبَةِ بَعْضِهِمْ إِلَى بَعْضٍ وَبِرَهْبَةِ بَعْضِهِمْ مِنْ بَعْضٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے، جو ظاہری طور پر بھائی ہوں گے اور باطنی طور پر دشمن ہوں گے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کی وجہ کیا ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیونکہ وہ ایک دوسرے سے رغبت رکھتے ہوں گے اور ایک دوسرے سے ڈرتے بھی ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12239]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12239]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3301) اخرجه احمد فى المسند (235/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21550، وأخرجه مسند البزار برقم: 2650»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12240
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَجِيءُ أَقْوَامٌ فِي آخِرِ الزَّمَانِ تَكُونُ وُجُوهُهُمْ وُجُوهَ الْآدَمِيِّينَ، وَقُلُوبُهُمْ قُلُوبَ الشَّيَاطِينِ، أَمْثَالُ الذِّئَابِ الضَّوَارِي، لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ شَيْءٌ مِنَ الرَّحْمَةِ، سَفَّاكُونَ لِلدِّمَاءِ لَا يَرْعَوْنَ عَنْ قُبْحٍ، إِنْ تَابَعْتَهُمْ وَارَوْكَ، وَإِنْ تَوَارَيْتَ عَنْهُمُ اغْتَابُوكَ، وَإِنْ حَدَّثُوكَ كَذَبُوكَ، وَإِنِ ائْتَمَنْتَهُمْ خَانُوكَ، صَبِيُّهُمْ عَارِمٌ، وَشَابُّهُمْ شَاطِرٌ، وَشَيْخُهُمْ لَا يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا يَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ، الِاعْتِزَازُ بِهِمْ ذُلٌّ، وَطَلَبُ مَا فِي أَيْدِيهِمْ فَقْرٌ، الْحَلِيمُ فِيهِمْ غَاوٍ، وَالْآمِرُ فِيهِمْ بِالْمَعْرُوفِ مُتَّهَمٌ، وَالْمُؤْمِنُ فِيهِمْ مُسْتَضْعَفٌ، وَالْفَاسِقُ فِيهِمْ مُشَرَّفٌ، السُّنَّةُ فِيهِمْ بِدْعَةٌ، وَالْبِدْعَةُ فِيهِمْ سُنَّةٌ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُسَلِّطُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ شِرَارَهُمْ، وَيَدْعُو خِيَارُهُمْ فَلَا يُسْتَجَابُ لَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں عنقریب ایسے لوگ آئیں گے، جن کے چہرے آدمیوں کے چہرے جیسے ہوں گے، اور ان کے دل شیاطین کے دلوں جیسے ہوں گے، وہ چیر پھاڑ کرنے والے بھیڑیوں کی مانند ہوں گے، ان کے دلوں میں کوئی رحمت نہیں ہو گی، وہ بہت زیادہ خون بہانے والے ہوں گے اور کسی قبیح چیز سے نہیں رکیں گے، اگر تم ان کی پیروی کرو گے، تو وہ تمہیں پس پشت ڈال دیں گے اور اگر تم ان سے چھپنے کی کوشش کرو گے، تو وہ تمہاری غیبت کریں گے، اگر وہ تمہارے ساتھ بات چیت کریں گے، تو تمہارے ساتھ جھوٹ بولیں گے، اگر تم انہیں امین بناؤ گے، تو وہ تمہارے ساتھ خیانت کریں گے، ان کے بچے خبیث ہوں گے، ان کے نوجوان شاطر ہوں گے اور بوڑھے نیکی کا حکم نہیں دیں گے اور برائی سے منع نہیں کریں گے، اُن کے حوالے سے عزت حاصل کرنا، درحقیقت ذلت ہو گا اور ان کے پاس، جو (مال وغیرہ) موجود ہے، اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا، غربت ہو گی، ان کے درمیان بردبار شخص گمراہ ہو گا، ان کے درمیان نیکی کا حکم دینے والا شخص تہمت یافتہ ہو گا، ان کے درمیان مؤمن کمزور ہو گا، ان کے درمیان فاسق کو نمایاں حیثیت حاصل ہو گی، ان کے درمیان سنت، بدعت ہو گی اور ان کے درمیان بدعت، سنت ہو گی، اس وقت اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر ان میں سے بدترین لوگوں کو مسلط کر دے گا، پھر ان کے نیک لوگ دعا کریں گے، لیکن وہ قبول نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشاپوری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12240]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشاپوری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (869) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11169)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12241
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا ظَهَرَ الْقَوْلُ وَخُزِنَ الْعَمَلُ وَاخْتَلَفَتِ الْأَلْسُنُ وَتَبَاغَضَتِ الْقُلُوبُ وَقَطَعَ كُلُّ ذِي رَحِمٍ رَحِمَهُ فَعِنْدَ ذَلِكَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب قول ظاہر ہو جائے، اور عمل کو چھپا لیا جائے اور زبانوں میں اختلاف آ جائے اور دل ایک دوسرے سے بغض رکھنے لگیں اور ہر رشتہ دار اپنی رشتہ داری کے حقوق پامال کرنے لگے، تو ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر لعنت کرے گا، انہیں بہرہ کر دے گا اور اُن کی بینائی ختم کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12241]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6170)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12242
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ" يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ هُمْ ذِئَابٌ، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ ذِئْبًا أَكَلَتْهُ الذِّئَابُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ بھیڑیے ہوں گے اور جو شخص بھیٹریا نہیں ہو گا، تو بھیڑیے اُسے کھا لیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12242]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12242]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف