🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابٌ فِيمَنْ دَاهَنَ وَسَكَتَ عَنِ الْحَقِّ وَأَهْلِ زَمَانِهِمْ .
جو شخص مداھنت کرے اور حق سے خاموش رہے، اور اس کے اہل زمانہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12238
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى يُتْرَكُ الْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ وَهُمَا سَيِّدَا أَعْمَالِ أَهْلِ الْبِرِّ؟ قَالَ:" إِذَا أَصَابَكُمْ مَا أَصَابَ بَنِي إِسْرَائِيلَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا أَصَابَ بَنِي إِسْرَائِيلَ؟ قَالَ:" إِذَا دَاهَنَ خِيَارُكُمْ فُجَّارَكُمْ، وَصَارَ الْفِقْهُ فِي شِرَارِكُمْ، وَصَارَ الْمُلْكُ فِي صِغَارِكُمْ، فَعِنْدَ ذَلِكَ تَلْبَسُكُمْ فِتْنَةٌ تَكُرُّونَ وَيُكَرُّ عَلَيْكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ سَيْفٍ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا کب چھوڑیں گے؟ جبکہ یہ دونوں نیکوکار لوگوں کے اعمال کے سردار ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس وقت (چھوڑیں گے) جب تمہیں وہی چیز لاحق ہو گی، جو بنی اسرائیل کو لاحق ہوئی تھی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بنی اسرائیل کو کیا چیز لاحق ہوئی تھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تمہارے بہترین لوگ، تمہارے گنہگار لوگوں کے سامنے مداھنت کریں گے (یعنی جو اُن لوگوں کے من میں ہو گا اس کے برخلاف ظاہر کریں گے) اور علم، تمہارے بدترین لوگوں میں چلا جائے گا اور بادشاہی تمہارے کمسن لوگوں میں چلی جائے گی، تو اُس وقت تمہیں فتنے اپنی لپیٹ میں لے لیں گے، جو حملہ آور ہونے والے ہوں گے اور تم پر حملہ کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمار بن سیف ہے، جسے عجلی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12238]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (144)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12238 in Urdu