🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

83. بَابٌ مِنْهُ فِي فِتْنَةِ الْعَجَمِ .
عجمیوں کے فتنوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12385
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُقَاتِلُونَ قَوْمًا عِرَاضَ الْوُجُوهِ صِغَارَ الْأَعْيُنِ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ، وَكَأَنَّ أَعْيُنَهُمْ حَدَقُ الْجَرَادِ، يَبْتَلِعُونَ الشَّعَرَ، وَيَتَّخِذُونَ الدَّرَقَ، يَرْبُطُونَ خُيُولَهُمْ بِالنَّخْلِ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ ایسی قوم کے ساتھ جنگ کرو گے، جن کے چہرے چوڑے ہوں گے، آنکھیں چھوٹی ہوں گی، ان کے چہرے تہہ والی ڈھالوں کی مانند ہوں گے اور ان کی آنکھیں ٹڈی دل کی طرح ہوں گی، وہ بالوں سے بنے ہوئے جوتے پہنتے ہوں گے اور وہ چمڑے کی ڈھالیں رکھیں گے، اور وہ اپنے گھوڑوں کو کھجور کے درختوں کے ساتھ باندھیں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12385]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3368)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12386
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ: كَأَنِّي بِالتُّرْكِ قَدْ أَتَتْكُمْ عَلَى بَرَاذِينَ مُجَذَّمَةِ الْآذَانِ حَتَّى تَرْبُطَهَا بِشَطِّ الْفُرَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِنْ كَانَ ابْنُ سِيرِينَ سَمِعَ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے تھے: یوں ہے، جیسے ترک تمہارے پاس خچروں پر سوار ہو کر آئیں گے، جن کے کان کٹے ہوئے ہوں گے، یہاں تک کہ دریائے فرات کے کنارے پر وہ انہیں باندھ دیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اگر ابن سیرین نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12386]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8859)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12387
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْعَامِرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا رَأَيْتُمْ قَوْمًا - أَوْ أَتَاكُمْ قَوْمٌ - فُطْحُ الْوُجُوهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یزید بن معاویہ عامری بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا؟ جب تم ایسی قوم کو دیکھو گے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تمہارے پاس ایسی قوم آئے گی، جن کے چہرے چپٹے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12387]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9186)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12388
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدَّيْلِيِّ قَالَ: أَسْلَمْتُ أَنَا وَزُرْعَةُ بْنُ ضَمْرَةَ مَعَ الْأَشْعَرِيِّ، فَلَقِينَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو. قَالَ: فَجَلَسْتُ عَنْ يَمِينِهِ وَجَلَسَ زُرْعَةُ عَنْ يَسَارِهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: يُوشِكُ أَنْ لَا يَبْقَى فِي أَرْضِ الْعَرَبِ مِنَ الْعَجَمِ إِلَّا قَتِيلٌ أَوْ أَسِيرٌ يَحْكُمُ فِي دَمِهِ. فَقَالَ لَهُ زُرْعَةُ بْنُ ضَمْرَةَ: أَيَظْهَرُ الْمُشْرِكُونَ عَلَى أَهْلِ الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ عَلَى ذِي الْخَلَصَةِ بِنَاءً أَوْ بَيْتًا كَانَ يُسَمَّى فِي الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ: فَذَكَرْتُ لِعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَوْلَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، فَقَالَ عُمَرُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ. قَالَ: فَخَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ مَنْصُورِينَ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ". قَالَ: فَذَكَرْنَا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: صَدَقَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا جَاءَ ذَاكَ كَانَ الَّذِي قُلْتُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ أَبِي سَعِيدٍ فَإِنْ كَانَ هُوَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ فَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواسود دیلی بیان کرتے ہیں: میں نے اور زرعہ بن ضمرہ نے اشعری کے ہمراہ اسلام قبول کیا، ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے ہوئی، راوی کہتے ہیں: میں ان کے دائیں طرف بیٹھ گیا اور زرعہ ان کی بائیں طرف بیٹھ گئے، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عنقریب عرب کی سرزمین پر عجمیوں میں سے کوئی شخص باقی نہیں رہے گا، صرف کوئی مقتول ہو گا یا کوئی قیدی ہو گا، جس کے خون کا فیصلہ دیا جانا ہو گا“ تو زرعہ بن ضمرہ نے ان سے کہا: کیا مشرکین اہل اسلام پر غالب آ جائیں گے؟ انہوں نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کس سے ہے؟ اس نے بتایا: بنو عامر بن صعصہ سے، جنہوں نے ذی خلصہ بنایا تھا، اس گھر یا تعمیر کو زمانہ جاہلیت میں یہ نام دیا گیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کا قول نقل کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ فرمایا: عبداللہ بن عمرو جو کہتا ہے وہ اس کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہو گا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر جمعہ کے دن انہوں نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: ”میری امت کا ایک گروہ مسلسل حق پر گامزن رہے گا، اُن کی مدد کی جاتی رہے گی، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا قول ذکر کیا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، جب یہ صورت حال ہو جائے گی تو پھر وہی ہو گا، جو میں نے بیان کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ کی نے اپنے استاد ابوسعید کے حوالے سے نقل کی ہے، اگر تو یہ بنو ہاشم سے نسبت ولاء رکھتا ہے، تو پھر اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12388]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8696، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7413»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں