🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12530
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَرَجْتُ إِلَيْكُمْ وَقَدْ بُيِّنَتْ لِي لَيْلَةُ الْقَدْرِ وَمَسِيحُ الضَّلَالَةِ، فَكَانَ تَلَاحٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ بِسُدَّةِ الْمَسْجِدِ، فَأَتَيْتُهُمَا لِأَحْجِزَ بَيْنَهُمَا فَأُنْسِيتُهَا، وَسَأَشْدُو لَكُمْ مِنْهَا، أَمَّا لَيْلَةُ الْقَدْرِ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، وَأَمَّا مَسِيحُ الضَّلَالَةِ فَإِنَّهُ أَعْوَرُ الْعَيْنِ، أَجْلَى الْجَبْهَةِ، عَرِيضُ النَّحْرِ، فِيهِ دَفَأٌ كَأَنَّهُ قَطَنُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَضُرُّنِي شَبَهُهُ؟ قَالَ:" لَا، أَنْتَ امْرُؤٌ مُسْلِمٌ وَهُوَ امْرُؤٌ كَافِرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ الْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ.
ان کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نکل کر تمہارے پاس آیا، مجھے لیلۃ القدر کے بارے میں اور گمراہی والے دجال کے بارے میں بتایا گیا تھا، تو مسجد کے دروازے کے پاس دو آدمی جھگڑا کر رہے تھے، میں ان دونوں کے پاس آیا تاکہ ان کا جھگڑا ختم کروں، تو مجھے یہ دونوں چیزیں بھلا دی گئیں، البتہ میں ان میں سے تھوڑی سی چیز تمہارے سامنے ذکر کرتا ہوں، جہاں تک شب قدر کا تعلق ہے، تو تم اسے آخری عشرے میں تلاش کرو اور جہاں تک دجال کا تعلق ہے، تو وہ کانا ہو گا اس کا ماتھا صاف ہو گا (یعنی اس کے آگے کے بال نہیں ہوں گے) اس کی پیشانی چوڑی ہو گی، اس میں آگے کی طرف جھکنا ہو گا، وہ قطن بن عبدالعزیٰ سے مشابہت رکھتا ہو گا، اُن صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کے ساتھ مشابہت رکھنا کیا مجھے نقصان پہنچائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں، تم ایک مسلمان شخص ہو اور وہ کافر شخص ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں آگے چل کے سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12530]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7845، وأخرجه فتح الباري برقم: 6440، 6712»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12531
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا لِبَعْضِ حَاجَتِهِ ثُمَّ خَرَجَ، فَشَكَتْ إِلَيْهِ الْحَاجَةَ، فَقَالَ:" كَيْفَ بِكُمْ إِذَا ابْتُلِيتُمْ بِعَبْدٍ قَدْ سُخِّرَتْ لَهُ أَنْهَارُ الْأَرْضِ وَثِمَارُهَا؟ فَمَنِ اتَّبَعَهُ أَطْعَمَهُ وَأَكْفَرَهُ، وَمَنْ عَصَاهُ حَرَمَهُ وَمَنَعَهُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْجَارِيَةَ لَتَجْلِسُ عِنْدَ التَّنُّورِ سَاعَةً لِخُبْزِهَا فَأَكَادُ أَفْتَتِنُ فِي صَلَاتِي، فَكَيْفَ بِنَا إِذَا كَانَ ذَلِكَ؟ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يَعْصِمُ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَئِذٍ بِمَا عَصَمَ بِهِ الْمَلَائِكَةَ مِنَ التَّسْبِيحِ، إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٍ وَغَيْرِ كَاتِبٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے سلسلے میں ان کے ہاں تشریف لائے، پھر آپ تشریف لے گئے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے فاقہ کشی کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا کہ جب تمہیں ایک ایسے بندے کے حوالے سے آزمائش میں مبتلاء کیا جائے گا کہ جس کے لئے زمین کی نہریں اور زمین کے پھل مسخر کر دیے جائیں گے، جو شخص اس کی پیروی کرے گا وہ اسے کھانے کے لئے دے گا اور اسے کافر بنا دے گا، اور جو شخص اس کی نافرمانی کرے گا، وہ اسے محروم رکھے گا اور روک دے گا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کنیز تنور کے پاس گھڑی بھر کے لئے بیٹھتی ہے، تاکہ روٹی لگائے، تو اسی دوران (بھوک کی شدت کی وجہ سے) میں اپنی نماز کے حوالے سے آزمائش کا شکار ہو جاتی ہوں، تو جب اس طرح کی صورت حال ہو گی، اس وقت ہمارا کیا بنے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وقت اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو اس چیز کے حوالے سے بچا لے گا، جس کے حوالے سے فرشتے بچے ہوئے ہیں، اور وہ تسبیح ہے، دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا، جسے ہر مومن پڑھ سکے گا، خواہ وہ پڑھا لکھا ہو یا پڑھا لکھا نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12531]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12532
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي لَمْ أَجْمَعْكُمْ لِخَبَرٍ جَاءَ مِنَ السَّمَاءِ". فَذَكَرَ حَدِيثَ الْجَسَّاسَةِ وَزَادَ فِيهِ" هُوَ الْمَسِيحُ تُطْوَى لَهُ الْأَرْضُ فِي أَرْبَعِينَ يَوْمًا إِلَّا مَا كَانَ مِنْ طَيْبَةَ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَطَيْبَةُ الْمَدِينَةُ، مَا بَابٍ مِنْ أَبْوَابِهَا إِلَّا عَلَيْهِ مَلَكٌ مُصْلِتٌ سَيْفَهُ يَمْنَعُهُ، وَبِمَكَّةَ مِثْلُ ذَلِكَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میں نے تمہیں اس لئے جمع نہیں کیا کہ آسمان سے کوئی خبر آئی ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے جساسہ والی روایت ذکر کی اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کے: ”وہ دجال ہو گا جس کے لئے زمین کو لپیٹ دیا جائے گا، وہ چالیس دن میں (پوری زمین کا چکر لگا لے گا) البتہ وہ طیبہ میں نہیں آ سکے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طیبہ سے مراد مدینہ منورہ ہے۔ اس کے ہر دروازے پر فرشتہ تلوار سونت کر کھڑا ہوا ہو گا، جو اسے (یعنی دجال کو) اندر داخل ہونے نہیں دے گا، اور مکہ میں بھی اسی طرح ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12532]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2164)»

الحكم على الحديث:
رجال أحدهما رجال الصحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12533
وَعَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو سَعِيدٍ: هَلْ تُقِرُّ الْخَوَارِجُ بِالدَّجَّالِ؟ فَقُلْتُ لَا، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي خَاتَمُ أَلْفِ نَبِيٍّ أَوْ أَكْثَرَ، مَا بُعِثَ نَبِيٌّ يُتَّبَعُ إِلَّا حَذَّرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ، وَإِنِّي قَدْ بُيِّنَ لِي فِي أَمْرِهِ مَا لَمْ يُبَيَّنْ لِأَحَدٍ، وَإِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، وَعَيْنُهُ الْيُمْنَى عَوْرَاءُ جَاحِظَةٌ لَا تَخْفَى كَأَنَّهَا نُخَاعَةٌ فِي حَائِطٍ مُجَصَّصٍ، وَعَيْنُهُ الْيُسْرَى كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، مَعَهُ مِنْ كُلِّ لِسَانٍ، وَمَعَهُ صُورَةُ الْجَنَّةِ خَضْرَاءُ يَجْرِي فِيهَا الْمَاءُ وَصُورَةُ النَّارِ سَوْدَاءُ تُدَاخِّنُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ وَقَالَ فِي أُخْرَى: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
ابووداک بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: کیا خوارج دجال (کے آنے) کا اقرار کرتے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں۔ انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں ایک ہزار یا اس سے زیادہ (یہ شک راوی کو ہے) انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں، جس بھی نبی کو پیدا کیا گیا، جس کی پیروی کی گئی، تو اس (نبی) نے اپنی امت کو دجال سے ڈرایا ہے، اور میرے لئے اس کے حوالے سے ایک ایسی چیز کو واضح کیا گیا ہے، جو کسی اور نبی کے لئے واضح نہیں کی گئی، وہ (یعنی دجال) کانا ہو گا اور تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے۔ اس کی دائیں آنکھ کانی ہو گی اور وہ ابھری ہوئی ہو گی جو چھپے گی نہیں، وہ دیوار پر موجود بلغم کی طرح ہو گی۔ اس کی بائیں آنکھ یوں ہو گی جیسے چمکتا ہوا ستارہ ہے۔ اس کے ساتھ ہر زبان ہو گی (یعنی ہر زبان کے ماننے والے ہوں گے یا اسے ہر زبان آتی ہو گی) اس کے ساتھ جنت کی شکل کی چیز ہو گی جو سرسبز ہو گی، جس میں پانی چل رہا ہو گا، اور جہنم کی شکل کی چیز ہو گی جو سیاہ ہو گی، جس میں دھواں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ایک روایت کے مطابق ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے یہ کہا: ہے کہ یہ قومی نہیں ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12533]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (79/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12534
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَنْزِلُ الدَّجَّالُ فِي هَذِهِ السَّبْخَةِ بِمَرِّ قَنَاةَ، فَيَكُونُ أَكْثَرَ مَنْ يَخْرُجُ إِلَيْهِ النِّسَاءُ، حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيَرْجِعُ إِلَى حَمِيمِهِ وَإِلَى أُمِّهِ وَابْنَتِهِ وَأُخْتِهِ وَعَمَّتِهِ فَيُوثِقُهَا رِبَاطًا مَخَافَةَ أَنْ تَخْرُجَ إِلَيْهِ، ثُمَّ يُسَلِّطُ اللَّهُ الْمُسْلِمِينَ عَلَيْهِ فَيَقْتُلُونَهُ وَيَقْتُلُونَ شِيعَتَهُ، حَتَّى إِنَّ الْيَهُودِيَّ لَيَخْتَبِئُ تَحْتَ الشَّجَرَةِ أَوِ الْحَجَرِ فَيَقُولُ الْحَجَرُ أَوِ الشَّجَرَةُ لِلْمُسْلِمِ: هَذَا يَهُودِيٌّ تَحْتِي فَاقْتُلْهُ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال مرقناة“ کے مقام پر اس شوریدہ زمین پر پڑاؤ کرے گا، اس کے پاس نکل کر جانے والوں میں اکثریت عورتوں کی ہو گی، یہاں تک کہ ایک شخص اپنے قریبی شخص یا اپنی ماں یا اپنی بیٹی یا اپنی بہن یا اپنی پھوپھی کے پاس آئے گا، اور اسے باندھ دے گا، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں وہ نکل کر اس (دجال) کے پاس نہ چلی جائے، پھر اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اس پر غلبہ عطا کرے گا، اور مسلمان اسے اور اس کے ساتھیوں کو قتل کر دیں گے، یہاں تک کہ کوئی یہودی کسی درخت کے یا پتھر کے پیچھے چھپے گا، تو وہ پتھر یا درخت، مسلمان سے کہیں گے: یہ یہودی میرے پیچھے موجود ہے، تم اسے قتل کر دو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13197) اخرجه احمد فى المسند (5353)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5330»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12535
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بَيْنَ ظَهَرَانَيْ أَصْحَابِهِ يَقُولُ:" أُحَذِّرُكُمُ الْمَسِيحَ وَأُنْذِرُكُمُوهُ، وَكُلُّ نَبِيٍّ قَدْ حَذَّرَهُ قَوْمَهُ، وَهُوَ فِيكُمْ أَيَّتُهَا الْأُمَّةُ، وَسَأَحْكِي لَكُمْ مِنْ نَعْتِهِ مَا لَمْ تَحْكِ الْأَنْبِيَاءُ قَبْلِي لِقَوْمِهِمْ، يَكُونُ قَبْلَ خُرُوجِهِ سُنُونَ خَمْسٌ جُدْبٌ حَتَّى يَهْلِكَ كُلُّ ذِي حَافِرٍ". فَنَادَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَبِمَ يَعِيشُ الْمُؤْمِنُونَ؟ قَالَ:" بِمَا يَعِيشُ بِهِ الْمَلَائِكَةُ. وَهُوَ أَعْوَرُ، وَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْوَرَ، بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٍ وَغَيْرِ كَاتِبٍ، أَكْثَرُ مَنْ يَتَّبِعُهُ الْيَهُودُ وَالنِّسَاءُ وَالْأَعْرَابُ، تَرَوْنَ السَّمَاءَ تُمْطِرُ وَهِيَ لَا تُمْطِرُ وَالْأَرْضَ تُنْبِتُ وَهِيَ لَا تُنْبِتُ، وَيَقُولُ لِلْأَعْرَابِ: مَا تَبْغُونَ مِنِّي؟ أَلَمْ أُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَأُحْيِي لَكُمْ أَنْعَامَكُمْ شَاخِصَةً ذُرَاهَا خَارِجَةً خَوَاصِرُهَا دَارَّةً أَلْبَانُهَا؟ وَتُبْعَثُ مَعَهُ الشَّيَاطِينُ عَلَى صُورَةِ مَنْ مَاتَ مِنَ الْآبَاءِ وَالْإِخْوَانِ وَالْمَعَارِفِ، فَيَأْتِي أَحَدُهُمْ إِلَى أَبِيهِ وَأَخِيهِ وَذِي رَحِمِهِ فَيَقُولُ: أَلَسْتَ فُلَانًا؟ أَلَسْتَ تَعْرِفُنِي؟ هُوَ رَبُّكَ فَاتَّبِعْهُ، يُعَمَّرُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، السَّنَةُ كَالشَّهْرِ، وَالشَّهْرُ كَالْجُمُعَةِ، وَالْجُمُعَةُ كَالْيَوْمِ، وَالْيَوْمُ كَالسَّاعَةِ، وَالسَّاعَةُ كَاحْتِرَاقِ السَّعْفَةِ فِي النَّارِ، يَرِدُ كُلَّ مَنْهَلٍ إِلَّا الْمَسْجِدَيْنِ". ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ فَسَمِعَ بُكَاءَ النَّاسِ وَشَهِيقَهُمْ، فَرَجَعَ فَقَامَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ فَقَالَ:" أَبْشِرُوا، فَإِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا فِيكُمْ فَاللَّهُ كَافِيكُمْ وَرَسُولُهُ، وَإِنْ يَخْرُجْ بَعْدِي فَاللَّهُ خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَلَا يَحْتَمِلُ مُخَالَفَتَهُ لِلْأَحَادِيثِ الصَّحِيحَةِ إِنَّهُ يَلْبَثُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا وَفِي هَذَا أَرْبَعِينَ سَنَةً، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اصحاب کے درمیان یہ ارشاد فرماتے ہوے سنا: ”میں تمہیں دجال سے بچنے کی تلقین کر رہا ہوں اور تمہیں اس سے ڈرا رہا ہوں، ہر نبی نے اپنی قوم کو اس سے بچنے کی تلقین کی ہے، اور اے امت وہ تمہارے درمیان رونما ہو گا، اور میں تمہارے سامنے اس کے حلیے میں سے ایک ایسی چیز بیان کر دوں گا، جو دیگر انبیاء نے اپنی اقوام کے سامنے بیان نہیں کی، اس کے نکلنے سے پہلے خشک سالی کے پانچ سال ہوں گے، یہاں تک کہ ہر جانور مر جائے گا، ایک شخص نے بلند آواز میں آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! تو مومنین کیسے زندہ رہیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس چیز (یعنی ذکر اذکار) کے ذریعے، جس کے ذریعے فرشتے زندہ رہتے ہیں، دجال کانا ہو گا، اور اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے، دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا؟ جسے ہر مومن پڑھ سکے گا، خواہ وہ پڑھا لکھا ہو یا پڑھا لکھا نہ ہو، دجال کے پیروکاروں میں اکثریت یہودیوں عورتوں اور دیہاتیوں کی ہو گی، تم لوگ آسمان کو دیکھو گے کہ وہ بارش نازل کر رہا ہے، حالانکہ بارش نازل نہیں ہو رہی ہو گی، تم زمین کو دیکھو گے کہ وہ نباتات اگا رہی ہے، حالانکہ وہ نباتات نہیں اگا رہی ہو گی، دجال دیہاتیوں سے کہے گا: تم مجھ سے کیا چاہتے ہو؟ کیا میں نے تم پر آسمان سے موسلا دھار بارش نازل نہیں کی ہے؟ کیا میں نے تمہارے لے تمہارے جانوروں کو زندہ نہیں کر دیا کہ وہ صحت مند ہو چکے ہیں اور ان کے دودھ زیادہ ہو چکے ہیں؟ پھر دجال کے ساتھ کچھ شیاطین کو بھیجا جائے گا، جو لوگوں کے مرے ہوئے آباؤ اجداد، بھائیوں اور رشتے داروں کی شکل و صورت والے ہوں گے، لوگوں میں سے کوئی ایک شخص رشتہ دار کے پاس آئے گا، اور کہے گا: کیا تم فلاں نہیں ہو، کیا تم مجھے پہچانتے نہیں ہو؟ یہ تمہارا پروردگار ہے، تم اس کی پیروی کرو، دجال چالیس سال تک رہے گا جس میں ایک سال مہینے کی مانند ہو گا، اور مہینہ ہفتے کی مانند ہو گا، اور ہفتہ دن کی مانند ہو گا، اور دن گھڑی کی مانند ہو گا، اور گھڑی آگ میں کھجور کی شاخ جلنے کی مانند ہو گی، وہ ہر جگہ تک پہنچ جائے گا، صرف دو مسجدوں تک نہیں پہنچے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے آپ وضو کرنے لگے، آپ نے لوگوں کی چیخ و پکار کی آواز سنی، آپ واپس تشریف لائے اور لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ خوشخبری حاصل کرو کہ اگر وہ نکلا اور اس وقت میں تمہارے درمیان موجود ہوا تو اللہ اور اس کا رسول تمہارے لئے کفایت کرنے والے ہوں گے، اور اگر وہ میرے بعد نکلا تو میرے بعد ہر مسلمان کا اللہ تعالیٰ نگہبان ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اس کا صحیح احادیث کے برخلاف نقل کرنا معتبر نہیں ہو گا، کیونکہ اُن میں یہ مذکور ہے کہ وہ زمین میں چالیس دن تک رہے گا، اور اس میں یہ مذکور ہے کہ یہ چالیس سال تک رہے گا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12535]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (169/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12536
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَخَاتَمُ أَلْفِ نَبِيٍّ أَوْ أَكْثَرَ، وَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْهُمْ نَبِيٌّ إِلَّا قَدْ أَنْذَرَ قَوْمَهُ الدَّجَّالَ، وَإِنَّهُ قَدْ يَتَبَيَّنْ لِي مَا لَمْ يَتَبَيَّنْ لِأَحَدٍ مِنْهُمْ، إِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَفِيهِ تَوْثِيقٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ایک ہزار (راوی کو شک ہے) اس سے زیادہ انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں اور ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے، اور میرے سامنے ایک ایسی چیز واضح ہوئی ہے، جو ان انبیاء میں سے کسی کے سامنے واضح نہیں ہوئی، دجال کانا ہو گا اور تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12536]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3380)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12537
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ الدَّجَّالَ، فَقَالَ:" إِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا فِيكُمْ فَأَنَا حَجِيجُكُمْ، وَإِنْ يَخْرُجْ وَلَسْتُ فِيكُمْ فَكُلُّ امْرِئٍ حَجِيجُ نَفْسِهِ وَاللَّهُ خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
جبیر بن نفیر نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ اس وقت نکلا جب میں تمہارے درمیان موجود ہوا تو میں تمہارے لے رکاوٹ بن جاؤں گا، اور اگر وہ اس وقت نکلا جب میں تمہارے درمیان موجود نہ ہوا، تو ہر بندہ اپنی حفاظت خود کرے گا، اور اللہ تعالیٰ میری جگہ ہر مسلمان کا نگہبان ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے۔ اس کی توثیق کی گئی ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12537]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3381)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2937، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2240، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4321، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4075، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17177، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8555»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12538
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدَّجَّالِ قَالَ: أَحْسَبُهُ قَالَ:" يَخْرُجُ مِنْ نَحْوِ الْمَشْرِقِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے بارے میں دریافت کیا گیا: راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ مشرق کی طرف سے نکلے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12538]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3383)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12539
وَعَنِ الْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ثُمَّ أُنْسِيتُهَا، وَرَأَيْتُ مَسِيحَ الضَّلَالَةِ، فَإِذَا رَجُلَانِ فِي أَنْدَرِ فُلَانٍ يَتَلَاحَيَانِ فَحَجَزْتُ بَيْنَهُمَا فَأُنْسِيتُهَا، فَاطْلُبُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، وَأَمَّا مَسِيحُ الضَّلَالَةِ فَرَجُلٌ أَجْلَى الْجَبْهَةِ، مَمْسُوحُ الْعَيْنِ الْيُسْرَى، عَرِيضُ النَّحْرِ كَأَنَّهُ عَبْدُ الْعُزَّى بْنُ قَطَنٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ بِنَحْوِهِ.
سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے شب قدر دکھائی گئی پھر وہ مجھے بھلا دی گئی ہے، میں نے دجال کو دیکھا، پھر دو آدمی فلاں جگہ پر لڑائی کر رہے تھے، میں ان دونوں کے درمیان لڑائی ختم کروانے لگا، اسی دوران وہ چیز مجھے بھلا دی گئی، تو تم شب قدر کو آخری عشرے میں تلاش کرو، جہاں تک دجال کا تعلق ہے، تو وہ ایک ایسا شخص ہے، جس کی پیشانی روشن ہو گی (یعنی اس کے آگے کے بال اڑے ہوئے ہوں گے) اس کی بائیں آنکھ نہیں ہو گی، اس کی گردن چوڑی ہو گی، وہ عبدالعزیٰ بن قطن سے مشابہت رکھتا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے، جو اس کی مانند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12539]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3384) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (334/18)، أخرجه مسند البزار برقم: 3698، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2372/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں