🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيَاءِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُلَاحَاةِ
حیاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، اور لرائی جھگڑا کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12704
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَدْخُلُ بَيْتِي الَّذِي فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي فَأَضَعُ ثَوْبِي فَأَقُولُ: إِنَّمَا هُوَ زَوْجِي وَأَبِي، فَلَمَّا دُفِنَ عُمَرُ مَعَهُمْ، فَوَاللَّهِ مَا دَخَلْتُهُ إِلَّا وَأَنَا مَشْدُودَةٌ عَلَيَّ ثِيَابِي حَيَاءً مِنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اس گھر (یعنی حجرہ) میں داخل ہو جاتی تھی، جس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (کی قبریں تھیں) اور میں اپنے سر سے چادر اتار دیتی تھی، میں یہ سمجھتی تھی کہ یہ میرے شوہر ہیں، اور یہ میرے والد ہیں، جب ان کے ساتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی دفن کر دیا گیا، تو اللہ کی قسم! میں جب بھی اس حصے میں داخل ہوتی تھی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حیاء کی وجہ سے چادر لے کے رکھتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12704]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (202/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12705
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ حَيَاءً مِنَ الْعَذْرَاءِ فِي خِدْرِهَا، وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عَرَفْنَاهُ فِي وَجْهِهِ.
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَيَاءُ خَيْرٌ كُلُّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْمُقَدَّمِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردہ نشین کنواری لڑکیوں سے زیادہ شرمیلے تھے، جب آپ کسی چیز کو ناپسند کرتے تھے تو آپ کے چہرے سے ہمیں اس کا اندازہ ہو جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حیاء مکمل بھلائی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمر مقدمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12705]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1968)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7182»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12706
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ، وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ، وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَجَمَاعَةٌ، وَكَذَّبَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں جائے گا، اور بدزبانی (یا بے حیائی) جفا کا حصہ ہے اور جفا جہنم میں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ بن ابونعیم ہے، جسے ابوحاتم اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور یحیی بن معین نے اسے جھوٹا قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12706]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (178/18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8602»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12707
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذُكِرَ عِنْدَهُ الْحَيَاءَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْحَيَاءُ مِنَ الدِّينِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَلْ هُوَ الدِّينُ كُلُّهُ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْحَيَاءَ وَالْعَفَافَ وَالْعِيَّ - عِيَّ اللِّسَانِ لَا عِيَّ الْقَلْبِ - وَالْعَمَلَ مِنَ الْإِيمَانِ، وَإِنَّهُنَّ يَزِدْنَ فِي الْآخِرَةِ، وَيَنْقُصْنَ مِنَ الدُّنْيَا، وَلَمَا يَزِدْنَ فِي الدُّنْيَا، وَإِنَّ الشُّحَّ وَالْبَذَاءَ مِنَ النِّفَاقِ وَإِنَّهُنَّ يَزِدْنَ فِي الدُّنْيَا وَيَنْقُصْنَ مِنَ الْآخِرَةِ، وَلَمَا يَنْقُصْنَ فِي الْآخِرَةِ أَكْثَرُ مِمَّا يَزِدْنَ فِي الدُّنْيَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سَوَّارٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا قره بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ کے سامنے حیاء کا ذکر کیا گیا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا حیاء دین کا حصہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ وہ ساری کی ساری دین ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حیاء، پاکدامنی، عاجز ہونا، یہاں زبان کا عاجز ہونا مراد ہے، دل کا عاجز ہونا مراد نہیں ہے، اور عمل ایمان کا حصہ ہیں، اور یہ آخرت میں زیادہ ہوں گے، اور دنیا میں کم ہوں گے یہ دنیا میں زیادہ نہیں ہوں گے، اور بخل اور بدزبانی (یا بے حیائی) نفاق کا حصہ ہے، یہ دنیا میں زیادہ ہوں گے، تو آخرت میں کمی کر دیں گے، اور یہ دنیا میں جتنے زیادہ ہوں گے، آخرت میں اس سے زیادہ کمی کریں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سوار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12707]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12708
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَائِشَةُ لَوْ كَانَ الْحَيَاءُ رَجُلًا كَانَ رَجُلًا صَالِحًا [ وَلَوْ كَانَ الْبُذَاءُ رَجُلًا لَكَانَ رَجُلَ سُوءٍ ] ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! حیاء اگر کسی انسان کی شکل میں ہوتی تو وہ ایک نیک شخص ہوتا اور بے حیائی کسی انسان کی شکل میں ہوتی تو وہ ایک برا شخص ہوتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (674) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (333)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 645»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12709
وَعَنْ دَاوُدَ بْنِ مُصْعَبٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، فَاسْتَقْبَلْنَا النَّاسَ قَدِ انْصَرَفُوا مِنَ الْجُمُعَةِ، فَدَخَلَ دَارًا وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"مَنْ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ النَّاسِ، لَا يَسْتَحْيِي مِنَ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثٌ فِي الْحَيَاءِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ.
داؤد بن مصعب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، ہم لوگوں کے سامنے آئے جو جمعہ پڑھ کے واپس آ رہے تھے، پھر وہ اپنے گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص لوگوں سے حیاء نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ سے بھی حیاء نہیں کرتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس روایت کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس سے پہلے کتاب الایمان میں حیاء کے بارے میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12709]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7155»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12710
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنْ كَانَ أَوَّلُ مَا عَهِدَ إِلَيَّ فِيهِ رَبِّي، وَنَهَانِي عَنْهُ بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ وَشُرْبِ الْخَمْرِ، لَمُلَاحَاةَ الرِّجَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”بتوں کی عبادت اور شراب نوشی کے بعد، میرے پروردگار نے مجھے سب سے پہلے جس چیز کے بارے میں تلقین کی اور جس سے منع کیا، وہ لوگوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن متوکل ہے، اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12710]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں