🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. بَابٌ
(بلا عنوان)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12711
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى: إِذَا لَمْ تَسْتَحِ فَافْعَلْ مَا شِئْتَ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں نے پہلے انبیاء کے کلام میں سے جو چیز پائی ہے۔ اس میں یہ بات بھی ہے کہ جب تم حیاء نہیں کرتے تو پھر تم جو چاہو کرو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12711]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2028) اخرجه احمد فى المسند (383/5)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5769، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4797، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4183، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16658»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12712
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنَّ آخِرَ مَا تَعَلَّقَ بِهِ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”پہلے انبیاء کے کلام میں سے زمانہ جاہلیت کے لوگ جس آخری بات کے ساتھ متعلق تھے (وہ یہ ہے:)۔۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12712]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (405/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12713
وَعَنْ أُمِّ الطُّفَيْلِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ يُقَالُ: إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ: إِذَا لَمْ تَسْتَحِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ ام طفیل رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”یہ بات کہی جاتی ہے کہ لوگوں نے نبوت کے کلام میں سے جو چیز پائی ہے (اس میں ایک یہ بات بھی ہے) کہ جب تم حیاء نہیں کرتے تو تم جو چاہو کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12713]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12714
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ أَنَّهُ مَرَّ وَصَاحِبٌ لَهُ، وَفِتْيَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ قَدْ حَلُّوا أُزُرَهُمْ فَجَعَلُوهَا مَخَارِيقَ، يَجْتَلِدُونَ بِهَا وَهُمْ عُرَاةٌ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَلَمَّا مَرَرْنَا بِهِمْ قَالُوا: إِنَّ هَؤُلَاءِ قِسِّيسُونَ فَدَعُوهُمْ. ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ عَلَيْهِمْ، فَلَمَّا أَبْصَرُوهُ تَبَدَّدُوا، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُغْضَبًا حَتَّى دَخَلَ، وَكُنْتُ وَرَاءَ الْحُجْرَةِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" سُبْحَانَ اللَّهِ، لَا مِنَ اللَّهِ اسْتَحْيَوْا، وَلَا مِنْ رَسُولِهِ اسْتَتَرُوا". وَأُمُّ أَيْمَنَ عِنْدَهُ تَقُولُ: اسْتَغْفِرْ لَهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَبِلَأْيٍ مَا اسْتَغْفَرَ لَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ -: فَبِأَبِي مَا اسْتَغْفَرَ لَهُمْ.
وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ وہ اور ان کے ساتھی گزرے، قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوانوں نے اپنے تہبند اتارے ہوئے تھے اور ان کے کوڑے بنائے ہوئے تھے اور وہ ایک دوسرے کو مار رہے تھے، اور وہ لوگ برہنہ تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہم ان کے پاس سے گزرے تو انہوں نے کہا: یہ نیک لوگ ہیں، انہیں رہنے دو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس سے گزرے، جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ منتشر ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب واپس تشریف لائے، تو آپ غصے کے عالم میں تھے، آپ اندر داخل ہوئے، میں حجرے کے باہر ہی تھا، میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، ان لوگوں نے نہ اللہ سے حیاء کی ہے اور نہ اس کے رسول سے پردہ کیا۔“ اس وقت سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں اور یہ کہہ رہی تھیں یا رسول اللہ! آپ ان کے لئے دعائے مغفرت کیجئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی مشکل سے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اپنے باپ کی قسم ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعائے مغفرت نہیں کی۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، اور امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12714]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3029) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1540) اخرجه احمد فى المسند (191/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17259، وأخرجه مسند البزار برقم: 3785»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں