🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ
اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12803
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُودٌ فَقَالَ:
" لَوْ أَعْلَمُ تَنْظُرُنِي لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ". أَوْ نَحْوَ هَذَا.
هَذَا رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو حَاتِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں جھانکا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں لکڑی موجود تھی، آپ نے ارشاد فرمایا: اگر مجھے پتہ ہوتا کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو، تو میں نے یہ تمہاری آنکھ میں چبھود دینی تھی۔ راوی کہتے ہیں: یا شاید اس کی مانند کوئی کلمہ آپ نے ارشاد فرمایا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن ابراہیم ابوحاتم ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12803]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2009)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12804
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَيُّمَا رَجُلٍ كَشَفَ سِتْرًا، فَأَدْخَلَ بَصَرَهُ قَبْلَ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ، فَقَدْ أَتَى حَدًّا لَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَأْتِيَهُ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا فَقَأَ عَيْنَهُ لَهَدَرَتْ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى بَابٍ لَا سِتْرَ لَهُ، فَرَأَى عَوْرَةً، فَلَا خَطِيئَةَ عَلَيْهِ، إِنَّمَا الْخَطِيئَةُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ".
قُلْتُ: عَزَاهُ إِلَى التِّرْمِذِيِّ وَلَمْ أَجِدْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص پردہ ہٹا کر اپنی نگاہ (گھر کے اندر) داخل کرے، اس سے پہلے کہ اسے اجازت دی گئی ہو، تو اس نے ایک ایسے کام کا ارتکاب کیا ہے، جو اس کے لئے جائز نہیں تھا، اور اگر کوئی شخص اس کی آنکھ پھوڑ دیتا ہے، تو وہ آنکھ رائیگاں جائے گی اور اگر کوئی شخص کسی ایسے دروازے کے پاس سے گزرے جس پر پردہ نہ لگا ہو، اور وہ کوئی پوشیدہ چیز دیکھ لے، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا، کیونکہ غلطی گھر والوں کی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: انہوں نے اس روایت کی نسبت امام ترمذی کی طرف کی ہے، اور میں نے اس روایت کو نہیں پایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12804]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (181/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21062»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12805
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
إِنَّمَا كَانَ نَفْيُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَكَمَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى الطَّائِفِ، بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حُجْرَتِهِ إِذَا هُوَ بِإِنْسَانٍ يَطَّلِعُ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْوَزَغَ الْوَزَغَ"، فَنَظَرُوا، فَإِذَا هُوَ الْحَكَمُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْرُجْ، لَا تُسَاكِنِّي فِي الْمَدِينَةِ مَا بَقِيتُ". فَنَفَاهُ إِلَى الطَّائِفِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُدْرِكُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم بن ابوالعاص کو مدینہ منورہ سے طائف کی طرف جلاوطن کر دیا تھا، کیونکہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے میں موجود تھے، اسی دوران کسی شخص نے آپ کو جھانک کر دیکھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چھپکلی ہے چھپکلی ہے، جب لوگوں نے دیکھا تو وہاں حکم بن ابوالعاص موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نکل جاؤ! جب تک میں زندہ ہوں، تم میرے ساتھ مدینہ میں نہیں رہو گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے طائف کی طرف جلاوطن کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مدرک بن سلیمان ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12805]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12724)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12724»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12806
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَشْهَدِ الصَّلَاةَ حَاقِنًا حَتَّى يَتَخَفَّفَ، وَمَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَأَمَّ قَوْمًا فَلَا يَخْتَصَّ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ، وَمَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَدْخُلْ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ حَتَّى يَسْتَأْنِسَ وَيُسَلِّمَ، فَإِذَا نَظَرَ فِي قَعْرِ الْبَيْتِ فَقَدْ دَخَلَ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو وہ نماز میں ایسی حالت میں شریک نہ ہو کہ اس نے پیشاب یا پاخانے کو روک کے رکھا ہوا ہو، جب تک وہ ہلکا پھلکا نہیں ہو جاتا، اور جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور پھر وہ کسی قوم کی امامت کرے، تو وہ دعا کرتے ہوئے بطور خاص اپنے لئے ہی دعا نہ کرے (بلکہ سب کے لئے دعا کرے) اور جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں، وہ کسی گھر میں اس وقت تک داخل نہ ہو، جب تک اجازت نہیں لے لیتا اور پہلے سلام نہیں کر لیتا، اگر وہ گھر کے اندرونی حصے میں نظر داخل کرتا ہے، تو گویا وہ داخل ہو گیا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12806]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7505)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7505»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12807
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَمَنْ أَدْخَلَ عَيْنَيْهِ فِي بَيْتٍ بِغَيْرِ إِذْنِ أَهْلِهِ، فَقَدْ دَمَّرَ، وَمَنْ صَلَّى بِقَوْمٍ فَخَصَّ نَفْسَهُ بِدَعْوَةٍ دُونَهُمْ، فَقَدْ خَانَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِالرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوَّلِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ الشَّيْبَانِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص اجازت لئے بغیر اپنی نگاہوں کو گھر میں داخل کرتا ہے وہ ہلاکت کا شکار ہو جاتا ہے، اور جو شخص لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے صرف اپنے لئے دعا کرتا ہے، لوگوں کے لئے نہیں کرتا تو وہ ان کے ساتھ خیانت کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد نے دوسری روایت نقل کی ہے، پہلی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور ایک راوی عبداللہ بن رجاء شیبانی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12807]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7507) اخرجه احمد فى المسند (250/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12808
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ وَهُوَ مُسْتَقْبِلٌ الْبَابَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تَسْتَأْذِنْ وَأَنْتَ مُسْتَقْبِلٌ الْبَابَ".
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک مرتبہ انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی، وہ دروازے کے بالکل سامنے کھڑے ہوئے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم اس وقت اجازت نہ مانگو جب تم دروازے کے بالکل سامنے کھڑے ہوئے ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12808]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5393)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5393، 5386»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12809
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: جِئْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي بَيْتٍ فَقُمْتُ مُقَابِلَ الْبَابِ، فَاسْتَأْذَنْتُ فَأَشَارَ إِلَيَّ أَنْ تَبَاعَدْ، ثُمَّ جِئْتُ فَاسْتَأْذَنْتُ فَقَالَ:
" وَهَلِ الِاسْتِئْذَانُ إِلَّا مِنْ أَجْلِ النَّظَرِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت گھر میں موجود تھے، میں دروازے کے مدمقابل کھڑا ہوا اور میں نے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اشارہ کیا کہ تم ذرا دور ہو جاؤ، پھر میں آیا، پھر میں نے اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اجازت لینے کا حکم صرف اسی وجہ سے ہے کہ نگاہ نہ پڑے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور دوسری روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12809]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5386)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12810
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا، وَلَكِنِ ائْتُوهَا مِنْ جَوَانِبِهَا، فَاسْتَأْذِنُوا، فَإِنْ أُذِنَ لَكُمْ فَادْخُلُوا، وَإِلَّا فَارْجِعُوا".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ هَذَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِرْقٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن بشر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم گھروں کے دروازے کے بالکل سامنے نہ آؤ، بلکہ اطراف میں آؤ اور پھر اجازت مانگو اگر تمہیں اجازت مل جائے، تو داخل ہو جاؤ ورنہ واپس چلے جاؤ۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ایک اور حدیث مذکور ہے، جسے امام ابوداؤد نے روایت کیا ہے، اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عبدالرحمن بن عرق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12810]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3499»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12811
وَعَنْ عُبَادَةَ - يَعْنِي ابْنَ الصَّامِتِ -:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ الِاسْتِئْذَانِ فِي الْبُيُوتِ، فَقَالَ:" مَنْ دَخَلَتْ عَيْنُهُ قَبْلَ أَنْ يَسْتَأْذِنَ وَيُسَلِّمَ فَلَا إِذْنَ، وَقَدْ عَصَى رَبَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت لینے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی نگاہ اجازت لینے اور سلام کرنے سے پہلے داخل ہو گئی، تو پھر اجازت تو باقی نہ رہی اور اس شخص نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اسحاق بن یحیی نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12811]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12812
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ عُمَرُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَيَدْخُلُ عُمَرُ؟.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے بالاخانے میں موجود تھے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ پر سلام ہو! السلام علیکم، کیا عمر اندر آ جائے؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12812]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (303/1)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 5201، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2751، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 17112، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10377، 10376»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں