الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ
اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12813
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: أَرْسَلَنِي مُدْرِكُ أَوِ ابْنُ مُدْرِكٍ إِلَى عَائِشَةَ أَسْأَلُهَا عَنْ أَشْيَاءَ، قَالَ: فَأَتَيْتُهَا فَإِذَا هِيَ تُصَلِّي الضُّحَى، فَقُلْتُ: أَقْعُدُ حَتَّى تَفْرَغَ. فَقَالُوا: هَيْهَاتَ. فَقُلْتُ لَآذَنَّهَا: كَيْفَ أَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا؟ فَقَالَ: قُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، السَّلَامُ عَلَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ أَوْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن ابوموسیٰ بیان کرتے ہیں: مدرک نے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ابن مدرک نے مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا تاکہ میں ان سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کروں۔ راوی کہتے ہیں: میں ان کے پاس آیا تو وہ اس وقت چاشت کی نماز ادا کر رہی تھیں، میں نے سوچا میں بیٹھ جاتا ہوں، جب تک یہ فارغ نہیں ہو جاتیں، لوگوں نے کہا: ایسا کہاں (جلدی) ہو گا! تو میں نے ان کے دربان سے کہا: میں ان سے کیسے اجازت لوں، تو اس شخص نے کہا: تم یہ کہو: اے نبی! آپ پر سلام ہو، اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر بھی اور تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو! امہات المؤمنین (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج پر سلام ہو، اسلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12813]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12813]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (125/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12814
وَعَنْ أَبِي سُوَيْدٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ:
أَتَيْنَا ابْنَ عُمَرَ فَجَلَسْنَا بِبَابِهِ لِيُؤْذَنَ لَنَا، فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا الْإِذْنُ، فَقُمْتُ إِلَى جُحْرٍ فِي الْبَابِ، فَجَعَلْتُ أَطَّلِعُ فِيهِ، فَفَطِنَ بِي، فَلَمَّا أَذِنَ لَنَا جَلَسْنَا، فَقَالَ: أَيُّكُمُ اطَّلَعَ آنِفًا فِي دَارِي؟ قُلْتُ: أَنَا. قَالَ: بِأَيِّ شَيْءٍ اسْتَحْلَلْتَ أَنْ تَطَّلِعَ فِي دَارِي؟ قُلْتُ: أَبْطَأَ عَلَيْنَا فَنَظَرْتُ، فَلَمْ أَتَعَمَّدْ ذَلِكَ. قَالَ: ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنْ أَشْيَاءَ، قَلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَا تَقُولُ فِي الْجِهَادِ؟ قَالَ: مَنْ جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو الْأَسْوَدِ وَبَرَكَةُ بْنُ يَعْلَى التَّمِيمِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.

ابوسوید عبدی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آئے اور ان کے دروازے پر بیٹھ گئے تاکہ ہمیں اجازت مل جائے، انہوں نے ہمیں اجازت دینے میں تاخیر کر دی، تو میں اٹھ کر دروازے کی جھری کی طرف بڑھا اور میں نے اندر جھانکنا شروع کیا، انہیں میرے بارے میں پتہ چل گیا، جب انہوں نے ہمیں اجازت دی اور ہم بیٹھ گئے، تو انہوں نے فرمایا: ابھی تھوڑی دیر پہلے تم میں سے کس نے میرے گھر میں جھانکا تھا؟ میں نے کہا: میں نے، انہوں نے فرمایا: تم نے کس بنیاد پر اس چیز کو حلال قرار دیا کہ تم میرے گھر میں جھانکو؟ میں نے جواب دیا: آپ نے ہمارے حوالے سے تاخیر کر دی تھی، اس لئے میں یہ دیکھ رہا تھا، میں نے جان بوجھ کر یہ نہیں کیا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر ان لوگوں نے ان سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا: میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! جہاد کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: جو شخص جہاد کرتا ہے وہ اپنی ذات کے لئے جہاد کرتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ابواسود اور برکہ بن یعلیٰ تمیمی نامی دونوں راویوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12814]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ابواسود اور برکہ بن یعلیٰ تمیمی نامی دونوں راویوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12814]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5672)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12815
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حَنِيفٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حُجْرَتِهِ إِذِ اطَّلَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خَصَاصِ الْبَيْتِ، فَنَظَرَ وَمَعَهُ مِدْرَى فَقَالَ:
" لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُنِي، لَقُمْتُ حَتَّى أُدْخِلَ هَذَا فِي عَيْنِكَ، فَإِنَّمَا الْإِذْنُ لِيَكُفَّ الْبَصَرُ".
قُلْتُ: هَكَذَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.

سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے میں تشریف فرما تھے، اسی دوران کسی شخص نے دروازے کی جھری میں سے جھانک کر دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ لیا، آپ کے ہاتھ میں اس وقت ایک لکڑی تھی (جس کے ذریعے خارش کی جاتی تھی) آپ نے ارشاد فرمایا: اگر مجھے یہ پتہ چل جاتا کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو، تو میں نے اٹھ کر یہ (لکڑی) تمہاری آنکھ میں مار دینی تھی، اجازت لینے کا حکم اس لئے دیا گیا ہے، تاکہ نگاہ رکی رہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح سفیان بن حسین کی زہری کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور یہ روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12815]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5585)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5585»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12816
وَعَنْ جَرِيرٍ أَنَّ عُيَيْنَةَ بْنَ حِصْنٍ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ عَائِشَةُ فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ إِلَى جَانِبِكَ؟ قَالَ:" عَائِشَةُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا أَنْزِلُ لَكَ عَنْ خَيْرٍ مِنْهَا؟ - يَعْنِي امْرَأَتَهُ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا". فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْرُجْ فَاسْتَأْذِنْ". فَقَالَ لَهُ: إِنَّهَا يَمِينٌ عَلَيَّ أَنْ لَا أَسْتَأْذِنَ عَلَى مُضَرِيٍّ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالَ:" هَذَا أَحْمَقُ مُتَّبَعٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ حَافِظٌ رَحَّالٌ، قِيلَ فِيهِ: لَيْسَ بِذَاكَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُطِيعٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عیینہ بن حصن رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا موجود تھیں، اس نے دریافت کیا: یہ آپ کے پہلو میں موجود خاتون کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ ہے۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں آپ کے لئے اس سے زیادہ بہتر عورت سے لاتعلقی اختیار نہ کر لوں۔ اس کی مراد اس کی اپنی بیوی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم باہر جاؤ اور اجازت مانگو، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں نے یہ قسم اٹھائی ہوئی ہے کہ میں مضر قبیلے کے کسی شخص سے اندر آنے کی اجازت نہیں مانگوں گا (اس کے چلے جانے کے بعد) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا دریافت کیا: یہ کون تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک ایسا احمق تھا جس کی پیروی کی جاتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد علی بن سعید بن بشیر کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ حافظ الحدیث ہے، جس نے علم حدیث کی طلب میں بہت زیادہ سفر کیا ہے۔ اس کے بارے میں یہ بھی کہا: گیا ہے کہ وہ اتنے پائے کا نہیں ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن محمد بن مطیع کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12816]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2269)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2269»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12817
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:
بَعَثَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجِئْنَا، فَاسْتَأْذَنَّا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْرَائِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پیغام بھیج کر بلوایا، ہم آئے اور ہم نے اندر آنے کی اجازت مانگی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسحاق بن ابواسرائیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12817]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسحاق بن ابواسرائیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12817]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6129)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12818
وَعَنْ سَفِينَةَ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَاءَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَسْتَأْذِنُ، فَدَقَّ الْبَابَ دَقًّا خَفِيفًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" يَا سَفِينَةُ، افْتَحْ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
" يَا سَفِينَةُ، افْتَحْ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، انہوں نے اجازت مانگتے ہوئے دروازہ آرام سے کھٹکھٹایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سفینہ اس کے لئے درواز کھول دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12818]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12818]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6436)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6436»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12819
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: اجْتَمَعَ أَشْرَافُ قُرَيْشٍ عِنْدَ بَابِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فِيهِمُ الْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ، وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ، وَسُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو، وَتِلْكَ الْعَبِيدُ وَالْمَوَالِي مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ آذِنُهُ، فَأَذِنَ لِبِلَالٍ وَصُهَيْبٍ وَغَيْرِهِمَا وَتَرَكَ الْآخَرِينَ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ، إِنَّهُ أَذِنَ لِهَذِهِ الْعَبِيدِ، وَتَرَكَنَا جُلُوسًا بِبَابِهِ لَا يَأْذَنُ لَنَا! فَقَالَ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو - وَكَانَ رَجُلًا عَاقِلًا -: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي وَاللَّهِ لَأَرَى الَّذِي فِي وُجُوهِكُمْ، فَإِنْ كُنْتُمْ غِضَابًا فَاغْضَبُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ، دُعِيَ الْقَوْمُ وَدُعِيتُمْ، فَأَسْرَعُوا وَأَبْطَأْتُمْ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَمَا سُبِقْتُمْ إِلَيْهِ مِنَ الْفَضْلِ أَشُدُّ عَلَيْكُمْ فَوْتًا مِنْ بَابِكُمُ الَّذِي تَنَافَسْتُمْ عَلَيْهِ.
قَالَ الْحَسَنُ: وَاللَّهِ، لَا يَجْعَلُ اللَّهُ عَبْدًا أَسْرَعَ إِلَيْهِ كَعَبْدٍ أَبْطَأَ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.

حسن بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ قریش کے کچھ معززین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دروازے کے پاس اکٹھے ہوئے، ان لوگوں میں حارث بن ہشام، ابوسفیان بن حرب اور سہیل بن عمرو شامل تھے اور اس کے علاوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ غلام یا آزاد شدہ غلام بھی تھے، پھر اطلاع دینے والا شخص باہر آیا اور اس نے بتایا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ اور دیگر لوگوں کو اجازت دیدی ہے، اور باقی لوگوں کو ابھی نہیں دی، ابوسفیان نے کہا: میں نے آج کی طرح کا دن کبھی نہیں دیکھا کہ انہوں نے غلاموں کو اجازت دیدی ہے اور ہمیں اپنے دروازے پر بیٹھا چھوڑ دیا ہے، اور ہمیں اجازت نہیں دی، تو سہیل بن عمرو جو ایک عقل مند شخص تھے۔ انہوں نے فرمایا: اے لوگو! اللہ کی قسم! تمہارے چہروں کی جو صورت حال ہے۔ وہ میں دیکھ رہا ہوں، اگر تم نے غضبناک ہونا ہے، تو تم اپنی ذات کے حوالے سے غضبناک ہو، کیونکہ ان لوگوں کو بھی دعوت دی گئی تھی اور تمہیں بھی دعوت دی گئی تھی، تو ان لوگوں نے (دعوت قبول کرنے میں) جلدی کی اور تم لوگوں نے تاخیر کی، پھر انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! تمہیں جو فضیلت نصیب نہیں ہوئی وہ اس سے زیادہ شدید ہے، جو تم اس دروازے پر (اجازت نہ ملنے پر) غصہ کر رہے ہو۔ حسن بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف تیزی سے آنے والے بندے کو، اس بندے کی مانند نہیں بنایا ہے، جو اس کی طرف تاخیر سے آتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12819]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12819]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6038)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 12820
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدُكُمْ ثَلَاثًا فَلَمْ يُؤْذَنْ لَهُ، فَلْيَرْجِعْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْعَبَّاسِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدُّورِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص تین مرتبہ اجازت مانگ لے اور اسے اجازت نہ ملے تو اسے واپس چلے جانا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عباس بن محمد دوری کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12820]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1687)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12821
وَعَنْ أَعْيَنَ الْجَرَامِيزِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَهُوَ فِي دِهْلِيزٍ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، قُلْتُ: أَدْخُلُ؟ قَالَ: هَذَا مَكَانٌ لَا يُسْتَأْذَنُ فِيهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَعْيَنُ مَجْهُولٌ.
اعین جرامیزی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ اس وقت دہلیز میں موجود تھے، میں نے انہیں سلام کیا، میں نے دریافت کیا: کیا میں اندر آ جاؤں؟ تو انہوں نے فرمایا: یہ وہ والی جگہ ہے، جس میں اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اعین نامی راوی مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12821]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اعین نامی راوی مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12821]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (697)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12822
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ:
إِذَا دَعَوْتَ الرَّجُلَ فَقَدْ أَذِنْتَ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
إِذَا دَعَوْتَ الرَّجُلَ فَقَدْ أَذِنْتَ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب میں کسی شخص کو بلاؤں تو گویا میں نے اسے اجازت دیدی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12822]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12822]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8559)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح