الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. بَابٌ فِيمَنْ يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ
اس شخص کا بیان جو غصے کے وقت اپنے اوپر قابو رکھے
حدیث نمبر: 12981
عَنْ أَنَسٍ:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ يَرْفَعُونَ حَجَرًا، فَقَالَ:" مَا يَصْنَعُ هَؤُلَاءِ؟". قَالُوا: يَرْفَعُونَ حَجَرًا يُرِيدُونَ الشِّدَّةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَفَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ؟ - أَوْ كَلِمَةٌ نَحْوَهَا - الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ".

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جنہوں نے پتھر اٹھائے ہوے تھے، آپ نے فرمایا: یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: یہ لوگ پتھر اٹھا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی اس شخص کی طرف نہ کروں جو ایسے شخص سے زیادہ طاقتور ہو (راوی کو شک ہے شاید اس کی مانند کوئی اور کلمہ آپ نے ارشاد فرمایا:) یہ وہ شخص ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر ق ابورکھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12981]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2053)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12982
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ يَصْطَرِخُونَ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فُلَانٌ الصَّرِيعُ، مَا يُصَارِعُ أَحَدًا إِلَّا صَرَعَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُ؟ رَجُلُ ظَلَمَهُ رَجُلٌ، فَكَظَمَ غَيْظَهُ، فَغَلَبَهُ وَغَلَبَ شَيْطَانَهُ، وَغَلَبَ شَيْطَانَ صَاحِبِهِ".
رَوَاهُمَا الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ وَعِمْرَانُ الْقَطَّانُ، وَوَثَّقَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُمَا غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُمَا الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ وَعِمْرَانُ الْقَطَّانُ، وَوَثَّقَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُمَا غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان صحابی کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جو ایک دوسرے کے ساتھ کشتی کر رہے تھے، آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ فلاں پہلوان ہے، جو شخص اس کے مقابلے میں آتا ہے یہ شخص اسے پچھاڑ دیتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی اس شخص کی طرف نہ کروں جو اس شخص سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے؟ وہ شخص جس کے ساتھ کوئی دوسرا شخص زیادتی کرے اور وہ شخص اپنے غصے پر ق ابوپا لے، وہ شخص اپنے اوپر بھی غالب آ جاتا ہے اور اپنے شیطان پر بھی غالب آ جاتا ہے، اور اپنے ساتھی کے شیطان پر بھی غالب آ جاتا ہے۔“ یہ دونوں روایات امام بزار نے ایک ہی سند کے ساتھ نقل کی ہیں ان کی سند میں ایک راوی شعیب بن بیان ہے اور ایک راوی عمران قطان ہے۔ ابن حبان نے ان دونوں کو ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے حضرات نے ان دونوں کو ضعیف قرار دیا ہے، اور ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12982]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2054)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12983
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ دَفَعَ غَضَبَهُ دَفَعَ اللَّهُ عَنْهُ عَذَابَهُ، وَمَنْ حَفِظَ لِسَانَهُ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ هَاشِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

ان صحابی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے غصے کو پرے کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے اپنے عذاب کو پرے کر دیتا ہے، اور جو شخص اپنی زبان کی حفاظت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملات کی پردہ پوشی کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن ہاشم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12983]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن ہاشم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12983]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الأوسط (1342)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1342»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12984
وَعَنْ رَجُلٍ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ فَقَالَ:
" تَدْرُونَ مَا الرَّقُوبُ؟". قَالُوا: الَّذِي لَا وَلَدَ لَهُ. فَقَالَ:" الرَّقُوبُ كُلُّ الرَّقُوبِ، الرَّقُوبُ كُلُّ الرَّقُوبِ الرَّقُوبُ كُلُّ الرَّقُوبِ، الَّذِي لَهُ وَلَدٌ فَمَاتَ، وَلَمْ يُقَدِّمْ مِنْهُنَّ شَيْئًا".
قَالَ:" تَدْرُونَ مَا الصُّعْلُوكُ؟". قَالُوا: الَّذِي لَيْسَ لَهُ مَالٌ. قَالَ:" الصُّعْلُوكُ كُلُّ الصُّعْلُوكِ، الصُّعْلُوكُ كُلُّ الصُّعْلُوكِ، الصُّعْلُوكُ كُلُّ الصُّعْلُوكِ، الَّذِي لَهُ مَالٌ فَمَاتَ، وَلَمْ يُقَدِّمْ مِنْهُ شَيْئًا".
ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا الصُّرَعَةُ؟". قَالُوا: الصَّرِيعُ. قَالَ:" الصُّرَعَةُ كُلُّ الصُّرَعَةِ، الصُّرَعَةُ كُلُّ الصُّرَعَةِ، الصُّرَعَةُ كُلُّ الصُّرَعَةِ، الرَّجُلُ الَّذِي يَغْضَبُ فَيَشْتَدُّ غَضَبُهُ، وَيَحْمَرُّ وَجْهُهُ، وَيَقْشَعِرُّ شَعْرُهُ، فَيَصْرَعُ غَضَبَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو حَصْبَةَ أَوِ ابْنُ حَصْبَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

ایک صحابی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبے میں موجود تھے وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کیا تم لوگ جانتے ہو رقوب (یعنی لاولد) کسے کہتے ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: اس کو جس کی اولاد نہ ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رقوب جو مکمل طور پر رقوب ہو، جو مکمل طور پر رقوب ہو، وہ رقوب جو مکمل طور پر رقوب ہو، یہ وہ ہوتا ہے جس کی اولاد ہو اور وہ شخص مر جائے اور اس نے ان (یعنی اولاد) میں سے کسی کو آگے نہ بھیجا ہو، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو صعلوک (یعنی کنگال) کون ہوتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: وہ شخص جس کے پاس مال نہ ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ کنگال جو مکمل کنگال ہو، وہ کنگال جو مکمل کنگال ہو، وہ کنگال جو مکمل کنگال ہو، یہ وہ شخص ہے جس کے پاس مال موجود ہو اور وہ مر جائے اور اس نے اس مال میں سے کچھ بھی آگے نہ بھیجا ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم جانتے ہو طاقت کیا ہوتی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جو پہلوان میں ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ طاقت جو مکمل طاقت ہو، وہ طاقت جو مکمل طاقت ہو، وہ طاقت جو مکمل طاقت ہو، وہ اس شخص کی ہوتی ہے جو غصے میں آئے اور اس کا غضب شدید ہو جائے، اس کا چہرہ سرخ ہو جائے، اس کے بال کپکپانے لگیں اور اس وقت وہ اپنے غصے پر ق ابوپا لے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحصبہ یا ابن حصبہ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12984]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحصبہ یا ابن حصبہ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12984]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22605»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف