الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغَضَبِ وَثَوَابِ مَنْ لَمْ يَغْضَبْ
غصہ کرنے اور جو شخص غصہ نہیں کرتا اس کے ثواب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12985
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو:
أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا يُبَاعِدُنِي مِنْ غَضَبِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ؟ قَالَ:" لَا تَغْضَبْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کون سی چیز مجھے اللہ کے غضب سے دور کر سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غصہ نہ کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ اس حدیث کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12985]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6635)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12986
وَعَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْ لِي قَوْلًا وَأَقْلِلْ عَلَيَّ، لَعَلِّي أَعِيَهُ. قَالَ:" لَا تَغْضَبْ". فَأَعَادَ عَلَيْهِ مِرَارًا، كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ:" لَا تَغْضَبْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَمِّهِ وَعَمُّهُ جَارِيَةُ بْنُ قُدَامَةَ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْ لِي قَوْلًا يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ كَذَلِكَ.
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ أَنَّ عَمَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَمٍّ لَهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ...
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ، أَخْبَرَنِي عَمُّ أَبِي أَنَّهُ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی بات ارشاد فرمائیے اور مختصر بات عنایت کیجئے گا تاکہ میں اس کو محفوظ رکھوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غصہ نہ کرنا، اس نے چند مرتبہ اپنی بات دہرائی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مرتبہ اسے یہی فرمایا کہ تم غصہ نہ کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں:
یہ روایت احنف نے اپنے چچا کے حوالے سے نقل کی ہے اور ان کے چچا سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایسی بات ارشاد فرمایئے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے۔ یہ پوری روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے اور انہوں نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ان کے چچا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ان کے چچا زاد کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ بات بیان کی ہے سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے چچا نے مجھے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12986]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (6838) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2093) اخرجه احمد فى المسند (484/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19844»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12987
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي. قَالَ:" لَا تَغْضَبْ".
قَالَ: فَفَكَّرْتُ حِينَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَ، فَإِذَا الْغَضَبُ يَجْمَعُ الشَّرَّ كُلَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

حمید بن عبدالرحمن ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غصہ نہ کرنا۔ راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تو میں نے اس میں تھوڑی دیر غور و فکر کیا، تو اس میں یہ بات سامنے آئی کہ غصے میں ہر قسم کی برائی اکٹھی ہو جاتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12987]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (373/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22660»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12988
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْ لِي قَوْلًا وَأَقْلِلْ لَعَلِّي أَعْقِلَهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَغْضَبْ".
فَأَعَدْتُ مَرَّتَيْنِ، كُلُّ ذَلِكَ يُرَجِّعُ إِلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَغْضَبْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی بات ارشاد فرمائیے اور مختصر ارشاد فرمائیے تاکہ میں اسے سمجھ لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غصہ نہ کرنا۔ میں نے دو مرتبہ اپنی بات دہرائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مرتبہ مجھے یہی جواب دیا: تم غصہ نہ کرنا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن ابوزناد ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12988]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5685)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12989
وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:
يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي عَمَلًا يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ، وَلَا تُكْثِرْ عَلَيَّ. قَالَ:" لَا تَغْضَبْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ صَالِحٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، وَلَمْ أَعْرِفْ صَالِحًا هَذَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

ابوصالح ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی ایسے عمل کے بارے میں تعلیم دیجئے جو مجھے جنت میں داخل کروا دے اور مجھے زیادہ باتیں نہ بتائیے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم غصہ نہ کرنا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، جو صالح نے اعمش کے حوالے سے نقل کی ہے میں صالح نامی اس راوی سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12989]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1593)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5765، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2020، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5321»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12990
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قُلْتُ:
يَا رَسُولَ اللَّهِ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَغْضَبْ، وَلَكَ الْجَنَّةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْكَبِيرِ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کسی ایسے عمل کی طرف میری رہنمائی کیجئے جو مجھے جنت میں داخل کروا دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم غصہ نہ کرنا، تمہیں جنت نصیب ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12990]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2374»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12991
وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قُلْ لِي قَوْلًا أَنْتَفِعُ بِهِ، وَأَقْلِلْ لَعَلِّي أَعْقِلُهُ. فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَغْضَبْ". فَعَاوَدَهُ مِرَارًا يَسْأَلُهُ عَنْ ذَلِكَ، يَقُولُ لَهُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَغْضَبْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ وَلَمْ يُعْرَفْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا سفیان بن عبداللہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ مجھے کوئی بات ارشاد فرمائیے جس سے میں نفع حاصل کروں اور مختصر بات ارشاد فرمائیے گا تاکہ میں اسے اچھی طرح سمجھ لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم غصہ نہ کرنا۔ انہوں نے چند مرتبہ اپنے سوال کو دہرایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا کہ تم غصہ نہ کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوداؤد ہے جو معروف نہیں ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12991]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6399)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6399»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12992
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ دَفَعَ غَضَبَهُ دَفَعَ اللَّهُ عَنْهُ عَذَابَهُ، وَمَنْ حَفِظَ لِسَانَهُ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ هَاشِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے غصے کو پرے کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے اپنے عذاب کو پرے کر دیتا ہے، اور جو شخص اپنی زبان کی حفاظت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملات کی پردہ پوشی کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن ہاشم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12992]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1342»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف