الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ
غیبت کرنے اور چغلی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13131
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِنَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظَرَ فِي النَّارِ، فَإِذَا قَوْمٌ يَأْكُلُونَ الْجِيَفَ قَالَ:" مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟". قَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ لُحُومَ النَّاسِ. وَرَأَى رَجُلًا أَحْمَرَ أَزْرَقَ جَعْدًا (شَعْثًا إِذَا رَأَيْتَهُ) ، قَالَ:" مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟". قَالَ: هَذَا عَاقِرُ النَّاقَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ قَابُوسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہنم میں دیکھا تو وہاں کچھ لوگ تھے جو مردار کھا رہے تھے، آپ نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ وہ لوگ ہیں، جو لوگوں کا گوشت کھایا کرتے تھے، پھر آپ نے ایک شخص کو دیکھا جو سرخ رنگت، نیلی آنکھوں، بکھرے ہوئے گھنگھریالے بالوں والا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے جبرائیل یہ کون ہے؟ انہوں نے یہ بتایا: یہ (سیدنا صالح علیہ السلام) اونٹنی کے پاؤں کاٹنے والا شخص ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قابوس ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13131]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قابوس ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13131]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2324)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2320»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13132
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" تَدْرُونَ أَزْنَى الزِّنَا عِنْدَ اللَّهِ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" فَإِنَّ أَزْنَى الزِّنَا عِنْدَ اللَّهِ، اسْتِحْلَالُ عِرْضِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ". ثُمَّ قَرَأَ: (وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا) . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ”کیا تم یہ جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا زنا کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا زنا یہ ہے کہ کسی مسلمان شخص کی عزت کو حلال قرار دیا جائے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”جو لوگ مومن مردوں اور مومن خواتین کو ان کے کسی عمل کے بغیر اذیت پہنچاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13132]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13132]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4689)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5370»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13133
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنْ أَزْنَى الزِّنَا اسْتِطَالَةَ الْمَرْءِ فِي عِرْضِ أَخِيهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي نُعَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے بڑے زنا میں سے ایک یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کی عزت پر حملہ آور ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے دو استاد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن ابونعیم کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13133]
یہ روایت امام بزار نے دو استاد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن ابونعیم کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13133]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3569)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7784، 8437»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13134
وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَزْنَى الزِّنَا اسْتِطَالَةُ أَحَدِكُمْ فِي عِرْضِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الْأَيْلِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْأُبَلِّيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے بڑا زنا یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر حملہ آور ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن موسیٰ ایلی کے حوالے سے عمرو بن یحیی ابلی سے نقل کی ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13134]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن موسیٰ ایلی کے حوالے سے عمرو بن یحیی ابلی سے نقل کی ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13134]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (862)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6127»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13135
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أُمَاشِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِي، وَبِرَجُلٍ عَنْ يَسَارِهِ، فَإِذَا نَحْنُ بِقَبْرَيْنِ أَمَامَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، وَقَالَ: بَلَى كَانَ أَحَدُهُمَا لَا يَسْتَبْرِئُ مِنْ بَوْلِهِ، وَكَانَ الْآخَرُ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ ؛ فَأَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِجَرِيدَةٍ؟". فَاسْتَبَقْنَا فَسَبَقْتُهُ، فَأَتَيْتُهُ بِجَرِيدَةٍ فَكَسَرَهَا نِصْفَيْنِ، فَأَلْقَى عَلَى ذَا الْقَبْرِ قِطْعَةً، وَعَلَى ذَا الْقَبْرِ قِطْعَةً، قَالَ:" إِنَّهُ يُهَوَّنُ عَلَيْهِمَا مَا كَانَتَا رَطْبَتَيْنِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ إِلَّا فِي الْغِيبَةِ وَالْبَوْلِ". قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بَحْرِ بْنِ مَرَّارٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا آپ نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا، آپ کی بائیں طرف ایک اور شخص تھا، ہمارے سامنے دو قبریں آئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور ان دونوں کو (بظاہر) کسی بڑے گناہ کی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا (یعنی ایسا بڑا گناہ جس سے بچنا مشکل ہو) پھر آپ نے فرمایا: کیوں نہیں (وہ بڑا گناہ ہے) ان میں سے ایک اپنے پیشاب (کے چھینٹوں) سے نہیں بچتا تھا، اور دوسرا چغلی کیا کرتا تھا، تم میں سے کون شخص میرے پاس ایک شاخ لے کر آئے گا۔ راوی کہتے ہیں: ہم دونوں گئے اور میں اپنے ساتھی سے پہلے شاخ لے کے آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا اور ایک قبر پر ایک ٹکڑا رکھ دیا اور دوسری قبر پر دوسرا ٹکڑا رکھ دیا اور ارشاد فرمایا: جب تک یہ دونوں تر رہیں گی، ان دونوں کے عذاب میں تخفیف رہے گی، اور ان دونوں کو غیبت کرنے اور پیشاب (کے چھینٹوں سے) نہ بچنے کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف بحر بن مرار کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13135]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف بحر بن مرار کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13135]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (35/5)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 349، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19860»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13136
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِرَجُلٍ يُعَذَّبُ فِي قَبْرِهِ فِي النَّمِيمَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص (کی قبر) کے پاس سے ہوا، جسے اس کی قبر میں چغلی کرنے کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13136]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1058)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13137
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ سِيَابَةَ أَنَّهُ عَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَى عَلَى قَبْرٍ يُعَذَّبُ صَاحِبُهُ فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا كَانَ يَأْكُلُ لُحُومَ النَّاسِ". ثُمَّ دَعَا بِجَرِيدَةٍ رَطْبَةٍ، فَوَضَعَهَا عَلَى قَبْرِهِ وَقَالَ:" لَعَلَّهُ أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُ مَا دَامَتْ رَطْبَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا یعلیٰ بن سیابہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں انہیں یہ بات پتہ ہے کہ آپ قبر کے پاس تشریف لائے، جس کے مردے کو عذاب ہو رہا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: یہ شخص لوگوں کا گوشت کھایا کرتا تھا، پھر آپ نے ایک تر شاخ منگوائی اور اسے اس کی قبر پر رکھ دیا اور ارشاد فرمایا: ہو سکتا ہے کہ جب تک یہ شاخ تر رہے۔ اس وقت تک اس شخص کے (عذاب میں) تخفیف ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو آگے چل کر نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آئے گی، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13137]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو آگے چل کر نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آئے گی، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13137]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (172/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17110، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2434»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13138
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ". ثُمَّ قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟ الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفْسِدُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ أَسَانِيدِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے سب سے بہتر لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ جب وہ دکھائی دیں تو اللہ کی یاد آ جائے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے سب سے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ چغلی کرنے والے اور دوستوں کے درمیان فساد پیدا کرنے والے اور شریف لوگوں کے بارے میں سرکشی تلاش کرنے والے لوگ ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس کی اسانید میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13138]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس کی اسانید میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13138]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (167/24) اخرجه احمد فى المسند (459/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13139
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِيَارُ عِبَادِ اللَّهِ الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ، وَشِرَارُ عِبَادِ اللَّهِ الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفَرِّقُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث پہنچی ہے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”اللہ کے بندوں میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جب انہیں دیکھا جائے تو اللہ یاد آ جائے اور اللہ کے بندوں میں سب سے برے وہ لوگ ہیں، جو چغلی کرتے ہیں، دوستوں کے درمیان علیحدگی پیدا کرتے ہیں، اور شریف لوگوں کے بارے میں سرکشی تلاش کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13139]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13139]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المستند (227/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17537»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13140
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خِيَارُ أُمَّتِي الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ، وَإِنَّ شِرَارَ أُمَّتِي الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفَرِّقُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں، جو نظر آئیں تو اللہ تعالیٰ یاد آ جائے اور میری امت کے برے لوگ وہ ہیں، جو چغلی کرتے ہیں، دوستوں کے درمیان علیحدگی پیدا کرتے ہیں اور شریف لوگوں کے بارے میں سرکشی تلاش کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13140]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13140]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2719»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً