الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ
غیبت کرنے اور چغلی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13141
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي بُيُوتِهَا - أَوْ قَالَ: فِي خُدُورِهَا - فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ عَوْرَةَ أَخِيهِ يَتَّبِعِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ يَتَّبِعِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا (آپ کی آواز اتنی بلند تھی) کہ وہ گھروں میں موجود پردہ دار خواتین تک آ رہی تھی (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے کہ لفظ گھروں استعمال ہوا ہے یا لفظ پردے استعمال ہوا ہے) آپ نے فرمایا: اے وہ گروہ جو اپنی زبان کے ذریعے ایمان لے آیا ہے، لیکن ایمان اس کے دل میں داخل نہیں ہوا ہے، تم لوگ مسلمانوں کی غیبت نہ کرو، ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملے کی طرف متوجہ ہو گا، اور جس شخص کے پوشیدہ معاملے کی طرف اللہ تعالیٰ متوجہ ہو گا، اس کو اس کے گھر میں بیٹھے رہنے کے دوران رسوائی کا شکار کر دے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13141]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13141]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1675)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 702، 2589، 2732، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1530، 5371»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13142
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: صَلَّيْنَا الظُّهْرَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا انْفَتَلَ مِنْ صَلَاتِهِ، أَقْبَلَ عَلَيْنَا غَضْبَانَ، فَنَادَى بِصَوْتٍ أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي أَجْوَافِ الْخُدُورِ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ مَنْ أَسْلَمَ فَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قَلْبِهِ، لَا تَذُمُّوا الْمُسْلِمِينَ وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ تَطَلَّبَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ هَتَكَ اللَّهُ سِتْرَهُ، وَأَبْدَى عَوْرَتَهُ، وَلَوْ كَانَ فِي سِتْرِ بَيْتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ وَقَالَ بَدَلَ:" لَا تَذُمُّوا الْمُسْلِمِينَ":" لَا تُؤْذُوا الْمُسْلِمِينَ"، وَفِيهِ رُمَيْحُ بْنُ هِلَالٍ الطَّائِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِي تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنِ وَاضِحٍ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ظہر کی نماز ادا کی، جب آپ نماز پڑھ کے فارغ ہوئے، تو آپ غصے کے عالم میں ہماری طرف متوجہ ہوئے اور بلند آواز میں آپ نے ارشاد فرمایا: جو آواز گھروں میں موجود خواتین تک بھی جا رہی تھی، آپ نے فرمایا: ”اے وہ گروہ جس نے اسلام قبول کر لیا ہے لیکن ایمان اس کے دل میں داخل نہیں ہوا ہے، تم لوگ مسلمانوں کی مذمت نہ کرو، ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے پردے کو پھاڑ دے گا اور اس کے پوشیدہ معاملے کو ظاہر کر دے گا، خواہ وہ اپنے گھر کے پردے میں موجود ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ ”تم مسلمانوں کی مذمت نہ کرو“ اس کی جگہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم مسلمانوں کو اذیت نہ پہنچاؤ۔“ اس کی سند میں ایک راوی رمیح بن ہلال طائی ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ ابوتمیلہ یحیی بن واضح کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13142]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ ”تم مسلمانوں کی مذمت نہ کرو“ اس کی جگہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم مسلمانوں کو اذیت نہ پہنچاؤ۔“ اس کی سند میں ایک راوی رمیح بن ہلال طائی ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ ابوتمیلہ یحیی بن واضح کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13142]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1155)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1155، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2957»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13143
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خُطْبَةً حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي خُدُورِهِنَّ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تُؤْذُوا الْمُؤْمِنِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ تَتَبَّعَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ هَتَكَ اللَّهُ سِتْرَهُ، وَسَلَّطَ عَلَيْهِ مَنْ يَتَّبِعُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحُهُ وَلَوْ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا جس کی آواز گھروں میں موجود پردہ دار خواتین تک جا رہی تھی، آپ نے فرمایا: ”اے وہ گروہ جو اپنی زبان کے ذریعے ایمان لے آئے ہیں لیکن ایمان ان کے دل میں داخل نہیں ہوا، تم لوگ اہل ایمان کو اذیت نہ پہنچاؤ اور ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے پردے کو پھاڑ دے گا، اور اس پر ایسے شخص کو مسلط کر دے گا جو اس کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا اور اسے رسوائی کا شکار کر دے گا، خواہ وہ (شخص) اپنے گھر کے اندر موجود ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13143]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11444)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11444، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3790»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13144
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَعْجَزَ - أَوْ قَالَ: مَا أَصْعَبَ - فُلَانًا! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اغْتَبْتُمْ صَاحِبَكُمْ وَأَكَلْتُمْ لَحْمَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَلَفْظُهُ: إِنَّ رَجُلًا قَامَ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَوْا فِي قِيَامِهِ عَجْزًا، فَقَالُوا: مَا أَعْجَزَ فُلَانًا! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكَلْتُمْ أَخَاكُمْ وَاغْتَبْتُمُوهُ". وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَيُقَالُ لَهُ: حَمَّادٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص کتنا عاجز ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) فلاں شخص کتنا کمزور ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے اپنے ساتھی کی غیبت کی ہے اور تم نے اس کا گوشت کھایا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کے گیا، لوگوں نے اس کے اٹھنے میں عاجز ہونا دیکھا تو یہ کہا: فلاں شخص کتنا عاجز ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں نے اپنے بھائی کو کھایا ہے اور تم لوگوں نے اس کی غیبت کی ہے۔“ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور ایک قول کے مطابق حماد ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13144]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کے گیا، لوگوں نے اس کے اٹھنے میں عاجز ہونا دیکھا تو یہ کہا: فلاں شخص کتنا عاجز ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں نے اپنے بھائی کو کھایا ہے اور تم لوگوں نے اس کی غیبت کی ہے۔“ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور ایک قول کے مطابق حماد ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13144]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6151) أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (461)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 461، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5366/3»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13145
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَجُلٌ، فَوَقَعَ فِيهِ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَخَلَّلْ". فَقَالَ: وَمَا أَتَخَلَّلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكَلَتُ لَحْمًا؟ فَقَالَ:" إِنَّكَ أَكَلْتَ لَحْمَ أَخِيكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک شخص اٹھ کر گیا، تو اس کے بعد ایک اور شخص نے اس کے بارے میں کچھ کہا:، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم خلال کرو، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کس وجہ سے خلال کروں، میں نے کوئی گوشت کھایا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اپنے بھائی کا گوشت کھایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13145]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13145]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10092)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10092، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5365»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13146
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا رَجُلًا عِنْدَهُ فَقَالُوا: مَا أَعْجَزَهُ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اغْتَبْتُمْ أَخَاكُمْ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْنَا مَا فِيهِ. قَالَ:" إِنْ قُلْتُمْ مَا لَيْسَ فِيهِ فَقَدْ بَهَتُّمُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، لوگوں نے آپ کے سامنے ایک شخص کا ذکر کیا اور یہ کہا: کہ فلاں شخص کتنا عاجز ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں نے اپنے بھائی کی غیبت کی ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے تو اس کے بارے میں وہی بات کہی ہے جو اس میں موجود ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم ایسی بات کرو جو اس میں نہ ہو، تو تم نے اس پر بہتان لگایا ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13146]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13146]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (39/20)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2667، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5367»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف