الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
147. بَابُ تَأْدِيبِ الْأَوْلَادِ وَأَهْلِ الْبَيْتِ وَتَعْلِيقِ السَّوْطِ حَيْثُ يَرَوْنَهُ
اولاد اور گھر والوں کی تربیت کرنا اور کوڑا ایسی جگہ لٹکا کے رکھنا جہاں گھر والے اسے دیکھ سکیں
حدیث نمبر: 13216
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا وَرَّثَهُ وَالِدٌ وَلَدًا خَيْرًا مِنْ أَدَبٍ حَسَنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَهْرَمَانُ آلِ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”والد اولاد کو اچھی تربیت سے زیادہ اچھی کوئی چیز وراثت میں نہیں دیتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن دینار ہے، جو آل زبیر کا منشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13216]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن دینار ہے، جو آل زبیر کا منشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13216]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3671»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13217
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلِّقُوا السَّوْطَ حَيْثُ يَرَاهُ أَهْلُ الْبَيْتِ، فَإِنَّهُ آدَبُ لَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" حَيْثُ يَرَاهُ الْخَادِمُ". وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ فِيهِمَا حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوڑے کو ایسی جگہ لٹکاؤ جہاں گھر والے اسے دیکھ سکیں کیونکہ یہ چیز ان کے لئے زیادہ اچھی تربیت کا باعث ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: ”جہاں سے خادم اسے دیکھ سکے۔“ امام طبرانی کی دونوں اسناد حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13217]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2077) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10671)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10671»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13218
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَرْفَعِ الْعَصَا عَلَى أَهْلِكَ، وَأَخِفْهُمْ فِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ النَّوَوِيُّ وَغَيْرُهُ، وَإِسْنَادُهُ عَلَى هَذَا جِيدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے گھر والوں سے عصا نہ اٹھاؤ اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں انہیں خوف دلاتے رہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن صالح بن حیی ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام نووی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور اس بنیاد پر اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13218]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1890، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 100»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید