الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
148. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الضَّرْبِ عَلَى الْوَجْهِ وَالنَّهْيِ عَنْ سَبِّهِ
چہرے پر مارنے کی ممانعت اور چہرے کو برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 13219
عَنْ أَسَدِ بْنِ وَدَاعَةَ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: جَرِيرٌ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَهْلِي يَعْصُونِي فَبِمَ أُعَاقِبُهُمْ؟ قَالَ:" تَعْفُو". ثُمَّ قَالَ الثَّانِيَةَ، حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا، قَالَ:" إِنْ عَاقَبْتَ فَعَاقِبْ بِقَدْرِ الذَّنْبِ، وَاتَّقِ الْوَجْهَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَسَدٌ لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ، فَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا كُلُّهُمْ، وَفِيهِمْ ضَعْفٌ.
اسد بن وداعہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص جس کا نام جریر تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے گھر والے میری نافرمانی کرتے ہیں، تو میں کس چیز کے ذریعے انہیں سزا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم معاف کر دو۔ اس نے دوسری مرتبہ یہی بات کی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہی بات ارشاد فرمائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے سزا ہی دینی ہے تو تم گناہ کے حساب سے سزا دینا اور چہرے پر مارنے سے بچنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اسد نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، تو
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13219]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2130)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2130»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 13220
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُقَبِّحُوا الْوَجْهَ، فَإِنَّ ابْنَ آدَمَ خُلِقَ عَلَى صُورَةِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْحَاقَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيَّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چہرے کو قبیح قرار نہ دو کیونکہ انسان کی تخلیق رحمان کی صورت کے مطابق ہوئی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسحاق بن اسماعیل طالقانی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13220]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13580)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13580، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5505»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13221
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنے بھائی کے ساتھ لڑائی کرے تو چہرے (پر ضرب لگانے سے اور مارنے) سے اجتناب کرے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13221]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2063 و 2062) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1179) اخرجه احمد فى المسند (93/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11476»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13222
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِذَا رَمَى أَوْ ضَرَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب کوئی شخص تیر مارے یا کوئی شخص ضرب لگائے، تو چہرے سے اجتناب کرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے۔ یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13222]

إسنادہ ضعیف